آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
بھئی واہ ! :)
یار تو بینک میں ملازمت کر رہا ہے یا شاعر ہوچکا ہے۔ :grin:
ہمارے بینک میں ایک بندہ ہے جو کہ سیلز کا ہیڈ ہے لیکن ہر ہر بات پر ایک شعر سنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دن میں مجھے کوئی دس ٍ غزلیں تو ضرور سناتا ہے۔ کیا کریں بھائی، سینئر ہے، سننی پڑتی ہیں۔ :D
 
عثمان

محفلین
ہمارے بینک میں ایک بندہ ہے جو کہ سیلز کا ہیڈ ہے لیکن ہر ہر بات پر ایک شعر سنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دن میں مجھے کوئی دس ٍ غزلیں تو ضرور سناتا ہے۔ کیا کریں بھائی، سینئر ہے، سننی پڑتی ہیں۔ :D
اب سمجھا کہ عفریت کون ہے۔ :D
 
زبیر مرزا

محفلین
ارے واہ دو غیرمتوقع پسندیدگیوں نے ( متوازی فلم یا آرٹ فلم پر) حوصلہ دیا ہے کہ میں اپنے پسندیدہ موضوع ، فنکاروں اورفلموں پر تبصرہ
ارسال کرسکتا ہوں:) میں نے تو ہندوستانی فلمیں دیکھی ہی اس قسم کی ہیں اور وہ بھی پانچویں جماعت سے :) پہلی فلم معصوم دیکھی تھی تو
شاہ اور شبانہ کے پرستاروں میں مجھ معصوم کا اضافہ ہوگیا تھا:)
چلیے بات ہو جائے معصوم کی
ہدایت کار شیکھر کپور - اس فلم کو دیوی دت نے پرڈیوس کیا گلزار نے منظرنامہ اور گیت لکھےا- یہ فلم ایک کتاب مین ویمن اینڈچائلڈ سے ماخوذ تھی
شیکھر نے اس میں جگل ہنس راج کو متعارف کرایا- کاسٹ سعیدجعفری- نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی اور سپریا پاٹھک سے فنکاروں پرمبنی تھی
شبانہ اس فلم میں حاوی نظرآئیں ایک جیلس سوتیلی ماں اور عدم تحفظ کا شکار بیوی اور عورت کی حساسیت اور نرمی دلی کے مختلف مراحل اور
جذبات کو شبانہ نے آواز اور چہرے کے تاثرات سے بہت خوبی سے پیش کیا- جگل ہنس راج کی فطری معصومیت اور اداکاری اور اس کی تنہائی کا
دکھ آپ کو روح میں اترتا محسوس ہوگا- اس فلم کو شہرت گلزار کے لکھے گانے حضور اس قدر بھی نہ اترا کے چلیے نے اور لکڑی کی کاٹھی والے بچوں کے گیت نے بھی دی
شیکھر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھاکہ فلم مالی مشکلات کا شکار ہوکر ڈبے میں بند ہونے جارہی تھی کہ شبانہ اعظمی نے مالی مدد کرکے اسے
مکمل ہونے میں تعاون کیا- شبانہ وہ اداکارہ ہے جس نے فلم کبھی پیسے کے لیے نہیں کی اکثر متوازی فلموں میں معمولی اور بلامعاوضہ اداکاری کی
220px-Masoom_1983.jpg
 
عثمان

محفلین
معروف ہدایت کار سٹیون سپیلبرگ کی اولین فیچر فلم

Duel_poster.jpg

ایک ویران سڑک پر سفر کرتے ایک شخص کو ایک شریر ٹرک ڈرائیور کے پرخطر کھیل کا سامنا ہے۔
 
