آج کی تصویر

شمشاد

لائبریرین
22-Feb-22.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
چلو رنگ دیتے ہیں زندگی کو ‏
کچھ قہقہوں سے
کچھ مسکراہٹوں سے ‏
کچھ اپنائیت سے
کچھ چاہتوں سے ‏چلو رنگ دیتے ہیں
زندگی کو ‏کچھ صلہ رحمی سے
کچھ اعلی اخلاق سے ‏کچھ ہمدردی سے
کچھ اخلاقیات سے ‏
کچھ اچھی نیت سے
کچھ اچھے کاموں سے
W2bMtnr.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
جان کیٹس John Keats (1795-1821) انگریزی ادب کا ایک عظیم شاعر اور رومانوی تحریک کی ایک اہم شخصیت تھا۔ اس کی خوبصورت شعری حس کو متاثر کرتی ہے۔ اردو شاعرہ پروین شاکر نے کیٹس کو “شاعر جمال “کہا ہے۔
اُن کی ساری شاعری کمال کی ھے لیکن صرف ایک مصرعہ ایسا ھے جو ہمیشہ امَر رہے گا۔
فرماتے ہیں

‏"A thing of beauty is a joy forever”
ایک خُوبصورت چیز ہمیشہ کے لیے" پُرمسرت" ہوتی ہے۔

اس تصویر میں یہی خُوبصورتی ہے۔
بس اسے محسوس کیجئے۔

kqPNyEC.jpg
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کیا ا سکول رجسڑ میں یہ ذات پات کا کالم ختم نہیں ہو سکتا تاکہ بچہ ذندگی بھر کمپلیکس کا شکار نہ رہے۔

xvnyLYx.jpg
 
کیا ا سکول رجسڑ میں یہ ذات پات کا کالم ختم نہیں ہو سکتا تاکہ بچہ ذندگی بھر کمپلیکس کا شکار نہ رہے۔

xvnyLYx.jpg
یہ کسی نے غلط اندراج کیا ہے، پیشے کو قوم یا ذات کے کالم میں لکھ کر۔
رہی بات کمپلیکس کی تو اس رجسٹر تک طالبعلموں کی رسائی ہی نہیں ہوتی۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ کسی نے غلط اندراج کیا ہے، پیشے کو قوم یا ذات کے کالم میں لکھ کر۔
رہی بات کمپلیکس کی تو اس رجسٹر تک طالبعلموں کی رسائی ہی نہیں ہوتی۔
بھیا پھر بھی کیا بہت ضروری ہے ذات یا قوم لکھنا ۔۔۔
اساتذہ تو اُن میں فرق نہیں کرتے !!!یہ بھی اچھی بات ہے کہ طالبعلموں تک رسائی نہیں 👏
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ کسی نے غلط اندراج کیا ہے، پیشے کو قوم یا ذات کے کالم میں لکھ کر۔

پہلے زمانے میں بیشتر لوگ پیشے کے حساب سے ہی اپنی ذات پات بتایا کرتے تھے۔ مثال کے طور پر پانی پلانے ولے لوگوں کو سقہ اور کنایتاً بَہِشتی کہا جاتا تھا۔ پھر لوگوں نے اسے بِہشتی کہنا شروع کر دیا۔

شاید اُس زمانے میں پہچان کے لئے یہ ضروری تھا۔ آج بھی اکثر لوگ تعارف کے بعد ذات وغیرہ پوچھتے ہیں۔ خاص طور پر رشتوں وغیرہ کے معاملے میں۔

اللہ نے یہ فرمایا ہے کہ ہم نے تم لوگوں کو پہنچان کے لئے قبیلوں میں تقسیم کیا ہے اور تم میں سے اگر کسی کو کسی پر فضیلت حاصل ہے تو وہ تقویٰ کی بنیاد پر ہے نہ کہ ذات پات کی بنیاد پر۔
 
سیما علی

لائبریرین
آفرین فاطمہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمن کالج کی طلبہ یونین کی صدر بھی رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے رات گئے گھر پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمیں زبردستی نکال کر گھر کو تالا لگا دیا جس کے بعد اگلے ہی روز گھر پر بلڈوزر چڑھا دیے۔🥲🥲🥲🥲🥲
zXQUjhx.jpg

محمد عبدالرؤوف بھیا
فاخر
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کس کو شکوہ ہے گر شوق کے سلسلے
‏ہجر کی قتل گاہوں سے سب جاملے
‏قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم
‏اور نکلیں گے عشاق کے قافلے
‏آفرین فاطمہ سے رشتہ کیا۔۔۔۔ لا الہ اللہ
 
سیما علی

لائبریرین
آج کی خوبصورت تصویر ۔۔
‏انڈونیشیا کی ایک خاتون حج کے لئے مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر پہنچی ۔خوشی کے بارے جذبات پر کنٹرول نہ کرسکی اور مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر پہنچتے ہی سجدہ شکر میں گرگئی ۔واہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے محبوب کے شہر سے کس قدر محبت ہے ۔مدینہ منورہ کی مٹی سے ❤️❤️
اے اللہ! اپنے محبوب ﷺ کے شہر کی زیارت سب مسلمانوں کو نصیب فرما۔ آمین ثم آمین
MvgTtdz.jpg
 
آمین سبحان اللہ
 
Top