آج کی حدیث مبارک

فرمانِ نبوی ﷺ ہے کہ اللہ تعالی کوئی عمل بھی قبول نہیں کرتا جب تک کہ وہ خالص اُسی کے لیے نہ ہو۔
(تفہیم، جلد 4 ص 357)
 
avosHns_d.jpg
بے شک
 
حضورﷺ نے فرمایا ہے ! تم مجھے غریب اور کمزور لوگوں میں تلاش کرو (میں ان کے ساتھ رہتا ہوں) اُن کی وجہ سے تمہیں رزق ملتا ہے اور مدد کیے جاتے ہو۔ (ترمذی)
 
رسول ﷺ نے فرمایا"میری ساری اُمت بہشت میں جائے گی مگر (وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا) جس نے (میری اطاعت سے ) انکار کیا۔
(بخاری)
 

سیما علی

لائبریرین
حدیث نمبر: 684

حدثنا احمد بن عبد ت، حدثنا حماد بن زید ، عاصم بن بدلتہہ ، عن زر بن حبيش ، عن علی بن ابی طالب ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يوم الخندق:" ملا الله بيوتهم وقبورهم نارا، كما شغلونا عن الصلاة الوسطى".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن فرمایا: ”اللہ ان کافروں کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے، جیسے کہ ان لوگوں نے ہمیں نماز وسطیٰ (عصر کی نماز) کی ادائیگی سے باز رکھا“۔
 

سیما علی

لائبریرین
عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ فِي رِوَايَةٍ سَمِعْتُ رَسُوْلَﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعِليٌّ مَوْلَاهُ، وَ سَمِعْتُهُ يَقُوْلُ : اَنْتَ مِنِّي بِمَنْزَلَةِ هَارُوْنَ مِنْ مُوْسٰی، اِلاَّ اَنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِيْ، وَ سَمِعْتُهُ يَقُوْلُ : لَاُعْطِيَنَّ الرَّأيَةَ الْيَوْمَ رَجُلاً يُحِبُّﷲَ وَرَسُوْلَهُ


ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (حضرت علی رضی اللہ عنہ سے) یہ فرماتے ہوئے سنا : تم میرے لیے اسی طرح ہو جیسے ہارون علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام کے لیے تھے، مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (غزوۂ خبیر کے موقع پر) یہ بھی فرماتے ہوئے سنا : میں آج اس شخص کو جھنڈا عطا کروں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے


ابن ماجة فی السنن، المقدمه، باب فی فضائل أصحاب رسول ﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، صفحہ نمبر:26 حدیث نمبر:121 ( دارالحضارۃ للنشر والتوزیع )
 
*اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ الْجَنَّةَ وَمَا قَرَّبَ اِلَيْھَا مِنْ قَوْلٍ اَوْعَمَلٍ وَّاَعُوْذُبِكَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ اِلَيْھَا مِنْ قَوْلٍ اَوْعَمَلٍ واَسْئَلُكَ اَنْ تَجْعَلَ کُلَّ قَضَاءِقَضَيْتَهُ لِیْ خَيْرًا*
اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے سوال
کرتا ہوں جنت کا اور ہر اس قول یا عمل کا جو اس (جنت) کے قریب کر دے، میں تیری پناہ چاہتا ہوں آگ سے اور ہر اس قول یا عمل سے جو اس( آگ) کے قریب کر دے اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر فیصلے کو جو تو نے میرے لیے کرنا ہے میرے حق میں بہتر بنا دے۔
*آمین یا رب العالمین*
( سنن ابن ماجہ، کتاب الدعاء ، باب الجوامع من الدعاء : 3846 ) صحیح
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

‏یقیناً اللہ تمہاری صورتوں اور اموال کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمہارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے۔

‏(مشکٰوت المصابیح، حدیث: 5314)
 
فرمان مصطفی ﷺ
کتاب حدیث: مشکواة المصابیح
حدیث نمبر: 5748
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ
علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا
مجھے دوسرے انبیا ؑ پر چھ چیزوں سے
فضیلت عطا کی گئی ھے
مجھے جوامع الکلم (بات مختصر
مفہوم زیادہ) عطا کیے گئے ہیں
رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ھے
مال غنیمت میرے لیے حلال کیا گیا ھے
میرے لیے تمام زمین سجدہ گاہ اور
پاک قرار دی گئی ھے
مجھے تمام مخلوق کی طرف بھیجا
گیا ھےاور مجھ پر نبوت کا سلسلہ
ختم کر دیا گیا ھے
(رواہ مسلم)
 

