آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

محمد وارث

لائبریرین
کل Rampage دیکھی۔ کچھ خاص پسند نہیں آئی۔

Rampage_teaser_film_poster.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے ایک کزن صاحب دیکھنے کے لئے بے چین ہیں اور ضد کئے جا رہے ہیں۔ ناپسند آنے کی وجہ ذرا تفصیل سے بتائیں۔ شائد میں اس کی ہمیں بور کروانے کی خواہش کو دبا سکوں :disapointed:
ناپسند تو نہیں لیکن مجھے بہت زیادہ اچھی بھی نہیں لگی۔ باکس آفس پر ویسے سُپر ہٹ فلم تھی۔ اگر تو آپ کے کزن کو جراسک ورلڈ ٹائپ فلمیں اچھی لگتی ہیں تو پھر یہ بھی اچھی لگے گی۔ :)
 
سین خے

محفلین
ناپسند تو نہیں لیکن مجھے بہت زیادہ اچھی بھی نہیں لگی۔ باکس آفس پر ویسے سُپر ہٹ فلم تھی۔ اگر تو آپ کے کزن کو جراسک ورلڈ ٹائپ فلمیں اچھی لگتی ہیں تو پھر یہ بھی اچھی لگے گی۔ :)

جراسک ورلڈ کی تو خیر میں فین ہوں :cool: پر جانے کیوں مجھے سکرین پر اچھلتے کودتے سینہ کوٹتے دیو قامت گوریلے بالکل بھی نہیں بھاتے ہیں :cautious:
 
یاز

محفلین
1957 میں بننے والی ایک شاندار فلم witness for prosecution بھی دیکھ لی۔ یہ غالباً اگاتھا کرسٹی کے ناول پہ مبنی ہے۔ ایک قتل کے مقدمے کے تناظر میں بہت ہی دلچسپ اور شاندار فلم ہے، خصوصاً وکیل کے مرکزی کردار میں Charles Laughton کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگز بہت ہی زبردست ہیں۔
Witness-for-the-Prosecution.jpg
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فلموں سے توبہ کر لی کیا؟
میں فلمیں دیکھتی ہی کہاں ہوں، اب تک کی زندگی میں اردو سمیت مختلف زبانوں میں اگر دیکھی گئی فلموں کی تعداد گننے بیٹھوں تو خدشہ ہے کہ تعداد بیس تیس تک بھی پہنچ پائے گی یا نہیں۔
ویسے گننا چاہیے ذرا معلوم تو ہو کیا اسکور ہے، یہاں تو بڑے بڑے نامی گرامی نہیں معلوم کیا کیا اسکور لے کے بیٹھے ہوئے ہوں گے۔ :D
 
زیک

مسافر

کیوں؟
 
نوشاب

محفلین
" قریب قریب سنگل"۔ 2017ء میں ریلیز ہونے والی، ایک ادھیڑ عمر کنوارے اور ایک بیوہ کی ڈیٹنگ ویب سائٹ سے شروع ہونے والی ایک ہلکی پھلکی لو سٹوری ہے۔ فلم باکس آفس پر بُری طرح فلاپ ہو گئی تھی۔ عرفان خان کی وجہ سے میں نے دیکھی اور مجموعی طور پر مجھے اس نے بور نہیں کیا۔

Qarib_Qarib_Singlle_poster.jpg
میں نے بھی دیکھی بہت زبردست فلم تھی ۔
لیکن ایک سوال چھوڑ گئی کیا صنف ناز واقعی اپنی پچھلی زندگی بالکل بھول جاتیں ہیں یا یہ بھولنا ان کی مجبوری بن جاتی ہے ؟؟؟
 
Top