آج ہے انفارمیشن ٹکنولوجی کی بہار

aabarqi

محفلین
آج ہے انفارمیشن ٹکنولوجی کی بہار
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
آج ہے انفارمیشن ٹکنولوجی کی بہار
کوئی’گوگل‘ پر فدا ہے کوئی’یاہو‘ پر نثار
کوئی ’اردوستان‘ و ’وکیپیڈیا‘ کا ہے اسیر
ہے کسی کو صرف’ٹو سرکلس نیٹ‘ کا انتظار
ہے’بلاگ اسپاٹ‘ کا گرویدہ کوئی اورکوئی
کررہا ہے دوسری ویب سائٹوں پر انحصار
’انڈیا ٹائمز‘ ہو ’جی میل‘ ہو یا ’ہاٹ میل‘
چل رہا ہے ’آئی ٹی‘ سے آج سب کا کاروبار
آج ہے سائنس پر ہر چیز کا دار و مدار
اب نئی قدروں پہ ہے اہل جہاں کا اعتبار
اب نہیں کچھ فرق قرب و بعد میں ’ای میل‘ سے
لوگ آخر کیوں کریں اب نامہ بر کا انتظار
زندگی کا کوئی بھی شعبہ نہیں اس سے الگ
آج ’کمپیوٹر‘ پہ ہے سارے جہاں کا انحصار

ہو فضائی ٹکنولوجی یا نظام کائنات
کرتے ہیں معلوم اس سے گردش لیل و نہار
جانتے ہیں لوگ اس سے کیا ہے موسم کا مزاج
کیوں فضا میں اڑ رہے ہیں ہر طرف گرد و غبار
اس کا ہے مرہون منت آج سارا’میڈیا‘
جتنے سیٹ لائٹ ہیں سب کا ہے اسی پر انحصار
ہے سبھی سیٹ لائٹوں کا اس سے پیہم رابطہ
’ورلڈ وائڈ ویب‘ سے ہے یہ ہرکسی پر آشکار
عصر حاضر میں نہیں اس سے کسی کو ہے مفر
پڑتی ہے اس کی ضرورت ہر کسی کو بار بار
’آئی ٹی‘ کو آپ بھی اپنائیے احمد علی
آج ہے اس کے لئے ماحول بیحد سازگار
 
Top