آج کی آیت

جاسمن

لائبریرین
وَقَالُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ وَلَوْ أَنزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِيَ الْأَمْرُ ثُمَّ لَا يُنظَرُونَ ( 8 ) انعام - الآية 8
اور کہتے ہیں کہ ان (پیغمبر) پر فرشتہ کیوں نازل نہ ہوا (جو ان کی تصدیق کرتا) اگر ہم فرشتہ نازل کرتے تو کام ہی فیصل ہو جاتا پھر انھیں (مطلق) مہلت نہ دی جاتی
 

جاسمن

لائبریرین
وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَّلَلَبَسْنَا عَلَيْ۔هِ۔مْ مَّا يَلْبِسُوْنَ (9)
اور اگر ہم کسی فرشتہ کو رسول بنا کر بھیجتے تو وہ بھی آدمی ہی کی صورت میں ہوتا اور انہیں اسی شبہ میں ڈالے رکھتا جس میں اب مبتلا ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
وَلَقَدِ اسْتُ۔هْزِئَ بِ۔رُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّ۔ذِيْنَ سَخِرُوْا مِنْ۔هُ۔مْ مَّا كَانُ۔وْا بِهٖ يَسْتَ۔هْزِئُ۔وْنَ (10)
اور تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا انہیں اسی عذاب نے آ گھیرا جس کا مذاق اڑاتے تھے۔
 

ام اویس

محفلین
إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ

اردو:

اللہ ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینہ برساتا ہے۔ اور وہی حاملہ کے پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اسے موت آئے گی بیشک اللہ ہی جاننے والا ہے اور خبردار ہے۔
سورہ لقمان ۔۳۴
 

جاسمن

لائبریرین
قُلْ سِيْ۔رُوْا فِى الْاَرْضِ ثُ۔مَّ انْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِ۔بَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ (11)سورہ الانعام
کہہ دو کہ ملک میں سیر کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔
 

جاسمن

لائبریرین
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ قُلْ لِّلّ۔ٰهِ ۚ كَتَبَ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْ۔مَةَ ۚ لَيَجْ۔مَعَنَّكُمْ اِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيْهِ ۚ اَلَّ۔ذِيْنَ خَسِرُوٓا اَنْفُسَهُ۔مْ فَهُ۔مْ لَا يُؤْمِنُ۔وْنَ (12)
ان سے پوچھو آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے، کہہ دو سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے اپنے اوپر رحم لازم کر لیا ہے، وہ قیامت کے دن تم سب کو ضرور اکھٹا کرے گا جس میں کچھ شک نہیں، جو لوگ اپنی جانوں کو نقصان میں ڈال چکے وہ ایمان نہیں لاتے۔
 

جاسمن

لائبریرین
وَلَ۔هٝ مَا سَكَنَ فِى اللَّيْلِ وَالنَّ۔هَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْ۔مُ (13)
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ رات اور دن میں پایا جاتا ہے، اور وہی سننے والا جاننے والا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
قُلْ اَغَيْ۔رَ اللّ۔ٰهِ اَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ ۗ قُلْ اِنِّ۔ىٓ اُمِرْتُ اَنْ اَكُ۔وْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ ۖ وَلَا تَكُ۔وْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ (14)
کہہ دو کیا میں اس اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا مددگار بناؤں جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے اور وہ سب کو کھلاتا ہے اور اسے کوئی نہیں کھلاتا، کہہ دو مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے اس کا فرمانبردار ہو جاؤں، اور تو ہرگز مشرکوں میں شامل نہ ہو۔
 

جاسمن

لائبریرین
قُلْ اَغَيْ۔رَ اللّ۔ٰهِ اَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ ۗ قُلْ اِنِّ۔ىٓ اُمِرْتُ اَنْ اَكُ۔وْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ ۖ وَلَا تَكُ۔وْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ (14)
کہہ دو کیا میں اس اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا مددگار بناؤں جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے اور وہ سب کو کھلاتا ہے اور اسے کوئی نہیں کھلاتا، کہہ دو مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے اس کا فرمانبردار ہو جاؤں، اور تو ہرگز مشرکوں میں شامل نہ ہو۔
 