Rashid Ashraf

محفلین
راشید صاحب متوازی سینما کی ایک اور باصلاحیت اور باکمال ہدایت کارہ سائی پرانجپائی جنھوں نے
Sparsh سپرش ( چھونا) جیسی لاجواب فلم بنائی- نابینا افراد کے اسکول اور زندگی کے بارے میں سائی نے کہانی بھی لکھی اور اس کی ہدایت کاری بھی کی- ہمارے ایک رشتہ دار نابینا ہیں اور کراچی کے ایک نابینا افراد کے اسکول میں استاد کی حثیت سے کام کرتے ہیں ان سے ملنے اور اسکول جانے کا کئی بار اتفاق ہوا اور ان کے مسائل اور اس کے ساتھ لگن نے ہمیشہ حیران کیا - سپرش بھی ایک ایسے ماحول کی حقیقی عکاسی کرتی ہے- اس قدرجاندارکہانی کی آپ اس میں خود کو سانس لیتا ہوا محسوس کریں گے- شاہ جب جھنجلائے گا تو آپ دم سادھ لیں گے ، شبانہ جب روئیں گی تو آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گی - سماج کے بظاہر معذور مگر باحوصلہ افراد جو چھو کر دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں اپنے اندار
اضافی صلاحیتں رکھتے ہیں اور آنکھ کی بینائی رکھنے والوں سے زیاد دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں
نابینا افراد کی ہمت ان کی انا اور خوداری کو سائی نے بڑے مؤثرانداز میں پیش کیا ہے- نصیرالدین شاہ کی اداکاری بےمثال ہے اس جیسا کوئی دوسرا
اداکارنہیں - شبانہ نے ایک ڈپریشن میں مبتلا بیوہ کا کردار نبھایا ہے وہ کردارمیں ہمیشہ ایسے ڈھل جاتی ہیں گویا حقیقت میں وہ ہی ہوں یہ بی بی جادوگرنی ہیں اور اداکاری کی اکیڈمی -
راشید صاحب ان فلموں پرمیں کبھی تبصرہ اس دھاگے میں ارسال کرنی کی جراءت نا کرتا کہ ان کے پسند کرنے والے کم کم ہی ہیں آپ نے موہن جوشی حاضر ہو کا ذکرکرکے ہمیں ہمت دی کہ چلو کوئی تو ہے:)
Sparsh%2C_1980_Hindi_film.jpg

