آرمی چیف جنرل کیانی تاریخی دورے پر روس روانہ

عاطف بٹ

محفلین
پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی تاریخی اور اہم ترین دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔ چار روزہ دورے میں وہ روس کی دفاعی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران وہ روس کی حساس دفاعی تنصیبات کا بھی معائنہ کریں گے۔ جنرل اشفاق کیانی کو روس کے اس تاریخی دورہ کی دعوت ان کے روسی ہم منصب جنرل نکولائی میکروف نے دی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق سیاسی اور فوجی قیادت سے ان کی ملاقاتیں اس دورے کی اہمیت کو واضح کرتی ہیں۔ پاک روس فوجی سرابراہوں کے مذاکرات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو وسیع کرنے پر بات چیت ہوگی۔ کسی پاکستانی آرمی چیف کے اس پہلے دورہ روس کو دونوں ممالک کے دفاعی تعاون میں بریک تھرو تصور کیا جارہا ہے اور یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ یہ پاک روس تعلقات کے نئے دور کا باعث بن سکتا ہے۔ جنرل کیانی کے دورہ میں دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی تناظر اور نئی عالمی جہتوں میں تعاون کو فروغ پائے گا۔

(بشکریہ روزنامہ جنگ)
 
Top