آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نیلم

محفلین
imdb.com کی تصاویر دوسری ویب سائیٹس پر شیئر نہیں کی جا سکتی۔ ایسا وہ اپنی بینڈ ویتھ بچانے کے لیئے کرتے ہیں۔ میں کئی بار یہ عرض یہاں عرض کر چکا ہوں۔ لیکن احباب شاید "آزمائش شرط ہے" پر یقین رکھتے ہیں۔
تو ٹھیک ہے پھر آپ لگا دو تصویر ۔۔۔تاکہ کچھ نظر تو آئے ہمیں بھی
 
مجھے تو دیکھائی نہیں دے رہی پک :(
کون ہے ہمیں بھی دیکھناہے دنیا کی چوتھی حسین ادکارہ کو
تو ٹھیک ہے پھر آپ لگا دو تصویر ۔۔۔ تاکہ کچھ نظر تو آئے ہمیں بھی
میں لگا دیتا ہوں تصویر امیج شیک پر
abctv.png
 

شہزاد وحید

محفلین
Matru ki Bijlee ka Mandola دیکھی۔ کار کی فیکٹری کھڑی کرنے کے لیئے کسانوں کے کھیت ہتھیانا چاہتا ہے منڈولا اور اس میں سرکار بھی اس کا ساتھ دے رہی ہے مگر اپنے فائدے کے لیئے۔ کہانی بہت سے جگہ سے کمزور ہے اور بیوقوفانہ بھی مگر اچھی ٹائم پاس فلم ہے۔

Matru_Ki_Bijlee_Ka_Mandola_poster.jpeg
 

شہزاد وحید

محفلین
Life of Pi دیکھی۔ انتہائی دلچسپ فلم ثابت ہوئی۔ بہترین موشن پکچر کا آسکر ایوارڈ اس بار ARGO لے اڑی جبکہ اس ایوارڈ کی صحیح حقدار لائف آف پائی ہے۔ پائی کا کردار بے حد دلچسپ ہے، اس کا نام تو پسین پٹیل ہے، جو کہ اس کے ماما جی نے ایک فرنچ سوِمنگ پُول کے نام پر رکھا تھا، مگر اس کے سکول کے ساتھیوں نے اسے پسین کی بجائے پسنگ بلانا شروع کر دیا تو اس نے اپنا نام مختصرا پائی مشہور کروا لیا۔ پائی کا باپ ایک آزاد خیال شخص ہے، ایک چڑیا گھر چلاتا ہے اور پائی کو ایک ہی وقت میں تین مذاہب کی پیروی کرنے سے بھی نہیں روکتا۔ انڈیا سے سمندر کے راستے ہجرت کرتے ہوئے ایک طوفان میں پائی سب سے الگ ہوجاتا ہے اور جب آنکھ کھلتی ہے تو ایک لائف بوٹ پر صرف پانچ جاندار ہیں۔ ایک زیبرا، ایک گیڈر، ایک بندریا، ایک شیر اور ایک پائی۔ پائی کو اگلے کئی مہینے انہی جانوروں کے ساتھ اس کشتی پر گزارنے ہیں اور چونکہ یہ جانور سرکس کے نہیں چڑیا گھر کے ہیں اس لیئے ان میں خونخواریت باقی ہے۔ مثال کے طور پر گیڈر زیبرا کی جان لے لیتا ہے اور پائی پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اور ایسے میں شیر کے کردار نے کیا گُل کھلائے ہونگے؟ پائی اپنی جان بچانے میں کامیاب کیسے ہوا۔ یہ آپ فلم دیکھ کر ہی جان سکے گے۔ چار مختلف میدانوں میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی یہ فلم واقعی عمدہ ہے۔

Life_of_Pi_cover.png
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top