آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ایک اور فلم جو دیکھی ایکشن تھرل اور ایڈونچر HANNA

MV5BNTAzMTg1NjY0NF5BMl5BanBnXkFtZTcwODc3MTgzNA@@._V1_SX214_.jpg


ایک 16 سالہ لڑکی اس کا باپ اکیلے ہی پالتا ہے اور اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایک بہترین قاتل اور لڑاکا ثابت ہو۔
اور پھر اسے یورپ میں ایک مشن پہ بھیجتا ہے جہاں ایک خطرناک ایجنٹ اپنے گرگوں کے ساتھ اس کے درپے ہوتی ہے اور اتنے عرصے سے اس کی تلاش میں ہوتی ہے۔
 
Kai Po Che دیکھی۔ تین دوستوں کی کہانی جو ایک سپورٹس کی دکان شروع کرنا چاہتے ہیں اور پھر ایک ایک سپورٹس کنسلٹنسی آرگنائزیشن میں بدلنا چاہتے ہیں۔ مگر اس کام میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، اور کچھ رکاوٹیں تو جان لیوا بھی ہیں۔ اب سیدھے سیدھے بزنس میں جان لیوا رکاوٹیں کیسی، یہ فلم دیکھ کے جانیئے۔ فلم کا معیار اچھا ہے۔

Kai_Poche_film_poster.jpg
آپ یہاں یہ ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ فلم انڈیا کے ایک مشہور رائٹر چیتن بھگت کے بیسٹ سیلنگ ناول THe Three Mistakes of my life پر مشتعمل ہے۔
اچھی فلم ہے رات ہی دیکھی تھی۔
 

ملائکہ

محفلین
JohnAdamsHBO.jpg


یہ مووی سیریز ہے میں نے ابھی شروع کی ہے۔۔۔۔ اس میں امریکی انقلاب کی کہانی ہے۔۔۔ مجھے تو یہ کافی اچھی لگ رہی ہے مووی:)
 

طالوت

محفلین
JohnAdamsHBO.jpg


یہ مووی سیریز ہے میں نے ابھی شروع کی ہے۔۔۔ ۔ اس میں امریکی انقلاب کی کہانی ہے۔۔۔ مجھے تو یہ کافی اچھی لگ رہی ہے مووی:)
میں ان دنوں کسی اچھی سریز کی تلاش میں ہوں ، مزید تبصرے کا انتظار رہے گا تاکہ اس کے دیکھنے یا نا دیکھنے کا فیصلہ کیا جا سکے۔
 

عبدالحسیب

محفلین
Gattaca فلم دیکھی ابھی۔ایک سائنس فکشن فلم ہوتے ہوئے بھی دوسری سائنس فیکشن فلموں سے بہت مختلف۔ اگر انسان کے پاس حوصلہ کی طاقت ہو تو اس کے لیے نا ممکن کچھ بھی نہیں۔


gattaca-inspirational-movie.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Warm Bodies دیکھی۔ ویمپائر موویز میں دیکھتا نہیں، لیکن یہ تھوڑی مختلف ہے، جیسے Twilight عام ویمپ موویز سے مختلف ہے۔ تو اسی لیئے دیکھی اور اچھی فلم ثابت ہوئی۔ فلم میں ویمپز کو کیور کرنے کا انوکھا طریقہ دکھایا گیا ہے، سکرپٹ بہت زیادہ جاندار نہیں مگر چلےگا۔

Warm_Bodies_Theatrical_Poster.jpg
 
invisiblezy.jpg

ہیرو کو غلط فہمی میں اینی اپنے گینگ کے ساتھ مل کے مارتے ہیں اور ایک جنگل میں پھینک دیتے ہیں۔ جب وہ ہوش میں آنے کے بعد جب گھر جاتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو مر چکا ہے۔ اور تب سے شروع ہوتی ہے کہانی۔
بہت پسند آئی، مووی بہت زبردست ہے بس کاش اختتام ویسا ہوتا جیسا میں چاہ رہا تھا۔ ٹیکنیکل ایک دو خامیاں تھیں لیکن اتنی تو ہر فلم میں ہوتی ہیں۔ ضرور دیکھیں۔
 
کئی سالوں بعد "سپیڈ" دیکھی۔

l11125706de521d.jpg


ایک سابقہ پولیس والا جب لفٹ میں کچھ لوگوں کو پھنسا کر تاوان مانگتا ہے تو دو پولیس والے اس کا منصوبہ ناکام بنا دیتے ہیں۔چناچہ وہ انتقام لینے کے لیے ایک بس میں ایسا بم نصب کرتا ہے کہ ایک دفعہ اس کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ ہونے کے بعد اگر اس سے کم ہوئی تو بم پھٹ جائے گا۔
 