جناب والا!
یہی حال ادھر بھی ہے۔۔۔ مشاہیر ادب و فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والوں سے رابطے رہتے ہیں، مجال ہے جو کسی شریف انسان نے آج تک ہماری ہندوستانی آرٹ فلموں کے ذکر چھیڑنے پر زبان کھولی ہو، الٹا زبانیں گنگ ہوتی پائیں۔ واللہ عالم بالصواب
اب آپ کی زبان (قلم سے) سے عرصہ تین برس بعد ذکر سن رہا ہوں تو خوش ہو رہا ہوں۔
بھائی! اچھی کتاب، خودنوشت آپ بیتی، سفرنامہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ ہماری سب سے بڑی عیاشی ایک عمدہ ہندوستانی آرٹ فلم دیکھنا بھی ہے۔ اور آج سے نہیں زمانہ طالب علمی سے
گزشتہ دنوں ہاجرہ مسرور کی صاحبزادی سے یونہی گفتگو میں ذکر چل نکلا تو علم ہوا کہ وہ بھی ان کی دلدادہ ہیں لیکن چند نام لیے تو خاموش ہوگئیں۔
کیا اسپرش، سلیم لنگڑے پر مت رؤ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے جیسی فلمیں دیکھ کر ایسا نہیں لگتا جیسے کوئی افسانہ پڑھ رہے ہوں ؟ ایک تلخ تحریر ---- ہر آن دھڑکا سا لگا رہتا ہے کہ اب نجانے کیا بے رحمانہ حقیقت سامنے آئے گی۔
گزشتہ تین برس کتابوں کے ساتھ ساتھ ان فلموں کے حصول کے لیے بھی دوانگی میں گزارے ہیں۔ ممبئی جاتے لوگوں کو کہا تو ایک صاحب "پشپک" لیتے آئے -- کہیے! کچھ یاد آیا ؟ ایک خاموش÷سائلنٹ مووی لیکن ایک درجن ان فلموں پر بھاری جن میں بلند و بالا ڈائیلاگ ہوتے ہیں!
کئی نام رہے جاتے ہیں لیکن اس وقت خصوصیت سے ذکر کروں گا نصیر الدین شاہ کی "پسٹین جی" کا -- کتنی مرتبہ دیکھی ہے، یاد نہیں، چند روز قبل بھی دیکھی جا رہی تھی۔ کوئی پوچھے اس بندہ خدا سے کہ پارسیوں کا لب و لہجہ تو تمہارے لیے کیا مشکل لیکن یہ تو بتاؤ کہ چال ڈھال کہاں سے لائے ؟ لاجواب! فلم مذکورہ کے دیکھنے سے پارسیوں کا ایک پورا کلچر آنکھوں کے سامنے عیاں ہوتا ہے
منڈی کہ غلام عباس کے افسانے آنندی پر بنی تھی، شبانہ اعظی نے اپنے کردار کے ساتھ اس حد تک انصاف کیا کہ چلنے کا انداز بھی ویسا ہی اپنایا جیسے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ (معاف کیجیے گا یہاں خوف فساد خلق سے پوری بات نہیں کہہ سکوں گا لیکن امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے) ۔۔۔
آپ کی بیان کردہ "البرٹ پنٹو" تین برس کی تلاش کے بعد ملی تھی۔ اس میں وہ منظر جس میں سمیتا پاٹل خود پر فریفتہ ہوئے ایک شخص کو کاونٹر کے عقب سے نکل کر چند قدم چل کر دکھاتی ہے، وہ لنگڑا رہی ہوتے ہے جسے دیکھ کر اس شخص کے سر سے عشق کا بھوت خوب تیزی سے اترتا ہے (چہرے کے تاثرات کی بات ہے یہاں)
"چکرا" کا نام کیوں نہ لوں ؟ نصیر الدین شاہ "لکا" کے کردار میں کیا غضب ڈھاتا ہے
آپ نے اسپرش کا نام لیا ---- یہ سنتے جائیں کہ نصیر الدین شاہ نے اس فلم میں کام کرنے سے قبل 6 ماہ، جی ہاں پورے 6 ماہ نابیناؤں کے ایک اسکول میں گزارے۔ فلم کرنے میں انہیں کچھ ہچکچاہٹ تھی۔ پہلا رول تھا نابینا کا ۔۔۔ ایک دوست بن گیا، ایک روز اس کے ساتھ بیٹھے تھے کہ بجلی چلی گئی، گھپ اندھیرا ۔۔۔ یہ گھبرائے لیکن ان کا دوست اٹھا، قدم گن کر طے کیے اور موم بتی جلا، کمرے میں روشنی کردی۔
یہ وہ وقت تھا جب نصیر الدین شاہ نے تہیہ کیا کہ وہ اسپرش میں کام کریں گے۔

چند نام مزید پیش کرتا ہوں:
اردھ ستیا - اوم پوری-شبانہ اعظمی
بھومیکا
انکر
دروھ کال
آپ نے سائی پرانجپائی کا نام لیا۔ ان کی ایک فلم ایسی ہے جو شاید سب پر بھاری ہے۔ اس کا نام "کتھا" ہے ---نصیر الدین شاہ، فاروق شیخ اور دپتی نول
اور چند یادگار نام سنیے:
پارٹی - اوم پوری، امریش پوری
دشا - نانا پٹیکر
انکش - نانا پاٹیکر
چشم بدور
منتھن
سزائے موت - نصیر الدین شاہ
ایک ڈاکٹر کی موت (پنکج کپور-شبانہ اعظمی) کا نام ابھی ابھی یاد آیا
خاموش -- ایسی فلم دوبارہ نہیں بنی --- مرڈر مسٹری، اوریجنل لوکیشنز پر شوٹنگ، نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمی، امول پالیکر -- آج کا فلم آئی کون، رائٹر، ڈائرکٹر سدھیر مشرا اس میں ایک چھوٹے سے رول میں نظر آیا تھا اور آج بھی اس فلم کو یاد کرتا ہے۔

رہنے دیجیے صاحب! اب مجھے لوگ دیوانہ سمجھیں گے ۔۔۔۔ لیکن ایک فلم کا نام لیے بغیر میری بات مکمل نہیں ہو گی۔ امیتابھ کو لوگ اینگری ینگ مین کہتے ہیں، مار دھاڑ والے کردار کیے، اسٹار آف میلینئم کہلایا لیکن کسی کو اصل امیتابھ کو دیکھنا ہو تو ہندوستانی آرٹ فلم " میں آزاد ہوں" دیکھے!
 
