آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
3sIPcIi.jpg
 
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۱)
اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور وہی عزّت و حکمت والا ہے
 
أَعوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيْ۔طٰنِ الرَّجِيم۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔
لَقَدۡ جَآءَکُمۡ رَسُوۡلٌ ِمّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲۸﴾فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۫٭ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ
﴿۱۲۹﴾
۔ ( لوگو ! ) تمہارے پاس ایک ایسا رسول آیا ہے جو تمہی میں سے ہے ، جس کو تمہاری ہر تکلیف بہت گراں معلوم ہوتی ہے ، جسے تمہاری بھلائی کی دھن لگی ہوئی ہے ، جو مومنوں کے لیے انتہائی شفیق ، نہایت مہربان ہے۔پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو ( اے رسول ! ان سے ) کہہ دو کہ : میرے لیے اللّٰه کافی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے ، اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
“ اُس ہمیشہ زندہ رہنے والے اللہ تعالی۱ پر توکل کریں جسے کبھی موت نہیں۔ اور اُس کی تعریف کے ساتھ پاکیزگی بیان کرتے رہیں۔ وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے” آیت ۵۸۔ سورہ فرقان ۲۵۔ پارہ ۱۹
 

سیما علی

لائبریرین
الله تعالی کاارشاد ہے اور صبح و شام اپنے رب کو دل ہی دل میں عاجزی، خوف اور پست آواز سے قرآن کریم پڑھ کر یا تسبیح کرتے ہوئے یاد کرتے رہئیے، غافل نہ رہئیے. (اعراف)
 

سیما علی

لائبریرین
رَبَّنَا اغۡفِرۡلِیۡ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَوۡمَ یَقُوۡمُ الۡحِسَابُ○ "اے ہمارے رب ! مجھے بخشش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو بھی جس دن حساب برپا ہوگا "۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة الحج - Ayat No 14 ]

جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، اللہ یقینا ان کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، یقینا اللہ ہر وہ کام کرتا ہے جس کا ارادہ کرلیتا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
1- وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا اور تیرا رب کبھی بھولنے والا نہیں. {اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌ: بے شک تیرے رب کی پکڑ بہت سخت ہے.
 

سیما علی

لائبریرین
جو لوگ ہم (اللہ) سے (آخرت میں) آملنے کی کوئی توقع ہی نہیں رکھتے، اور دنیوی زندگی میں مگن اور اسی پر مطمئن ہوگئے ہیں، اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں۔ ان کا ٹھکانا اپنے کرتوت کی وجہ سے دوزخ ہے۔ سورۃ يونس آیت7-8
 

سیما علی

لائبریرین
سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 114 ترجمہ:
ایسی ہی اونچی شان ہے اللہ کی، جو سلطنت کا حقیقی مالک ہے۔ اور جب قرآن وحی کے ذریعے نازل ہورہا ہو تو اس کے مکمل ہونے سے پہلے قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کرو۔ اور یہ دعا کرتے رہا کرو کہ : میرے پروردگار ! مجھے علم میں اور ترقی عطا فرما۔
 

سیما علی

لائبریرین
اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، اِن سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں روشنی لادے؟ کیا تم سُنتے نہیں ہو؟
(71)(سورة القصص)
 

سیما علی

لائبریرین
وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ

اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے
رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا
 

سیما علی

لائبریرین
اور جب ان (کافروں) سےدریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے تو کہتے ہیں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں ، (اِسی کا نتیجہ ہوگا کہ) قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے بھی حصے دار ہوں گے جنہیں بے علمی سے گمراہ کرتے رہے دیکھو تو کیسا بُرا بوجھ اُٹھا رہے ہیں

--------------------------------
(سورة النحل : 24 ، 25)
 

سیما علی

لائبریرین
کسی چیز کو اپنی زبان سے جھوٹ موٹ نہ کہہ دیا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھ لو ، بے شک جو لوگ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پاتے

-------------------------------------------
(سورة النحل : 116
 

سیما علی

لائبریرین
إِنَّ اللّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَo

(النحل، 16 : 90)

’’بے شک اللہ (ہر ایک کے ساتھ) عدل اور احسان کا حکم فرماتا ہے اور قرابت داروں کو دیتے رہنے کا اور بے حیائی اور برے کاموں اور سرکشی و نافرمانی سے منع فرماتا ہے، وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے تاکہ تم خوب یاد رکھوo‘‘
 
Top