آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Midnight in Paris دیکھی۔ ایک شخص خیالی دنیا میں رہنا چاہتا ہے اور پھر اسے یہ دنیا پیرس میں مل جاتی ہے۔ اسے پیرس سے پیار ہو جاتا ہے۔ اور پھر وہ وہی کا ہو جاتا ہے۔

Midnight_in_Paris_Poster.jpg
 

وجی

لائبریرین
Midnight in Paris دیکھی۔ ایک شخص خیالی دنیا میں رہنا چاہتا ہے اور پھر اسے یہ دنیا پیرس میں مل جاتی ہے۔ اسے پیرس سے پیار ہو جاتا ہے۔ اور پھر وہ وہی کا ہو جاتا ہے۔

Midnight_in_Paris_Poster.jpg

جی کافی اچھی فلم ہے اور ان لوگوں کو پسند آئے گی اور انگریزی ناول پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں
 

شہزاد وحید

محفلین
Pi دیکھی۔ بہت سر کپھائی والی فلم ہے۔ ایک وہمی ریاضی دان کی سرگزشت ہے جسے ایک کوڈ کی تلاش ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس فلم کا بجٹ صرف ساٹھ ہزار ڈالر ہے لیکن یہ فلم قطعی طور پر ایک بی گریڈ مووی نہیں ہے۔

Piposter.jpg
 

وجی

لائبریرین
Hangover part II دیکھی کچھ زیادہ بولڈ لگی پہلی فلم سے
کامیڈی بھی اچھی تھی مگر کچھ پہلے سے کم لگی یا یوں کہیں کہ کہانی کا ترز پہلی فلم جیسا تھا تو کچھ زیادہ مزہ نہیں آیا
 

شہزاد وحید

محفلین
Man on Fire دیکھی۔ میکسیکو میں ہونے والے اغواء برائے تاوان کے موضوع پر بنی ایک عمدہ فلم ہے۔ ایک امریکی جو ایک بچی کا باڈی گارڈ ہے وہ بچی کے اغواء کو روکنے میں ناکام رہتا ہے۔ اور پھر بچی کی موت کی خبر سننے کے بعد بچی کے اغواء میں شامل ہر فرد کی تباہی کی قسم کھاتا ہے۔

Man_on_fireposter.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Empire of the Sun دیکھی۔ فلم کی کہانی ایک برطانوی بچے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ جاپان میں رہائش پزیر ہے لیکن جنگ عظیم دؤم کی افراتفری میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتا ہے۔ اس بچے کا کردار Christian Bale نے نبھایا ہے اور میں ایک بار پھر اس کی اداکاری کا قائل ہو گیا ہوں، بہت ہی لازوال اداکاری کی ہے اور اس فلم کو ڈائریکٹ کرنے والے Steven Spielberg ہیں۔

Empire_Of_The_Sun.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Jaane Bhi Do Yaaro دیکھی۔ 1983 میں فلمائی گئی یہ ایک چھوٹے بجٹ کی کامیڈی فلم ہیں جس کے مرکزی کرداروں نصیرالدین شاہ شامل ہیں۔کہانی دو بیوقوف فوٹوگرافرز کے گرد گھومتی جو ایک اخباری ایڈیٹر کے آلہ کار بن کر شہر کہ کرپٹ بلڈرز کے خلاف ثبوت اکٹھا کرنے کا کام کرتے ہیں۔

Jaane_Bhi_Do_Yaaro_1983_film_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Super 8 دیکھی۔ جی ہاں جس طرح سلمان خان ابھی تک لڑکی کی جان بچا کر ہیرو گیری کرنے والی فلمیں بنا رہا ہے اسی طرح ہالی وڈ بھی ابھی تک خلائی مخلوق کی شہر میں تباہی مچانے والی اور ایک دوسرے سے جسم بدنے والی فلمیں بنا رہا ہے۔ اس فلم میں بھی ایک خلائی مخلوق شہر میں تباہی مچا دیتی ہے اور کسی طرح ساری کہانی چند بچوں کے ساتھ جڑی رہتی ہے جو اس فلم کے مرکزی کردار ہیں۔ فلم کے سپیشل ایفیکٹس اچھے ہیں لیکن کہانی میں کچھ خاص جان نہیں۔ اور دوسری فلم کے نام میں ہی ساری سٹوری ہے۔ The Change-Up

Super_8_Poster.jpg


The-Change-Up.jpg
 

طالوت

محفلین
Rashomon
1950 کی ایک خوبصورت جاپانی فلم جس میں ایک قتل کو مختلف لوگ مختلف کہانیوں کے ساتھ بیان کرتے ہیں ۔ انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ مگر مزا ذرا کرکرا ہو جاتا ہے۔
MV5BMjEzMzA4NDE2OF5BMl5BanBnXkFtZTcwNTc5MDI2NQ@@._V1._SY317_.jpg
 

طالوت

محفلین
Bitter Rice
1949 کے زمانے کی اطالوی فلم ۔ مجرمانہ مشاغل رکھنے والے ایک عورت اور مرد کی کہانی جو ایک قیمتی ہار کی چوری کے بعد پولیس سے بچنے کے لئے چاول کی کاشت کی مزدور خواتین کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں جہاں ایک سارجنٹ اور ایک عورت بھی اس سارے معاملے میں شامل ہو جاتےہیں یوں محبت جرم لالچ اور قتل کی ایک سبق آموز کہانی انجام پاتی ہے۔
MV5BMTI1NzY5NTI1NF5BMl5BanBnXkFtZTcwNDg1NjUxMQ@@._V1._SY317_.jpg