Rashid Ashraf

محفلین
ارے واہ دو غیرمتوقع پسندیدگیوں نے ( متوازی فلم یا آرٹ فلم پر) حوصلہ دیا ہے کہ میں اپنے پسندیدہ موضوع ، فنکاروں اورفلموں پر تبصرہ
ارسال کرسکتا ہوں:) میں نے تو ہندوستانی فلمیں دیکھی ہی اس قسم کی ہیں اور وہ بھی پانچویں جماعت سے :) پہلی فلم معصوم دیکھی تھی تو
شاہ اور شبانہ کے پرستاروں میں مجھ معصوم کا اضافہ ہوگیا تھا:)
چلیے بات ہو جائے معصوم کی
ہدایت کار شیکھر کپور - اس فلم کو دیوی دت نے پرڈیوس کیا گلزار نے منظرنامہ اور گیت لکھےا- یہ فلم ایک کتاب مین ویمن اینڈچائلڈ سے ماخوذ تھی
شیکھر نے اس میں جگل ہنس راج کو متعارف کرایا- کاسٹ سعیدجعفری- نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی اور سپریا پاٹھک سے فنکاروں پرمبنی تھی
شبانہ اس فلم میں حاوی نظرآئیں ایک جیلس سوتیلی ماں اور عدم تحفظ کا شکار بیوی اور عورت کی حساسیت اور نرمی دلی کے مختلف مراحل اور
جذبات کو شبانہ نے آواز اور چہرے کے تاثرات سے بہت خوبی سے پیش کیا- جگل ہنس راج کی فطری معصومیت اور اداکاری اور اس کی تنہائی کا
دکھ آپ کو روح میں اترتا محسوس ہوگا- اس فلم کو شہرت گلزار کے لکھے گانے حضور اس قدر بھی نہ اترا کے چلیے نے اور لکڑی کی کاٹھی والے بچوں کے گیت نے بھی دی
شیکھر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھاکہ فلم مالی مشکلات کا شکار ہوکر ڈبے میں بند ہونے جارہی تھی کہ شبانہ اعظمی نے مالی مدد کرکے اسے
مکمل ہونے میں تعاون کیا- شبانہ وہ اداکارہ ہے جس نے فلم کبھی پیسے کے لیے نہیں کی اکثر متوازی فلموں میں معمولی اور بلامعاوضہ اداکاری کی
220px-Masoom_1983.jpg

آپ نے گلزار صاحب کا ذکر کیا اور میں ایک مرتبہ پھر بے اختیار ہوگیا
سمپورن سنگھ صاحب سے چھ ماہ سے رابطہ ہے، خاکسار نے ان سے ابن صفی کے تعلق سے پہلا رابطہ کیا تھا۔ ان کی ٹیلی فلم مرزا غالب بھی تو گویا ایک آرٹ مووی ہی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے خاکسار کو اپنی ایک غیر مطبوعہ (ہند و پاک دونوں میں) نظم بھیجی جس کا چرچا ہندوستان میں اس وقت ہوا جب ڈاکٹر تقی عابدی نے اس پر ایک مضمون گھسیٹ دیا۔ یہ "گلی قاسم جان" ہے
اس نعمت غیر مترقبہ کو خیال آیا کہ پہلے تو انٹرنیٹ پر شامل کردیا جائے کہ حق بحقدار رسید لیکن پھر ارادہ تبدیل ہوا، اب اسے کراچی کے ایک موقر ادبی مجلے کو تعارفی نوٹ کے ساتھ بھیج دیا ہے، جلد شائع ہوگی تو یہاں احباب کی خدمت میں پیش کردوں گا۔
اوپر آپ کی پوسٹ کے جواب مین کئی نام لیے تھے لیکن گلزار صاحب کا ذکر پڑھا تو "نمکین" یاد آگئی، خود کو کوسا کہ کیسے بھول بیٹھا ہوں ۔۔۔۔۔۔ ایک ہاتھ سے دل کو تھامیے اور پھر دیکھئے نمکین، یہ کیفیت رہتی ہے ہر اس شخص کی جو پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہو۔
پھر میری سو بار کی دیکھی ہوئی، کسی اور ہی دنیا میں پہنچانے والی، مافوق الفطرت، پیرانارمل دنیا کے رنگ دکھاتی گلزار ہی کی "لیکن" ----- اس فلم کے بارے میں میں ان کو بتا رہا تھا کہ بندہ پرور، آپ کی اس فلم میں ایک جگہ نصف شب کو ہیرو رستہ بھٹک جاتا ہے تو اس وقت آسمان پر "ٹٹیری" ہانک لگاتی گزرتی ہے، اس بروقت "افیکٹ" کو بھی ہم نے سراہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی باتیں تو ایک طرف رہیں!
گلزار کی کتاب
گلزار کی موسم
گلزار کی اجازت
اور گلزار کی آندھی ------ کئی نام اب بھی رہے جاتے ہوں گے!

