آداب یہ ایک تازہ ترین تک بندی ھے آپ دیکھ لیجئیے۔۔۔۔۔۔

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نظر کو عزمِ سفر عرش سے ذرا آگے
کہ خاکِ رہ پہ تلطف مرا وطیرہ نیست
بھائی عباد اللہ ! اچھا شعر ہے ۔ دونوں مصرعے بحر میں ہیں ۔ ظاہر ہورہا ہے کہ آپ کو وزن اور بحر کا ادراک ہے اور مشق پختہ ہے ۔ لیکن آپ کے دونوں اشعار پڑھ کر نجانے مجھے یہ کیوں محسوس ہورہا ہے کہ آپ کی زبان اردو کے بجائے فارسی ہے۔ نیست کو اردو میں ردیف بنایا تو جاسکتا ہے کہ یہ بہت معروف لفظ ہے لیکن اس ردیف میں پوری غزل ذرا نامانوس سی لگے گی ۔دوسری بات یہ کہ تلطف بمعنی توجہ اور میلان اردو میں نہ ہونے کے برابر مستعمل ہے ۔ شعر آپ کا بہرحال اچھا ہے ۔ بہت داد!
 
عباد اللہ

محفلین

شکریہ بھائی جان ۔۔۔۔مشقَ سخن مجھے کچھ نہیں اور نہ بحر سے متعلق جانتا ہوں ۔۔۔۔بس جو الم غلم زبان پر جاری ہوا کہہ دیا ۔۔۔اور زبان میری فارسی نہیں پشتو ھے ۔۔۔۔۔۔
 
اشعار تو بہت خوب ہیں
زبان پشتو ہے آپکی۔۔۔مادری زبان پہ بندے کو عبور زیادہ ہوتا ہے دوسری زبانوں کی نسبت ۔۔۔اور آپ ماشاء اللہ اردو سے بھی واقف ہیں۔۔الم غلم کہہ تو دیتے ہیں مگر الم غلم کیا نہ کریں بن دوسرے کا موقف جانے۔۔اللہ آپ کو سلامتی سے نوازے آمین امید آپ میری باتوں کا برا نہیں منائیں گے۔۔بہت دعائیں
 
Top