آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ضروری نہیں بندہ جٹ ہوئے تے ایہہ فلم ویکھے۔ کوئی وی ویکھ سکدا اینوں۔ ویسے عمدہ فلم ہے گی۔ میں وی کوئی 25منٹاں دی ویکھی بیٹھاں
چل یار تو وی ویکھ لا۔قسم نال بڑا ہساندے وا
ویکھ کے فیر دسیں کیویں دی لگی
 
شہزاد وحید

محفلین
Brave دیکھی۔ Pixar اور Disney کی مشترکہ پروڈکشن ہے تو گرافکس تو شاندار ہونے ہی تھے لیکن سٹوری کے معاملے میں اس بار مات کھا گئے۔ پکسار اور ڈینزنی کی سابقہ فلموں کے برعکس یہ فلم کچھ زیادہ کامیابی نہ حاصل کر سکی۔ ایک بگڑی شہزادی کی کہانی جو اپنی ماں کے ہر چیز میں ٹوکنے سے بیزار ہے اور پھر اپنی ماں کو بدلنے کے لیئے اس پر جادو کروا دیتی ہے لیکن جادو الٹا پڑ جاتا ہے۔

Brave_Poster.jpg
 
Shaidu

محفلین
کل رات Seal Team Six The Raid on Osama Bin Laden دیکھی ۔ فلم میں ان واقعات کو فلمیا گیا ہے جب اسامہ بن لادن کو ایبٹ اباد میں شہید کیا گیا تھا۔ آپریشن کی ساری منصوبہ بندی کیسے کی گئی تھی۔ کون کون مخالف تھا۔ ۔ فلم کی ڈائریکشن اوسط درجہ کی ہے ۔ سب سے بکواس لوکیشن کا چناؤ ہے ۔ ایسی جگہ کو پشاور بنا کے دیکھایا گیا ہے جہاں
دوکانوں کے بورڈز ہندی میں تھے ۔ اور ایسی جگہ کو ایبٹ آباد بنادیا تھا کہ جہاں پہاڑ نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔

efy8w.jpg

بقول فلم ڈائریکٹر فلم سچے واقعات پر مبنی ہے ۔ یہ ایک ڈاکیومنٹری فیچر فلم ہے
 
محمّد

محفلین
Casino

کرائم ڈرامہ
لاس ویگاس، دو دوست، بیوی،
لالچ، دھوکہ، دولت،قتل۔
بہترین۔
کوڈ:
http://www.imdb.com/title/tt0112641/
215px-Casino_poster.jpg
 
افلاطون

محفلین
افلاطون بھائی اس طرح کی چند مزیدار سی فلمیں بتائیں
اپنے جٹ بھائیوں کی ساری فلمیں ہی مزے کی ہوتی ہیں۔ ایک فلم ہے مرزا، گپی گریوال کی، سنجیدہ فلم ہے لیکن کمال ہے۔باقی یار ان ملے، میل کر دے ربا، پنکی موہگے آلی۔ ساری فلمیں ہی مزے کی ہیں۔
 
محمّد

محفلین
The Flowers of War

چائنہ 1937، چینی جاپانی لڑائی
چرچ، چھوٹی بچیاں، طوائفیں
اور کرسچن بیل۔
ا چھی ہے۔
کوڈ:
http://www.imdb.com/title/tt1410063/
220px-The_Flowers_of_War_english_poster.jpg

(میں ربط کیوں نہیں شامل کر سکتا)۔
 
اپنے جٹ بھائیوں کی ساری فلمیں ہی مزے کی ہوتی ہیں۔ ایک فلم ہے مرزا، گپی گریوال کی، سنجیدہ فلم ہے لیکن کمال ہے۔باقی یار ان ملے، میل کر دے ربا، پنکی موہگے آلی۔ ساری فلمیں ہی مزے کی ہیں۔
واقعی یار جٹوں کی بات ہی الگ ہے:):applause:
 