ملائکہ

محفلین
میں نے یہ مووی آدھی دیکھی ہے۔۔ اس مووی میں ہر انسان کے ساتھ اسکا ایک جانور بھی ہوتا ہے جس میں اس انسان کی روح کا ایک حصہ رہتا ہے۔۔ کچھ برے لوگ بچوں کو پکڑ کر شمال میں لے جاتے ہیں اور ان پر تجربے کرتے ہیں ایک بچی اسکا نام لیرا ہوتا ہے وہ کچھ خانہ بدوش لوگوں کے ساتھ شمال کا سفر کرتی ہے بچوں کو بچانے کے لئے۔ اس کے پاس ایک گولڈن کمپاس بھی ہوتا ہے اور اس کمپاس سے وہ جو بھی سوال کرتی ہے اسے جواب مل جاتا ہے۔۔۔ بہت اچھی مووی ہے لیکن پوری نہیں دیکھی میں نے۔۔۔۔۔۔

The_Golden_Compass.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک اور فلم جو دیکھی ایکشن تھرل اور ایڈونچر HANNA

MV5BNTAzMTg1NjY0NF5BMl5BanBnXkFtZTcwODc3MTgzNA@@._V1_SX214_.jpg


ایک 16 سالہ لڑکی اس کا باپ اکیلے ہی پالتا ہے اور اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایک بہترین قاتل اور لڑاکا ثابت ہو۔
اور پھر اسے یورپ میں ایک مشن پہ بھیجتا ہے جہاں ایک خطرناک ایجنٹ اپنے گرگوں کے ساتھ اس کے درپے ہوتی ہے اور اتنے عرصے سے اس کی تلاش میں ہوتی ہے۔

جب تک یہ لڑکی کیبن میں رہتی ہے، وہ شمالی فن لینڈ کے مناظر ہیں۔ جب میں نے یہ مووی دیکھی تو ابتدائی چند مناظر دیکھتے ہی ایک فننش دوست سے کہا کہ یہ فن لینڈ کے مناظر ہیں، Kuusamo کے آس پاس کے مناظر لگ رہے ہیں۔ اس نے بات پر یقین نہیں کیا۔ میں نے گوگل کیا تو کنفرم ہو گیا تھا :)
 
میں نے یہ مووی آدھی دیکھی ہے۔۔ اس مووی میں ہر انسان کے ساتھ اسکا ایک جانور بھی ہوتا ہے جس میں اس انسان کی روح کا ایک حصہ رہتا ہے۔۔ کچھ برے لوگ بچوں کو پکڑ کر شمال میں لے جاتے ہیں اور ان پر تجربے کرتے ہیں ایک بچی اسکا نام لیرا ہوتا ہے وہ کچھ خانہ بدوش لوگوں کے ساتھ شمال کا سفر کرتی ہے بچوں کو بچانے کے لئے۔ اس کے پاس ایک گولڈن کمپاس بھی ہوتا ہے اور اس کمپاس سے وہ جو بھی سوال کرتی ہے اسے جواب مل جاتا ہے۔۔۔ بہت اچھی مووی ہے لیکن پوری نہیں دیکھی میں نے۔۔۔ ۔۔۔

The_Golden_Compass.jpg
یہ فلم تو مکمل ہے لیکن کہانی نہیں کیونکہ یہ سیریز جیسی فلم ہے۔لارڈ آف دی رنگز جیسی ۔جہاں ایک سے زیادہ فلمیں مل کر ہی مکمل کہانی پیش کرتی ہیں۔اس کی باقی فلمیں بننی تھیں لیکن ابھی تک تو نہیں بنیں
 

ملائکہ

محفلین
یہ فلم تو مکمل ہے لیکن کہانی نہیں کیونکہ یہ سیریز جیسی فلم ہے۔لارڈ آف دی رنگز جیسی ۔جہاں ایک سے زیادہ فلمیں مل کر ہی مکمل کہانی پیش کرتی ہیں۔اس کی باقی فلمیں بننی تھیں لیکن ابھی تک تو نہیں بنیں
پوری نہیں دیکھی نہ میں نے اور وقت کی بہت کمی ہے میرے پاس:)
 
پوری نہیں دیکھی نہ میں نے اور وقت کی بہت کمی ہے میرے پاس:)
اگر تمہیں "فینٹسی" فلمیں دیکھنی ہیں تو لارڈ آف دی رنگز کی فلمیں ضرور دیکھنا
ویسے یہ بتا دوں کہ یہ ہالی وڈ کی چند طویل ترین فلموں میں سے ہیں۔ہر ایک کریڈٹس نکال کے بھی ساڑھے 3 گھنٹے سے کم کسی صورت نہیں ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top