سیما علی

لائبریرین
پیارےآقا ﷺ نے فرمایا*
‏جس نے پڑھا
‏ "لاحول ولاقوت الا باللہ"
‏اسکو 99 امراض سےشفاءحاصل ہوگی
‏جس میں سب سےچھوٹی بیماری
‏رنج و غم ہے

‏(الحاکم:1990)
 

سیما علی

لائبریرین
آپ ﷺ نے ارشاد
‏فرمایا: جو کسی تنگ دست
‏کے لئے آسانی پیدا کرے گا، اللّہ اُسکے لئے دنیا اور آخرت میں آسانی پیدا کردے گا

صحیح مسلم ⁧‫2699
 

سیما علی

لائبریرین
حضور علیہ السلام* نےفرمایامجھےدوسرے انبیاء پر 6چیزوں سےفضیلت دی گئی ہے
‏جامع کلمات عطا ہوئے۔دشمنوں پر رٌعب کےذریعےمیری مدد کی گئی۔
‏مال غنیمت حلال کردیےگئے۔
‏زمین پاک کرنےوالی مسجد قرار دی گئی۔مجھے تمام مخلوق کیطرف رسول بناکر بھیجاگیااورمیرےذریعےنبوت کومکمل کیاگیا(مسلم:1167)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت حجریر بن عبداللّٰهؓ سے روایت ہے کہ
‏رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا
‏جو آدمی نرمی اور مہربانی سے محروم ہے وہ
‏خیر اور بھلائی سے محروم ہے
‏[ سنن ابن ماجہ : حدیث نمبر : 3687 ]
 

سیما علی

لائبریرین
اللَّهُمَّ عَافِنِي في بَدَني، اللَّهُمَّ عافِني في سَمْعي، اللَّهُمَّ عافِنِي في بَصَري، لا إله إلاَّ أنت، اللَّهُمَّ إني أعُوذُ بِكَ من الكُفْرِ، والفَقْرِ، اللَّهُمَّ إني أعُوذُ بِكَ مِنْ عذابِ القَبْرِ، لاَ إله إلاَّ أنْتَ".
"اے اللہ !مجھے میرے جسم میں عافیت دے، اے اللہ !مجھے میرےکانوں میں عافیت دے، اے اللہ !مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے،تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، اے اللہ !میں کُفر اور فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں"
حسن (صحيح سنن أبي داود 3/959)
 
فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابوبردہ بن ابوموسی ٰبیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ گیا تو میں نے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی تو انہوں نے فرمایا تم ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں سود عام ہے، جب تمہارا کسی آدمی پر کوئی حق ہو اور وہ گھاس کا ایک گٹھا یا جو یا جنگلی ہرے چارے کا ایک گٹھا بطور ہدیہ بھیجے تو اسے نہ لو کیونکہ وہ سود ہے۔
کتاب مشکواۃ المصابیح
حدیث نمبر 2833
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں تم میں ایسی دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں کہ اگر میرے بعد تم نے انہیں مضبوطی سے تھامے رکھا تو ہرگز گمراہ نہ ہوگے۔ ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب آسمان سے زمین تک لٹکی ہوئی رسی ہے اور میری عترت یعنی اھلِ بیت اور یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گی یہاں تک کہ دونوں میرے پاس حوض کوثر پر آئیں گی پس دیکھو کہ تم میرے بعد ان سے کیا سلوک کرتے ہو؟
سنن الترمذی ابواب المناقب باب فی مناقب اھل بیت النبی صفحہ نمبر:859 حدیث نمبر:3788 ( مکتبہ دارالسلام للنشر والتوزیع )
المعجم الکبیر للطبرانی عن ابی سعید الخدری جلد نمبر:3 صفحہ نمبر:62_63 حدیث نمبر:2678 ( الناشر مکتبہ ابن تیمیہ )
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رب تعالی کی رضا باپ کی رضا میں ہے اور اللہ تعالی کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔(مشکوت شریف،ص419)
 
Top