آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
n5HycB5.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ النحل آیت نمبر 18
ترجمہ: اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو، تو انہیں شمار نہیں کرسکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ (١١)
تفسیر: 11: یعنی اللہ تعالیٰ کی نعمتیں جب اتنی زیادہ ہیں کہ شمار میں نہیں آسکتیں تو ان کا حق تو یہ تھا کہ انسان ہر آن اللہ تعالیٰ کا شکر ہی ادا کرتا رہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ انسان کے بس میں نہیں ہے۔ اس لیے وہ اپنی مغفرت اور رحمت کا معاملہ فرما کر شکر کی اس کوتاہی کو معاف فرماتا رہتا ہے۔ البتہ یہ مطالبہ ضرور ہے کہ وہ اس کے احکام کے مطابق زندگی گذارے اور ظاہر و باطن ہر اعتبار سے اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار رہے۔ اس کے لیے اسے یہ حقیقت پیش نظر رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ہر کام کو جانتا ہے۔ چاہے وہ چھپ کر کرے یا علانیہ۔ چنانچہ اگلی آیت میں یہی حقیقت بیان فرمائی گئی ہے۔
آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الکہف آیت نمبر 32
‏ترجمہ:
‏اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کے سامنے ان دو آدمیوں کی مثال پیش کرو۔ جن میں سے ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دے رکھے تھے، اور ان کو کھجور کے درختوں سے گھیرا ہوا تھا، اور ان دونوں باغوں کے درمیان کھیتی لگائی ہوئی تھی۔
 

سیما علی

لائبریرین
وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ ﴿٧٩﴾ وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ﴿٨٠﴾اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے،اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے.[سورة الشعراء ٧٩۔٨٠]

TuFzJmK.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو*
‏*🔹جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو،🔹*
‏*📗« سورة الجمعة - 9
 

سیما علی

لائبریرین
S2OUFBc.png

اور وہ خدا کو چھوڑ کر ان چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو نہ
ان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور نہ ان کو فائدہ پہنچاتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا کے پاس ہمارے سفارشی ہیں کہو کیا تم خدا کو اس چیز کی خبر دیتے ہو جس کو وہ نہ آسمانوں میں جانتا ہے اور نہ زمین میں۔ اس کے لیے سب سے بلند ہے، ان چیزوں کے بارے میں جن کو وہ شریک کرتے ہیں۔"
 

سیما علی

لائبریرین
اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔

‏سورۃ الروم آیت نمبر 18
 

سیما علی

لائبریرین
اور (اے پیغمبرﷺ!) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی گئی ہے، اُسے پڑھ کرسنادو۔ کوئی نہیں ہے جو اُس کی باتوں کو بدل سکے، اور اُسے چھوڑکر تمہیں ہرگز کوئی پناہ کی جگہ نہیں مل سکتی۔

‏﴿سورۃ الکہف، ۲۷﴾
 
Top