aabarqi

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ہے توازن میں خلل وجہہ وقوع زلزلہ
    ڈاکٹراحمدعلی برقیؔ اعظمی
    آٹھ اکتوبر کو آیا اک بھیانک زلزلہ

    تھا شمالی ہند میں یہ روح فرسا سانحہ
    آگیا سطح زمیں کی جب پلیٹوں میں خلل

    تھا ہلاکت خیز لوگوں کے لئے یہ حادثہ
    ہے یہ فطرت کے توازن کے بگڑنے کا عمل

    ہے شک و تردید کا اس میں نہیں کچھ شائبہ
    ایک جھٹکے میں ہلا کر رکھ دیا بر صغیر

    بعد از آن تھا ہر طرف آہ و بکا کا سلسلہ
    خوف سے اپنے گھروں سے لوگ باہر آگئے

    ہرطرف تھا بھاگنے والوں کا لمبا قافلہ
    وادیٔ کشمیر میں تھا ہرطرف محشر بپا

    زندگی بر یاد رکھیں گے سبھی یہ زلزلہ
    ’’بارامولا‘‘ اور ’’اری‘‘ کا حال تھا ناگفتہ بہ

    یہ ہلاکت خیز منظر تھا وہاں بیسابقہ
    اہل پاکستان تھے اس سانحے سے دم بخود

    تھا وہاں پر اس صدی کا یہ بھیانک زلزلہ
    ’’مرغلہ ٹاور‘‘ ہوادم بھر میں پیوند زمیں

    پوچھتے تھے لوگ آپس میں کہاں ہے ’’مرغلہ‘‘
    ساکت و صامت تھے فرط غم سے صدہا ساکنین

    خوف و وحشت سے ہوا تھا بند ان کا ناطقہ
    تھا یہ پاکستان ٹی وی کے مناظر سے عیاں

    تھے دعاگوہاتھ عبرتناک تھا یہ واقعہ
    ایسے بھی کچھ لوگ تھے تھی موت جن کے سامنے

    زندگی اور موت میں بالکل نہ تھا کچھ فاصلہ
    ہرطرف تھے لرزہ بر اندام سب پیرو جواں

    ان کے چہروں پر نہ تھا کوئی بھی جوش و ولولہ
    ہرطرف بکھری تھیں لاشیں کہہ رہے تھے لوگ یہ

    پھر پڑے ایسا نہ اے اللہ ہم کو سابقہ
    تاش کے پتوں کی صورت گر رہی تھیں بلڈنگیں

    تھا بہت دشوار لوگوں کے لئے یہ مرحلہ
    ہوگئے ناپید نقشے سے نہ جانے کتنے گاؤں

    شہر کی ویرانیوں سے تھے ہزاروں غمزدہ
    سب کو اپنی فکر تھی کوئی نہ تھا پرسان حال

    صرف تا حد نظر تھا فاجعہ ہی فاجعہ
    بن گئے اسکول ’’بالاکوٹ‘‘ میں بچوں کی قبر

    ناگہانی موت سے ان کو پڑا جب واسطہ
    بجھ گئے کتنے گھروں کے اس تباہی سے چراغ

    تلخ ہے ان کے لئے اب زندگی کا ذائقہ
    دیکھ کر فطرت کا یہ غیض و غضب انسان پر

    تھا لبوں پر الامان و الحذر بیساختہ
    درس عبرت ہے ہمارے واسطے احمدعلی

    آج جودرپیش ہے ہم کو بشکل زلزلہ
    ۸اکتوبر۲۰۰۵کا خوفناک زلزلہ: منظوم تاثرات’’ گاہے گاہے بازخوان این قصۂ پارینہ را‘‘
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top