آج کی تصویر

محمد وارث

لائبریرین
وہ شاید کچھ اسطرح سے جلوہ افروز ہوں:

"مابدولت بچۂ شتر با مہار در رکشہ بے مہار بان کا نظارہ فرما کر خورسند ہوئے کہ تصویرِ ہذا مابدولت کے قلب و جگر و عیون میں طراوت و برودت کا باعث ثابت ہوئی۔ ہاں مقام ہائے شمالی موسوم بہ دماغ میں حرارت خفیفہ بھی محسوس ہوئی کہ کن ناہنجار و ثقیل گفتار افراد نے ما بدولت کی شاہی سواری کو اس قید و بند میں ڈال کر پابندِ زنداں کر دیا۔"
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
وہ شاید کچھ اسطرح سے جلوہ افروز ہوں:

"مابدولت بچۂ شتر با مہار در رکشہ بے مہار بان کا نظارہ فرما کر خورسند ہوئے کہ تصویرِ ہذا مابدولت کے قلب و جگر و عیون میں طروات و بردوت کا باعث ثابت ہوئی۔ ہاں مقام ہائے شمالی موسوم بہ دماغ میں حرارت خفیفہ بھی محسوس ہوئی کہ کن ناہنجار و ثقیل گفتار افراد نے ما بدولت کی شاہی سواری کو اس قید و بند میں ڈال کر پابندِ زنداں کر دیا۔"
واہ واہ قبلہ۔
حضورِ والا میں بھی جرثومہ ہائے گفت و شنید بزبانِ اردوئے دقیق و ثقیل مقدارِ کثیر میں ہویدا ہیں۔
 
kifaqir

محفلین
2yluvb7.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
شدید حیرانگی والی ریٹنگ !
:eek:
نقیبی صاحب کیا ہو گیا، جوا خانہ واقعی نہیں کھلا۔ ہاں تاش کھیلنا جائز ہو گیا ہے، یا اگر کوئی زیادہ کٹر مفتی ہوا تو یہ کہہ دے گا کہ تاش میں بھی صرف "بلوت" کھیلنا جائز ہے باقی سب حرام۔ اللہ ہی جانے یہ کونسی گیم ہے! :)
 
البتہ آخری بات سرے سے غلط ہے کہ شیخ عادل الکلبانی امامِ کعبہ نہیں رہے۔
 
نقیبی صاحب کیا ہو گیا، جوا خانہ واقعی نہیں کھلا۔ ہاں تاش کھیلنا جائز ہو گیا ہے، یا اگر کوئی زیادہ کٹر مفتی ہوا تو یہ کہہ دے گا کہ تاش میں بھی صرف "بلوت" کھیلنا جائز ہے باقی سب حرام۔ اللہ ہی جانے یہ کونسی گیم ہے! :)
قبلہ محترم جواخانہ ،تاش تو بعد کی بات ہے ،مجھے تو اس بات کی حیرانگی ہے کہ اس خبر میں شیخ عادل الکلبانی صاحب کو امام کعبہ ماننے سے انکارکیا گیا ہے ۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اس تصویر نے 2014 کے وکی پیڈیا کے مونومنٹس کے فوٹوگرافی کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔ یہ یوکرائن میں "ہولی ماؤنٹین لاورا" نامی موناسٹری کی تصویر ہے۔
Svjatogorsk_Lavra_3.jpg
ابردبیز کے جھروکوں سے جھانکتی سورج کی کرنوں تلے زردی مائل سبز اشجار اور کی جھرمٹ میں دو رنگی خوبصورت عمارتوں کا ایک روح پرور نظارہ ۔:zabardast1:
 
Top