آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

مس بھٹی

محفلین
مکس ویجیٹیبل رائس۔۔۔۔ شوربہ چکن کا سالن اور دھنیے پودینے کی چٹنی کھائی

مصالحہ بھنا اور مکس ویجیتیبل رائس پکائے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ساتھ میں میٹھا شربت بھی پی لینا تھا۔

شربت ڈاکٹر نے نسخے میں لکھا ہی نہیں اور لکھا بھی ہوتا تو بھی فائدہ نہیں تھا Nuberol Forte اتنی کڑوی گولی ہے اس پر شربت کا اثر بھی نہ ہوتا۔ ایک دن میں تین تین کھانا ہیں :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گولی کے اوپر چینی کا لیپ کر کے کھایا کریں۔

امی بتاتی ہیں کہ جب میں چھوٹی تھی تو امی اسی طرح مجھے دوا کھلاتی تھیں، شہد لگا کے :happy:
پر اب تو ایسے ہی کھانا پڑتا ہے اوپر سے Nuberol Forte کا سائز بھی اتنا پڑا ہے، پتہ نہیں کیا سوچ کے گولیوں کا سائز اتنا بڑا رکھ دیتے ہیں :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گولیوں کا حجم اس لیے بڑا رکھتے ہیں کہ ڈاکٹر کی گولی اور ڈاکو کی گولی میں فرق نہ رہے۔

اس کا مطلب کہ میں پھر اپنا وہی پرانا حربہ استعمال کروں جو امی سے سنا ہے، امی بتاتی ہیں کہ میں شہد چوس کے گولی باہر نکال دیتی تھی :happy:
 
یہ آج کا تو نہیں بلکہ تین روز قبل کا ہے، ابھی اس دھاگے کا خیال آیا تو سوچا شریک کر دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ آلو پالک بھی بنایا تھا لیکن اس کی تصویر نہیں بنائی ہم نے۔ :) :) :)

IMG_20121230_155408.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ آج کا تو نہیں بلکہ تین روز قبل کا ہے، ابھی اس دھاگے کا خیال آیا تو سوچا شریک کر دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ آلو پالک بھی بنایا تھا لیکن اس کی تصویر نہیں بنائی ہم نے۔ :) :) :)

IMG_20121230_155408.jpg

السلام علیکم

یہ کیا بنایا سعود بھائی؟
 
Top