آج کیا پہنا ہے

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
آج کا رنگ آسمانی ہے
آسمان کا رنگ آسمانی ہی ہوتا ہے، پر آج کا رنگ کب سے آسمانی ہو گیا :roll:

اس دھاگے کے مالک کہاں‌ہیں؟ کسی نے دیکھا ہو تو؟؟؟؟

میں‌ نے ڈارک بلیو جینز اور ساتھ موٹی شرٹ، لال لیدر کی جیکٹ اور بوٹ
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
بھائی لوگو میں تو پہنتا ہی پاکستانی لباس شلوار قمیض ہوں۔ مگر کبھی کبھار پینٹ شرٹ کو استعمال میں لے آتا ہوں کہ ان پہ بھی تو پیسے لگے ہیں۔
آج کا رنگ آسمانی ہے

تو کیوں لگائے تھے بھائی پینٹ شرٹ پر پیسے؟ انہی پیسوں کی اور شلوار قمیص سلوا لیتے ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بارش تو نہیں ہوئی لیکن موسم سارا دن ابر آلود رہا اور ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے سردی بھی خوب رہی۔
پینٹ شرٹ کے ساتھ یہ موٹی چمڑے کی جیکٹ پہنی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہی موسم ہے اور وہی لباس۔ ہاں آج بارش بھی ہوئی جس کا اندر بیٹھ کے نظارہ کرتا رہا۔
 

ظفر احمد

محفلین
ًمیں نے آج پینٹ شرٹ ہی پہنی ہے۔ سردی کی وجہ سے جینس کی جیکٹ بھی۔

قیصرانی صاحب میں یہی پر ہوں بس میرا ٹیلی فون لائن میں خرابی ہے جسکی وجہ سے مجھے آپلوگوں سے دور رہنا پڑ رہا ہے میں معذرت چاہتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگرچہ ہوا چل رہی ہے لیکن بہت ہی خوشگوار دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ آسمان صاف ہے۔ اس لیے خالی قمیص شلوار پہنی ہے۔
 

دوست

محفلین
میں آج اپنے اوتار والے لباس میں‌ ہوں۔ باجو والی شرٹ اور موتیا رنگ کی پینٹ۔
ود جیکٹ۔
ظفر بھائی معذرت کیسی۔ دیر سویر تو ہوہی جاتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آج پھر وہی کل والا لباس :(

(جب ایک ہی لباس ایک سے زائد دن پہنوں تو یہ لکھتا ہوں۔ ورنہ میرے پاس اکثر جینز نیلی اور گہری نیلی ہی‌ ہیں)
 

ظفر احمد

محفلین
دوست نے کہا:
ظفر بھائی معذرت کیسی۔ دیر سویر تو ہوہی جاتی ہے۔

قیصرانی صاحب نے لکھا تھا کہ اس دھاگے کے مالک کہاں غائب ہیں اس لئے معذرت کر لی تھی۔

میں نے آج بھی پینٹ شرٹ ہی پہنی ہے۔ پر جمعہ کی نماز کے لئے شلوار قمیض پہنوں گا۔
 
Top