آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

جاسمن

لائبریرین
چند دن پہلے بچوں کے ساتھ چاک اینڈ ڈسٹر دیکھی۔ اچھی فلم ہے اور شکر ہے کہ صاف ستھری ہے۔بڑے پرائیویٹ سکولوں میں ہونے والی سیاستیں یکساں ہیں۔تھوڑے بہت فرق کے ساتھ ایسا کئی جگہ چل رہا ہے۔
 
یاز

محفلین
ہم پر ان دنوں پرانی فلمیں دیکھنے کا بھوت سوار ہے۔
چند روز قبل "کاسابلانکا" دیکھی۔ بہت ہی شاندار فلم ہے۔ سٹوری اور ڈائیلاگز کمال کے ہیں۔
casablanca3.jpg
 
یاز

محفلین
1950 میں بنی فلم Sunset Boulevard بھی دیکھ لی۔ فلمی دنیا کے پسِ منظر کے ساتھ ایک سنسنی خیز کہانی پہ مبنی انتہائی شاندار فلم ہے۔ بلاشبہ دیکھنے کی چیز ہے۔
1200x630bb.jpg
 
زیک

مسافر

پلیز واضح کریں کہ یہ فلمیں آپ پہلی دفعہ نہیں دیکھ رہے
 
یاز

محفلین
پلیز واضح کریں کہ یہ فلمیں آپ پہلی دفعہ نہیں دیکھ رہے
یہ تسلیم کرنے میں تامل نہیں کہ پہلی بار ہی دیکھ رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بہت سی پرانی مشہور و معروف فلمیں ان دنوں پہلی بار ہی دیکھ رہے ہیں۔
بات دراصل یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک ہم زیادہ پرانی فلمیں دیکھنے کے (بلاوجہ ہی) سخت خلاف تھے۔
 
زیک

مسافر
یہ تسلیم کرنے میں تامل نہیں کہ پہلی بار ہی دیکھ رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بہت سی پرانی مشہور و معروف فلمیں ان دنوں دیکھ رہے ہیں۔
بات دراصل یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک ہم زیادہ پرانی فلمیں دیکھنے کے (بلاوجہ ہی) سخت خلاف تھے۔
شدید حیرانی کی ریٹنگ کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے
 
Top