اس فلم کی خوبصورت بات ساٹھ سال پہلے اطالوی عوام خصوصا کارکن خواتین کی زندگی کی تصویر کشی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Rashomon
1950 کی ایک خوبصورت جاپانی فلم جس میں ایک قتل کو مختلف لوگ مختلف کہانیوں کے ساتھ بیان کرتے ہیں ۔ انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ مگر مزا ذرا کرکرا ہو جاتا ہے۔
MV5BMjEzMzA4NDE2OF5BMl5BanBnXkFtZTcwNTc5MDI2NQ@@._V1._SY317_.jpg

میرے سے نہیں دیکھی جاتی کسی اور زبان کی فلم سب ٹائٹل لگا کے۔ میں یا تو اس کا انگلش ڈبڈ ورژن تلاش کرتا ہوں یا پھر دیکھتا ہی نہیں۔
 

طالوت

محفلین
دوسری فلم یعنی اطالوی فلم چاولوں والی بھی سب ٹائٹلز کے ساتھ ہی ہے۔ بغیر سب ٹائٹلز کے ملے تو بتائیے گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Twilight سیریز کی پہلی تین فلمیں Twilight اور New Moon اور Eclipse دیکھیں۔ سیریز کُل چار فلموں پر مشتمل ہے جن میں سے تین بلترتیب 2008، 2009 اور 2010 میں آ چکی ہیں جبکہ چوتھا حصہ Breaking Dawn - Part 1 اٹھارہ اکتوبر 2011 کو ریلیز ہوگا اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ چوتھے حصے کو پارٹس میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

کچھ فلمیں ناکام ٹھہرتی ہیں، کچھ کامیاب ٹھہرتی ہیں، کچھ مشہور ہو جاتی ہیں اور کچھ تاریخ بناتی ہیں۔ لیکن بہت کم ایسی فلمیں ہوتی ہیں جو پانچویں کیٹاگری میں جگہ بناتی ہیں یعنی بدنام۔ بدنام سے مراد ہے کہ بزنس تو ریکارڈ بریکنگ کرتی ہیں لیکن ہر کوئی اس فلم کی برائی کرتا نظر آتا ہے۔ Twiligh سیریز کی تمام فلموں کو کرٹکس نے بھی ناپسند قرار دیا ہے اور لوگ بھی اسے نامعقول فلم سمجھتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی ہر ریلیز کے ساتھ یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے اور بھرپور بزنس کرتی ہے۔ اس فلم کی کہانی Stephenie Meyer کے ناول Twilight سے اخذ کی گئی ہے اور چونکہ یورپ اور امریکہ میں کتب پڑھنے کا رجحان زیادہ سے اس لئیے لوگ عام طور ناول کی کہانی سے واقف ہوتے ہیں اور فلم کی کہانی اور ناول کی کہانی کی تقابلی جائزہ لیتے نظر آتے ہیں۔ اس فلم کی منفی مقبولیت کا سدباب شاید یہ بھی ہو سکتا ہے لوگ سمجھتے ہیں کے فلم والوں نے ناول کی کہانی سے انصاف نہیں کیا لیکن بہرحال ناول بھی مثالی مثبت شہرت نہیں رکھتا تو بس دوسری وجہ یہ سمجھ آتی ہے کہ جب ہر کوئی اس اس فلم کی برائی کر رہا تو ہمیں بھی کرنی چاہیے والا فارمولا عمل میں نظر آتا ہے۔ ایسی منفی شہرت سے فلم بین کا ذہن فلم دیکھنے سے پہلے ہی سیٹ ہو جاتا ہے اور پھر اسے فلم کی چھوٹی چھوٹی خامیاں بھی ڈائریکشن اور اداکاری کی تاحیات توہین نظر آتی ہے۔

بہرحال اس ساری منفی شہرت سے قطع نظر میں نے یہ چھ گھنٹے کی فلم (دو دو گھنٹے کی ہر ایک) ایک دن کی دو نشستوں میں دیکھ ڈالی اور ظاہری بات ہے میری دلچسپی برقرار رہی تبھی میں نے یہ حرکت کی۔ کہانی کی مرکزی کردار "بیلا سوان" کا کردار 21 سالہ اداکارہ Kristen Stewart نے نبھایا ہے جو کہ اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہو چکی ہیں اور مقبولیت میں کسی طرح اپنی ہم عصروں Emma Watson اور Emma Roberts سے کم نہیں۔ بیلا سوان ایک خون چوس یعنی عرف عام میں ویمپائر کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے اور پھر اس کی زندگی میں طوفان آجاتے ہیں۔ بیلا خود بھی اپنی زندگی ختم کر کے ویمپائر بننا چاہتی ہے لیکن الجھنیں بھڑتی جا رہی ہیں اور اسے اپنے جانی دشمنوں سے نجات حاصل کرنی ہے۔ فلم کی سب سے خاص بات اس کا عام ویمپائر سٹوریز سے ہٹ کر ہونا اور بیلا سوان اور ایڈورڈ کلن (Robert Pattinson) کے درمیان انتہائی خوبصورت کیمسٹری ہے۔

Twilight_%282008_film%29_poster.jpg
The_Twilight_Saga-_New_Moon_poster.JPG
Eclipse_Theatrical_One-Sheet.jpg
 

طالوت

محفلین
مجھے یہ سریز کچھ خاص پسند نہیں آئی دو دیکھنے کی بعد تیسری کی ہمت نہیں ہوئی اور شاید چوتھا بھی نہیں وجہ شاید مجھے خون چوسوں کے مقابلے میں بھیڑیے زیادہ پسند ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top