آج کی دعا

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
دعا ہے اللہ رب العالمین سے
اللہ پاک ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے
اور ہمارے دلوں کو اپنی رقبت کی طرف پھیر دے،
ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور نیک عمل کرنے والے لوگوں کے ساتھ شامل کردے
آمین
آمین
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللهﷺنے فرمایا
"دعا کے سوا تقدیر کو کوئی چیز نہیں بدل سکتی اور نیکی کے سوا عمر میں کوئی چیز اضافہ نہیں کر سکتی"
(سنن الترمذی:2139)
 

سیما علی

لائبریرین
رَبَّنَاۤاٰتِنَامِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً وَّ ہَیِّیٔۡ لَنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا
* *(سورہ کہف 10)* *

اےہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اورہمارےکام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے.
 
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
یاباری تعالی ملک پاکستان میں نظام مصطفےٰ کی شمع کوروشن فرما
ہماری اس پاک سرزمین کوسودی قرضوں سےنجات عطافرما
ہمارے حکمرانوں کوناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نزاکت کی سمجھ عطافرما
ہم سب کوتحفظ ناموس رسالت کاپکاسچامحافظ بنا
حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی
میں زندگی اورموت عطافرما
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک تو رحمن ورحیم ہے
تیری شان عظیم ہے
تو یکتا و لاشریک ہے
اپنے حبیب کریمﷺ کی امتی بنایا
یہ تیرا احسان عظیم ہے
جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے
تو رحمتہ للعالمینﷺ کے صدقے
ہم پر رحم فرما کرم فرما
آمین
 

سیما علی

لائبریرین
وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ°
اور کہو اے میرے رب معاف کر اور رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے...
سورۃ الموءمنون ۱۱۸
 

سیما علی

لائبریرین
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ
اے نبی ( ﷺ ) ہم نے آپ کو سارے
جہانوں کےلئے رحمت بناکر بھیجا ہے
✺سبحان اللہ ✺
اللہ پاک ہمیں رحمتہ للعالمینﷺ
کے صدقے دین اور دنیا
کی بھلائیاں عطا فرما
آمین
 

سیما علی

لائبریرین
فَاذْكُرُونِي اَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُواْ لِي وَلاَ تَكْفُرُون
سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمھیں یاد رکھونگا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور نا شکری نا کیا کرو
(سورہ البقرۃ)
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور ہمارے گناہ معاف کردے۔
ہم سب پر اپنا خصوصی کرم کرے اور تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائے۔
اے اللہ پاکستان کی حفاظت فرما۔ اے اللہ پاکستان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کردے۔
آمین یا رب العالمین۔
 
یااللہ
جن مُشکلات، پریشانیوں، اور بیماریوں میں ہم مُبتلا ہیں تُو انہیں اپنی شانِ کریمی سے آسانیوں، راحتوں اور صحت و تندرستی میں بدل دے
ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی اور اپنی رحمت عطا فرما کامل ایمان، صحت و عافیت کے ساتھ بے حد و حساب اور بابرکت رزق کریم عطاء فرما اپنے سِوا کسی کا محتاج نہ رکھ اور دنیا و آخرت میں سرخرو فرما
آمین ثم آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے میرے رب اے رحمن رحیم تو مجھ سے راضی ہوجا
اور مجھے اپنی رضا پر راضی کردے

اے سمیع، علیم و خبیر رب دلوں کےحال جاننےوالے
میرےدل کو اپنی طرف موڑ دے

اے خالق و رازق میرے مالک و مولا
تو اپنے سوا کسی کی محتاج نہ کرنا

آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
یااللہ
جن مُشکلات، پریشانیوں، اور بیماریوں میں ہم مُبتلا ہیں تُو انہیں اپنی شانِ کریمی سے آسانیوں، راحتوں اور صحت و تندرستی میں بدل دے
ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی اور اپنی رحمت عطا فرما کامل ایمان، صحت و عافیت کے ساتھ بے حد و حساب اور بابرکت رزق کریم عطاء فرما اپنے سِوا کسی کا محتاج نہ رکھ اور دنیا و آخرت میں سرخرو فرما
آمین ثم آمین یا رب العالمین
آمین
 