BBC Inside the Human Body دیکھی۔یہ ڈاکیومینٹری چار حصوں پر مشتعمل ہے۔
پہلے حصے ماں کے پیٹ میں بچے کے بننے کے عمل کو دکھایا جاتا ہے
دوسرے حصے میں دل،معدہ اور مختلف اعضا کے بارے میں گفتگو ہے
تیسرا حصہ دماغ کیلیے مختص ہے۔دماغ کیسے ،کب بنتا ہے،؟دماغ کیا کیا کام کرتا ہےَ؟وغیرہ وغیرہ یہ سب اس حصے میں
چوتھے حصے میں بتایا جاتا ہے کہ کیسے ہمارے جسم میں موجود مختلف سیلز کا بیرونی حملہ اور اندرونی حملہ آوروں کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔
انتہائی زبردست اور عمدہ ڈاکیومنٹری ہے۔بندہ ایک بار حیران رہ جاتا ہے کہ انسانی جسم میں کتنا کچھ ہے۔کس طرح مختلف سیلز روزانہ بیماریوں کے خلاف جنگیں لڑتے ہیں۔اور آخرکار یہی بات ذہن میں آتی ہے
تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

Inside-The-Human-Body-2011-Front-Cover-61966.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
OMG Oh My God دیکھی۔ اچھی فلم ثابت ہوئی۔ خاص کر کہ فلم کا کانسیپٹ۔ فلم سازی کا میعار کچھ بہت عمدہ نہیں تھا لیکن پھر بھی لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔ بہت سے لوگوں کو اعتراض بھی ہے کیونکہ کی فلم کا موضوع خطرناک حد تک کونٹرورشل ہے۔ ایک ہندو جو کہ مورتیاں بیچتا ہے لیکن دل سے وہ کسی خدا کے وجود پر یقین نہیں رکھتا۔ طوفان آتا ہے اور پورے شہر میں سے صرف اس کی دکان گر جاتی ہے۔ انشورنس والے اسے ایکٹ آف گاڈ کہہ کر نقصان بھرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ آخر تنگ آگر وہ خدا پر ہی مقدمہ دائر کر دیتا ہے۔ عدالت میں خدا تو نہیں آسکتا لیکن نوٹس پہنچ جاتا ہے بڑے بڑے سوامیوں، پنڈتوں، مولوی حضرات کو، پادریوں کو۔ پھر ایک مزیدار کیس چلتا ہے۔ بُت پرستی پر خاصی لعن طعن کی گئی ہے اس فلم میں جبکہ ہندو اپنے ہر خدا کا ایک بُت بنا کر اس کی عبادت کرتے ہیں۔ تو ایسی فلم انڈیا میں بنا کر ریلیز کرنا دل گردے کا کام ہے۔

OMG!_Oh_My_God_poster.jpg
 
سعادت

تکنیکی معاون

کچھ ٰعرصہ پہلے شاید کسی اخبار میں اس فلم کے بارے میں پڑھا تھا، جہاں لکھا تھا کہ یہ ایک آسٹریلین فلم "The Man Who Sued God" کا ری-میک ہے۔ ہندوستانی فلمیں تو میں دیکھتا نہیں، شاید یہ آسٹریلین فلم دیکھ لوں۔
 
بلکل اسی فلم کا ری میک یا نقل خوری ہے۔ :)
 
BBC- Trutht about Food دیکھی۔
6 اقساط پر مشتعمل ایک دلچسپ اور معلوماتی ڈاکیومینٹری سیریز۔اس پوری سیریز میںخوراک کے متعلق 40 مختلف قسم کے تجربات کیے گئے ۔زبردست قسم کی معلومات
دیکھنے کے لائق ہے
TAF4.jpg
 
Shaidu

محفلین
کچھ ٰعرصہ پہلے شاید کسی اخبار میں اس فلم کے بارے میں پڑھا تھا، جہاں لکھا تھا کہ یہ ایک آسٹریلین فلم "The Man Who Sued God" کا ری-میک ہے۔ ہندوستانی فلمیں تو میں دیکھتا نہیں، شاید یہ آسٹریلین فلم دیکھ لوں۔
کوئی نئی بات نہیں ہندوستان میں کسی فلم کا چربہ بنانا ۔ بات یہ ہے کہ ایسئ فلم کو ہندوستان میں ریلیز کرنا واقعی دل گردے کا کام ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top