یہاں تک لکھ چکا تو کچھ اور نام یاد آئے --- یہ فلمیں زمانہ طالب علمی میں وی سی آر کی کیسٹ پر تمام کی تمام دیکھی تھیں لیکن اب زمانہ بدلا اور ڈی وی ڈی کا دور آیا تو شدومد سے ان کی تلاش پانچ برس قبل شروع کی تھی۔ دھیرے دھیرے بارآور ثابت ہوتی رہی۔
جانے بھی دو یارو، چلتے چلتے (فاروق شیخ)، کسی سے نہ کہنا، پارسیوں ہی پر ایک اور فلم "کھٹا میٹھا"، بلڈ آف حسین (خاصی تلاش کے بعد یہ متنازع فلم حال ہی میں ملی)، امیکیولیٹ کنسیپشن، شرط، اروہن (اوم پوری)۔

اب جن کی تلاش ہے ان میں ہیں:
اروند ڈیسائی کی عجب داستان
نسیم (اس میں کیفی اعظمی نے بھی ایک رول کیا ہے)
راؤ صاحب

زبیر مرزا

محفلین
راشد اشرف صاحب ان شاءاللہ ذرا فرصت مل جائے تو آپ سے تفصیلی گفتگو ہوتی ہے :)
متوازی( آرٹ) فلموں کے لیےایک الگ دھاگہ ہونا چاہیے ورنہ امکان ہے کہ اس دھاگے کے مستقل ارکان بور ہوکر بھاگ جائیں گے :)
چلتے چلتے گلزار صاحب کی پہلی بطورہدایتکار فلم میرے اپنے سے لے کر ہوتوتو جو اب تک کی ان کی آخری فلم ہے میں سے میں نے
صرف کتاب نہیں دیکھی- کنارا، خوشبو، موسم، نمکین، پریچے، میرا، آندھی، اجازت، ماچس کس کس کاذکر کیا جائے
اس طرح کی فلموں میں روبن ویلیمز اور رابرٹ ڈی نیرو کی Awakening بھی خوب فلم ہے
Awakenings.jpg
 
کتاب نہایت عمدہ فلم ہے
ایک ایسے چھوٹے سے بچے کی کہانی جس کے ماں باپ میں بنتی نہیں تھی
سو وہ دنیا پر بھروسہ کر بیٹھا، نکل پڑا گھر سے --- رستے میں کیا کیا ہوا، اس کا منظر نامہ گلزار سے بہتر کون لکھ سکتا ہے
آپ ایک علاحدہ دھاگہ شروع کرسکتے ہیں
باتیں تو بہت ہیں
 