*اللہ ہم سب کو اپنی حفظ ایمان میں رکهے آمین*
*زلزلوں اور مصائب کے وقت کی دعا !*
عن ابن عمر – رضي الله عنهما –
قال: «لم يكن رسول الله صلى الله عليه وسلم يَدَعُ هَؤُلاَءِ الدَّعَوَاتِ حِينَ يُمْسِى وَحِينَ يُصْبِحُ«
*
1f932_1f3fb.png
اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِى الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِى دِينِى وَدُنْيَاىَ وَأَهْلِى وَمَالِى اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِى وَآمِنْ رَوْعَاتِى اللَّهُمَّ احْفَظْنِى مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَمِنْ خَلْفِى وَعَنْ يَمِينِى وَعَنْ شِمَالِى وَمِنْ فَوْقِى وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِى ».*
( سنن أبوداود : 5074 ، الأدب ، سنن إبن ماجة : 3871 ، الدعاء ، مسند أحمد : 2/25 )
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم شام کو اور صبح کے وقت یہ دعائیں پڑھنا نہ چھوڑتے تھے ،
"{ دعا کا ترجمہ }"
اے اللہ تعالی میں آپ سے دنیا اور آخرت میں ہر طرح کے آرام و راحت کا سوال کرتا ہوں ، اے اللہ میں آپ سے اپنے دین و دنیا میں اور اہل وعیال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں ، اے اللہ میرے عیبوں کو چھپالے ، خوف و خطرات سے مجھے امن عطا کر ، اے اللہ میری حفاظت فرما میرے آگے سے اور میرے پیچھے سے ، میرے دائیں اور میرے بائیں سے ، اوپر کی جانب سے میری حفاظت فرما ، اور اس بات سے تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے نیچے کی طرف سے ہلاک کردیا جائے \" ، امام وکیع بیان کرتے ہیں کہ نیچے کی جانب سے ہلاک کرنے کا معنی :
زلزلہ وغیرہ کے ذریعہ زمین میں دھنسا دیا جانا ہے۔
[ سنن ابو داود ، سنن ترمذی ، مسند احمد ]
آمین یارب العالمین اللھم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
دعا ہے اللہ رب العالمین سے
اللہ پاک ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے
اور ہمارے دلوں کو اپنی رقبت کی طرف پھیر دے،
ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور نیک عمل کرنے والے لوگوں کے ساتھ شامل کردے
آمین یا رب العالمین
 
اللہ کریم ہمیں آسانیاں بانٹنے والوں میں شامل فرمائے۔
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرمائے ایمان صحت اولاد اور رزق میں برکت عطا فرمائے۔
اللہ کریم آپ کو شادوآباد رکھےاور ہم سب کو نماز کی پابندی نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔
 
اللهٌمَّّ نَ۔ّوِرْبِالْعِلْمِ قَلْبِيْ ٭
الہٰی میرا دل علم کے ساتھ روشن کردے
وَاسْتَعْمَلْ ِبطَاعَتِكَ بَدَنِىِْ٭
اور اپنی بندگی کے ساتھ میرا بدن استعمال کر
وَخَلّ۔ِصْْ مِنَ الْفِتَنِ سِ۔ِرّىْ ٭
اور خالص کرمیرا باطن،فتنوں سے۔
وَاشْغَلْ بِالْاِعْتِبَارِ فِكْرِىْ٭
اورمیری فکر کو عبرت کے ساتھ مشغول کر۔
اور مجھکو بدی اور شیطان کےوسوسوں سے بچا۔
وَقِنِىْ شَرَّوَسَاوِسِ الشَّيْطَانِ٭
اور مجھکو بدی اور شیطان کےوسوسوں سے بچا۔
وَاَجِرْنِْى مِنْهُ يَارَحْمٰنُ حَتَّى لَا يَكُوْنَ لَه عَلَىَّ سُلْطُانٌ ٭
اے بڑے رحمٰن مجھے اس سے پناہ دے تاکہ مجھ پر اس کا غلبہ نہ ہونے پائے۔
آمین الھم آمین یا رب العالمین۔بجاہ سیدنا محمدصلی اللہ علیہ وسلم عندک ومکانتہ لدیک ومحبتک لہ و محبتہ لک۔
ایسا ہی ہو،ال اللہ ایسا ہی ہو اے تمام جہانوں کے پالنے والے۔بطفیل تیرے نبیﷺ ہمارے سردارمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے،اور بطفیل ان کے اس مرتبہ کے جو تیرے پاس ہے اور جو تیری محبت انکے واسطے ہے اور محبت انکی جو تیرے واسطے ہے۔
آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ تعالیٰ سورہ نمل کی باسٹھویں آیت میں فرماتا ہے:
اَمَّنْ يُّجِيْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوْء،
بھلا وہ کون ہے جو مضطر کی فریاد کو سنتا ہے جب وہ اس کو آواز دیتا ہے اور اس کی مصیبت کو دور کر دیتا ہے۔

اس لئے جب بھی انسان پر کوئی غم، دکھ، پریشانی نازل ہو تو وہ خالق حقیقی کے سامنے ہی اپنے ہاتھ پھیلائے۔جیسا کہ سورہ بقرہ کی ایک سو چھیاسیویں آیت میں فرمایا ہے:

اے پیغمبر! اگر میرے بندے تم سے میرے بارے میں سوال کریں تو کہہ دو کہ میں ان سے قریب ہوں۔ پکارنے والے کی آواز سنتا ہوں جب بھی پکارتا ہے لہٰذا مجھ سے طلب قبولیت کریں اور مجھ ہی پر ایمان و اعتماد رکھیں کہ شاید اس طرح راہِ راست پر آ جائیں!!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
دعاآفت ومصیبت کی روک تھام کامضبوط وسیلہ ہے
بلاشبہ دعااپنی اثرانگیزی اورتاثیرکےلحاظ سےمومن کاہتھیارہے
بمطابق حدیثِ مبارکہ:
اَلدُّعَاءُ سِلاَحُ الْمُؤمِنِ وَعِمَادُ الدِّیْنِ وَنُوْرُ السَّمٰواتِ وَالأرْضِ
دعاموٴمن کاہتھیاردین کاستون اورآسمان وزمین کی روشنی ہے
 
Top