آج کی تصویر

محمد وارث

لائبریرین
38014721_216406209074785_4060479377471700992_n.jpg
 
38614810_1995880713775797_1771208624123674624_n.jpg

کہا جا رہا ہے کہ یہ گول میز کانفرنس 1930ء کی تصویر ہے۔ مگر پہلی گول میز کانفرنس میں اقبال شریک نہیں تھے۔ اور اگلے ادوار میں قائد اعظم شریک نہیں ہوئے۔
پھر یہ کب کی تصویر ہو سکتی ہے۔
ویسے سٹائل سیلفی والا ہے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
لندن میں گول میز کانفرنس کے تین دور ہوئے تھے۔۔۔
پہلا دور ۱۰؍نومبر ؁۱۹۳۰ء سے ۱۹ ؍جنوری ؁۱۹۳۱ء تک جاری رہا۔ ۔۔
دوسرا دور ۷؍ ستمبر ؁۱۹۳۱ء سے یکم دسمبر ؁۱۹۳۱ء تک جاری رہا۔۔۔
تیسرا دور ۱۷؍نومبر؁۱۹۳۲ء سے ۲۴؍ نومبر ؁۱۹۳۲ء تک جاری رہا۔۔۔
پہلے دور میں ڈاکٹر اقبال شریک نہیں تھے، یہ دوسرے دور میں شامل ہوئے، جبکہ قائد اعظم پہلے اور دوسرے دور میں شریک رہے لیکن ان دونوں کی ناکامی کے بعد دل بر داشتہ ہوکر تیسرے دور میں شریک نہیں ہوئے۔
 
یعنی یہ دوسرے دور کی تصویر ہو سکتی ہے۔
 
سید عمران

محفلین
یعنی یہ دوسرے دور کی تصویر ہو سکتی ہے۔
جی ، یہ دوسرے دور ہی کی تصویر ہے ۔۔۔
پہلی کانفرنس میں کانگریس نے شرکت نہیں کی تھی۔۔۔
دوسری کانفرنس میں کانگریس شریک ہوئی تو اس کے مقابلہ میں مسلم لیگ بھی بشمول قائد اعظم و علامہ اقبال جیسے مضبوط رہنماؤں کے ساتھ میدان میں اتری!!!
 
Top