جاسمن

لائبریرین
قُلْ اِنِّ۔ىٓ اَخَافُ اِنْ عَصَيْتُ رَبِّىْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْ۔مٍ (15)
کہہ دو اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو ایک بڑے دن کےعذاب سے ڈرتا ہوں۔
 

جاسمن

لائبریرین
مَّنْ يُّصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِ۔مَهٝ ۚ وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ (16)
جس سے اس دن عذاب ٹل گیا تو اس پر اللہ نے رحم کر دیا، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
 

ام اویس

محفلین
وَمَن يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا

وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ

اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا۔ وہ اسکے لئے رنج و غم سے نجات کی صورت پیدا کر دے گا۔
اور اسکو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے اسکو وہم و گمان بھی نہ ہو۔

الطلاق ۔ آیہ ۲ کا آخری حصہ اور آیہ ۳ کا پہلا حصہ
 

جاسمن

لائبریرین
يَآ اَيُّ۔هَا الَّ۔ذِيْنَ اٰمَنُ۔وْا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰٓى اَنْ يَّكُ۔وْنُ۔وْا خَيْ۔رًا مِّنْ۔هُ۔مْ وَلَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰٓى اَنْ يَّكُنَّ خَيْ۔رًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوٓا اَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِيْمَانِ ۚ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَاُولٰٓئِكَ هُ۔مُ الظَّالِمُوْنَ (11)الحجرات
اے ایمان والو! ایک قوم دوسری قوم سے ٹھٹھا نہ کرے عجب نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے ٹھٹھا کریں کچھ بعید نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہوں، اور ایک دوسرے کو طعنے نہ دو اور نہ ایک دوسرے کے نام دھرو، فسق کے نام لینے ایمان لانے کے بعد بہت برے ہیں، اور جو باز نہ آئیں سو وہی ظالم ہیں۔
 

ام اویس

محفلین
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

اردو:

جو شخص نیک اعمال کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ مومن بھی ہو گا تو ہم اسکو دنیا میں پاک زندگی بسر کروائیں گے اور آخرت میں انکے اعمال کا نہایت اچھا صلہ دیں گے۔
النحل ۔ آیہ 97
 

ام اویس

محفلین
وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى

اردو:

اور جو میری نصیحت سے منہ پھیرے گا اسکی زندگی تنگ ہو جائے گی اور قیامت کو ہم اسے اندھا کر کے اٹھائیں گے۔

طٰہٰ ۔ 124
 

ام اویس

محفلین
أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ وَأَضَلَّهُ اللهُ عَلَى عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشَاوَةً فَمَن يَهْدِيهِ مِن بَعْدِ اللهِ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

اردو:

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے گمراہ ہو رہا ہے تو اللہ نے بھی اسکو گمراہ رہنے دیا اور انکے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اسکی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب اللہ کے سوا اسکو کون راہ پر لا سکتا ہے تو کیا تم لوگ نصیحت نہیں حاصل کرتے؟
الجاثیہ ۔ 23
 

ام اویس

محفلین
وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ

اردو:

اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب ہو گا وہ اس سے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہو گا۔

آل عمران ۔ 85
 

ام اویس

محفلین
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي للهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

اردو:

یہ بھی کہدو کہ میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین ہی کے لئے ہے۔

لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ

اردو:

جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی بات کا حکم ملا ہے اور میں سب سے اول فرمانبردار ہوں۔

الانعام ۔ 62- 63
 

جاسمن

لائبریرین
وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ( 13 ) انعام - الآية 13
اور جو مخلوق رات اور دن میں بستی ہے سب اسی کی ہے اور وہ سنتا جانتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
مَّنْ يُّصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِ۔مَهٝ ۚ وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ (16)سورہ انعام
جس سے اس دن عذاب ٹل گیا تو اس پر اللہ نے رحم کر دیا، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
 
Top