آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
وقار ذکا جیسا بندہ انتہائی گھٹیا ذہنیت کا ہے اور دوسروں کی بے عزتی کرنے میں شاید اسے مزہ آتا ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
یار اس شو کے کچھ کلپس میں نے یو ٹیوب پر دیکھے ہیں۔ ایسا گھٹیا اور بیہودہ پروگرام شائد ہی کبھی دیکھا ہو۔ بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ یہ رئیلٹی اور ڈیر شوز کے نام پر محض ایک غلاظت ہے۔ جو دوست اس سو کالڈ رئیلٹی شوز کو پسند کرتے ہیں ان کے ٹیئسٹ پر مجھے کچھ افسوس ہے۔

ہاہاہا، رئیلٹی شو تو یہ واقعی نہیں ہے لیکن ون مین شو ضرور ہے یعنی جو وقار کے دل میں آتا ہے وہ کرتا ہے۔ اپنے آپ کو بڑا کوئی تیس مار خان سمجھتا ہے۔ ایوں پُٹھے پُٹھے سوال پوچھے گا لوگوں سے۔ لڑکیوں سے پوچھتا ہے کہ تمھارا کوئی بوائے فرینڈ ہے کی نہیں اور لڑکیاں بھی آگے سے گپیں سنانے بیٹھ جاتی ہیں یہ خیال کیے بغیر کہ یہ شو آن ایئر بھی جانا ہے۔ اور لڑکوں کی تو چھوڑ ہی دو۔
ویسے ٹینشن ناٹ یار، اس کا شو لوگوں کو مصالحہ دار لگتا ہے تو چل رہا ہے پچھلے پانچ چھ سال سے۔ اور چلتا ہے تو بکتا ہے بھااااااااائی۔ وہ پیسے بنا رہا ہے لوگ جو مرضی باتیں کرے اسے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
وقار ذکا جیسا بندہ انتہائی گھٹیا ذہنیت کا ہے اور دوسروں کی بے عزتی کرنے میں شاید اسے مزہ آتا ہے

اسے اسی سلسلے میں جیل بھی ہو چکی ہے۔ میری خواہش ہے کہ کسی دن اپنی ٹیم کی غیر موجودگی میں یہ کسی سے پنگا کر بیٹھے اور پھر اس کی ٹھیک ٹھاک دھلائی ہو۔ اپنی ٹیم کے زور پل سلطان راہی بنا رہتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اسے اسی سلسلے میں جیل بھی ہو چکی ہے۔ میری خواہش ہے کہ کسی دن اپنی ٹیم کی غیر موجودگی میں یہ کسی سے پنگا کر بیٹھے اور پھر اس کی ٹھیک ٹھاک دھلائی ہو۔ اپنی ٹیم کے زور پل سلطان راہی بنا رہتا ہے۔
اس کے دانت ایسی ہی نہیں ٹوٹے ہوں گے نا :)
 

شہزاد وحید

محفلین
قیصرانی اور عثمان
یہ سیزن ٹُو کی دوسری قسط سے ایک ویڈیو کلپ ہے۔ یہ چار لڑکوں کی حرکتیں دیکھ کر میں اتنا ہنسا کہ میری کرسی الٹ گئی۔ :) میں تو پورا شو ایچ کیو میں ڈاؤنلوڈ کیا تھا یہ یو ٹیوب پر یہ کلپ سپیشل آپ لے لئیے ڈھونڈا ہے۔

 

شہزاد وحید

محفلین
Desi Boyz دیکھی۔ بہت ہی گھٹیا اور بکواس قسم کی فلم ہے اور سے بھی زیادہ گھٹیا اس فلم کا کمزور سکرپٹ۔

desi-boyz-poster01.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
اکشے کی ہے تو بکواس ہی ہوگی،،،،

اس معاملے میں میرا دھیان اداکار سے زیادہ ڈائریکٹر پر ہوتا ہے۔ اکشے اچھا اداکار ہے اس میں شک نہیں لیکن اب وہ دور نہیں رہا کہ صرف اداکار کے سر پر فلم چل سکے(سوائے شاہ رخ خان اور سلمان خان)۔ سکرپٹ اور ڈائریکشن میں جان ہونی ضروری ہے۔ اکشے کی بہت سی اچھی فلمیں بھی ہیں جیسے کہ "گرم مصالحہ" اور "ہیرا پھیری"۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Ladies vs. Ricky Bahl دیکھی۔یش راج فلمز بینر تلے بننے والی ایک گلیمرس فلم ہے بس اور کچھ نہیں۔ کہنے کو تو ایک "کون مووی" ہے لیکن جتنی آسانی سے جن لوگوں کو بیوقوف بنتے دکھایا گیا ہے اتنی آسانی ایسے لوگ بیوقوف بنتے نہیں۔

LadiesVsRickyBahl2.jpg
 

عباد1

محفلین
شہزاد بھائی یہ لیونگ آن دی ایج کا ہائی کوالٹی ورژن کہاں سے ملا؟ پلیز معلومات ذاتی پیغام میں ارسال فرما دیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین

شہزاد وحید

محفلین
Contagion دیکھی۔ ڈاکیومینٹری ٹائپ فلم ہے جس میں ایک خطرناک، پراسرار اور جان لیوا بیماری کو پوری دنیا میں لوگوں کا شکار کرتے دکھایا گیا اور کچھ ورلڈ کلاس قسم کے ڈاکٹر ڈبلیو ایچ او میں بیٹھ کر اس بیماری کا سدباب کرتے ہیں۔

Contagion_Poster.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top