راشد اشرف صاحب ان شاءاللہ ذرا فرصت مل جائے تو آپ سے تفصیلی گفتگو ہوتی ہے :)
متوازی( آرٹ) فلموں کے لیےایک الگ دھاگہ ہونا چاہیے ورنہ امکان ہے کہ اس دھاگے کے مستقل ارکان بور ہوکر بھاگ جائیں گے :)
چلتے چلتے گلزار صاحب کی پہلی بطورہدایتکار فلم میرے اپنے سے لے کر ہوتوتو جو اب تک کی ان کی آخری فلم ہے میں سے میں نے
صرف کتاب نہیں دیکھی- کنارا، خوشبو، موسم، نمکین، پریچے، میرا، آندھی، اجازت، ماچس کس کس کاذکر کیا جائے
اس طرح کی فلموں میں روبن ویلیمز اور رابرٹ ڈی نیرو کی Awakening بھی خوب فلم ہے
Awakenings.jpg

یہ Awakening کے ساتھ لنک بھی مہیا کردیں
 
the_girl_who_played_with_fire02.jpg

The Girl who Played with Fire دیکھی۔آپ اسے The Girl with Dragon Tattoo کا سیکنڈ ورژن کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ مائیلینیم سیریز کے دوسرے ناول پر مبنی ہے جبکہ پہلا ناول The Girl with Dragon Tattoo تھا۔اس فلم کے کچھ کردار نئے ہیں جبکہ کچھ پرانی فلم(ناول)والے ہی ہیں
اس فلم میں لزبتھ سلانڈر پر تین افراد کو قتل کرنیکا الزام لگ جاتا ہے اور اب وہ اپنے آپ کو بچانے اور بے گناہ ثابت کرنیکی کوشش کرتی ہے۔اگر آپکو The Girl with Dragon Tattoo پسند آئی ہے تو غالب امکان ہے کہ آپ اسے بھی پسند کریں گے
 
downloadthetruestoryoftheinternet.jpg

ڈسکوری چینل کی ڈاکیومینٹری Download the True Story of Internet کا دوسرا اور تیسرا حصہ دیکھا۔یہ ڈاکیومینٹری چار حصوں پر مشتعمل ہے۔پہلا حصہ براؤزر وار کے بارے میں ہے۔دوسرے حصے میں سرچ انجنز یاہو،گوگل،ایکسائٹ وغیرہ کی ابتدا اور انکی شہرت پر تھا۔تیسرا حصہ ایمازان اور ای بے کی ابتدا اور انکا ملٹی ملین ڈالر کمپنیز بن جانے کے بارے میں ہے۔
جبکہ چوتھا حصہ ابھی دیکھنا ہے
 
افلاطون

محفلین
The Girl who Played with Fire دیکھی۔آپ اسے The Girl with Dragon Tattoo کا سیکنڈ ورژن کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ مائیلینیم سیریز کے دوسرے ناول پر مبنی ہے جبکہ پہلا ناول The Girl with Dragon Tattoo تھا۔اس فلم کے کچھ کردار نئے ہیں جبکہ کچھ پرانی فلم(ناول)والے ہی ہیں
اس فلم میں لزبتھ سلانڈر پر تین افراد کو قتل کرنیکا الزام لگ جاتا ہے اور اب وہ اپنے آپ کو بچانے اور بے گناہ ثابت کرنیکی کوشش کرتی ہے۔اگر آپکو The Girl with Dragon Tattoo پسند آئی ہے تو غالب امکان ہے کہ آپ اسے بھی پسند کریں گے
The Girl with Dragon Tattoo تو اچھی لگی تھی۔ اسے بھی دیکھ لیتے ہیں۔ انگریزی زبان میں کوئی ریلیز ہے اس کی یا نہیں؟
 
The Girl With Dragon Tattoo کا ہالی وڈ ورژن زیادہ بہتر ہے جس میں Daniel Craig نے بطور مرکزی کردار کام کیا ہے۔ اس کا ذکر میں یہاں کر چکا ہوں۔ سویڈش فلم کا انگلش ڈبڈ ورژن دیکھنے سے بہتر اس کا ہالی وڈ میک دیکھ لیں۔ :)
میں نے یہ دیکھی ہوئی ہے۔اور اب The Girl with dragon tattoo سویڈن والی دیکھنے لگا ہوں تاکہ پتہ چلے کس میں کیا کیا خامیاں ہیں:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top