آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

زبردست! ویسے نتائج کیا رہے سعود بھائی تجربہ کے :happy:
اور تجربہ کی تفصیل بھی پلیز
نتائج حوصلہ افزا رہے اور پھر سے دہرانے کا ارادہ ہے۔ :) :) :)

تجربہ کچھ زیادہ ٹیڑھا نہیں تھا۔ ہم نے شملہ مرچ کے چھلے کاٹ کر دھو لیے۔ شملہ مرچ کے دونوں سروں کو باریک باریک کتر لیا۔ آلو ابال اور چھیل کر اس میں باریک کٹے پیاز، باریک کٹی ہری مرچیں، باریک کٹی دھنیے کی پتیاں، ماندہ شملہ مرچ کی کترنیں اور نمک ملا کر اچھی طرح یکجان کر لیا۔ ایک پیالے میں ایک عدد انڈہ پھینٹ کر رکھ لیا۔ فرائنگ پین میں ذرا سا تیل ڈال کر گرم کر لیا اور شملہ مرچ کے چھلوں کو آلو کو آمیزے سے بھر کر اسے انڈے میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تل لیا۔ بس اتنی سی داستان ہے۔ اہل ذوق کی نظروں کی تسکین اور ترکیب کی وضاحت کی غرض سے درمیانی مراحل کی چند تصاویر بھی پیش خدمت ہیں۔ :) :) :)

IMG_20130102_210430.jpg

IMG_20130102_210735.jpg

IMG_20130102_212402.jpg
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین

بہت ہی زبردست بھیا لگ رہا ہے کہ مزیدار ہیں
اور آسان بھی کتنے ۔۔۔!
بھیا آپ بہت سگھڑ ہیں:happy:
 
بہت ہی زبردست بھیا لگ رہا ہے کہ مزیدار ہیں
اور آسان بھی کتنے ۔۔۔ !
بھیا آپ بہت سگھڑ ہیں:happy:
اس میں شبہہ ہے کیوں کہ ایسا ہوتا تو شملہ مرچ کا وہ حشر نہ ہوتا جو ہوا۔ در اصل چھلے کاٹنے سے قبل وہ ہاتھ سے پھسل گیا اور فرش پر گر کر پھٹ گیا۔ اسی لیے سارے چھلے ایک جگہ سے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ وہ تو بھلا ہو بے چارے آلو کے آمیزے کا کہ اس نے چھلے کو خود سے چپکا لیا اور اس طرح چھلوں کی لاج رکھ لی ورنہ ہم تو ٹوٹے ہوئے سروں کو اسٹیپل کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے یا پھر سوئی دھاگے سے سینے کی سوچ رہے تھے۔ :) :) :)
 
بھیا اس سے کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
میں تو سوچ رہی ہوں کہ اس آمیزے میں چکن بھی شامل کروں گی:happy:
 
بھیا اس سے کیا ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔
میں تو سوچ رہی ہوں کہ اس آمیزے میں چکن بھی شامل کروں گی:happy:
چونکہ اس ترکیب کو پیٹنٹ نہیں کرایا گیا ہے اس لیے تجربات کے تمام در وا ہیں۔ ویسے اس کی کسی بھی فروعی ترکیب پر ہاتھ صاف کریں تو اخلاقی فرض بنتا ہے کہ بھیا کے حصے کے بھی چند نوالے ضرور کھائیں۔ :) :) :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
چونکہ اس ترکیب کو پیٹنٹ نہیں کرایا گیا ہے اس لیے تجربات کے تمام در وا ہیں۔ ویسے اس کی کسی بھی فروعی ترکیب پر ہاتھ صاف کریں تو اخلاقی فرض بنتا ہے کہ بھیا کے حصے کے بھی چند نوالے ضرور کھائیں۔ :) :) :)
بالکل بھیا ایسا ہی ہوگا:happy:
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی کچھ بن تو رہا ہے باورچی خانے میں، بننے کے بعد ہی علم ہو گا کہ کیا بنا ہے؟
 
واہ بھیا!
اس آمیزے میں شملہ مرچ کے سوا سب وہی تھا جو میں چکن کباب میں استعمال کرتی ہوں اس لیئے مجھے چکن کا خیال آیا:happy:
آپ کچا قیمہ استعمال کرتی ہیں، ابالتی ہیں یا اس کو تیل میں بھون کر استعمال کرتی ہیں؟ چوں کہ اس کو کباب جتنا نہیں تل سکتے تھے اس لیے ہم نے اپنے تجربے میں قیمے کو الگ سے تیل میں بھون کر اس میں آلو کا آمیزہ ملا کر مزید بھون کر پھر شملہ مرچ میں بھر کر فرائی کیا تھا۔ :) :) :)
 
Top