آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
کوئی بھی کیک نہیں میں میٹھا نہیں کھاتی برتھ ڈے پر یا اپنی اور بھائیوں کی برتھ ڈے پر کیک کھاتی ہوں بس۔آپ کو کون سا پسند ہے۔
 

حجاب

محفلین
قیصرانی آپ تو اُن بچوں کی طرح لگ رہے ہیں جو اکثر کوئی کیک ہو یا کوئی دوسرا میٹھا اوپر کی ساری چیزیں پہلے لیتے ہیں ایسے بچوں کو تو :p
 

حجاب

محفلین
آپ نے لکھا نا کہ ڈرائی فروٹ کیک کیونکہ اُس پر بہت سارے ڈرائی فروٹ جو لگے ہوتے ہیں تو مجھے اُن بچوں کی طرح ہی لگے آپ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
آپ نے لکھا نا کہ ڈرائی فروٹ کیک کیونکہ اُس پر بہت سارے ڈرائی فروٹ جو لگے ہوتے ہیں تو مجھے اُن بچوں کی طرح ہی لگے آپ :p
جی مجھے بھی آپ کی پوسٹ کے بعد خیال آیا کہ واقعی میں‌نے ایسی ہی بات کہی ہے جیسے کوئی چھوٹا سا بچہ بولتا ہے :(
 

شائستہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
ہاں منصور کا تو پسندیدہ سالن ہے نا گوبھی گوشت اس لئے مزے مزے کے کھانے کہ رہے ہیں۔ ویسے منصور۔ تم جیسے سالن بنا لیتے ہو اور جس سگھڑاپے کا مظاہرہ کیا ہے اس سلسلے میں تو میرا جی چاہ رہا ہے کہ تمھارے پرانے نام
بے بی ہاتھی
کو بدل کر رکھ دیا جائے
بی بی ہاتھی!!!

اعجاز جی ، بہت خوب
 

شائستہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شائستہ نے کہا:
قیصرانی ، ثوبت کی ترکیب بتائیں پلیز
ثوبت کی ترکیب بہت آسان ہے۔ نارمل شوربے والا سالن جیسے بناتے ہیں، اسی طرح اس کا سالن بنتا ہے، لیکن مصالحہ کچھ تیز رکھا جاتا ہے۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو پھر اس میں‌بہت سارا پانی ڈال دیا جاتا ہے تاکہ پکنے پر بہت سارا شوربہ بچ جائے۔ اس کے بعد بہت پتلی پتلی چپاتیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے پرات یا کسی برتن میں‌ڈال دیتے ہیں اور پھر اوپر سے شوربہ انڈیل کر مکس اپ کردیا جاتا ہے۔ یہ خیال رہے کہ اگر پرات میں‌ کم شوربہ گیا تو کچھ روٹی کے ٹکڑے خشک رہ جائیں گے اگر زیادہ چلا گیا تو تیراکی کرتے پھریں گے :D

اس میں‌عموماً مرغی کا گوشت استعمال ہوتا ہے۔ لیکن مٹن اور بیف حتٰی کہ مچھلی کا گوشت بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ اپنے اپنے ٹیسٹ کی بات ہوتی ہے

یہ ایک علاقائی ڈش ہے، ضروری نہیں‌کہ آپ سے اچھی بنے اور آپ کو پسند آئے :( (No offence)

شکریہ قیصرانی ، یہ طریقہ تو بہت بار استعمال کیا ہے میں‌ نے ، بس نام نہیں‌معلوم تھا اس ڈش کا
 

سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:

سارہ، آپ سے تو یہ توقع نہیں تھی :(

میں نے اج قیمہ آلو پکایا وہ ہی کھایا اور کھلایا۔۔۔۔۔

گھر والوں نے کیا تائثرات ظاہر کیے؟

کھائی تو اور بھی بہت سی چیزیں ہیں ۔۔لیکن میں یہاں نہین لکھ رہی اگر میرے کھانے پینے پر نظر لگ گئی تو۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops: ۔۔۔ :

اچھا، اتنے ندیدے تو نہیں ہیں اہل محفل :wink:
اچھا پھر کس سے توقع تھی۔۔۔۔ :roll: :p ۔۔
گھروالوں کو قیمہ آلو اتنی دفعہ بنا کر کھلایا ہے کہ اب وہ کوئی تاثرات نہیں دیتے ۔۔۔۔جب کوئی نئی ڈش کا تجربہ کروں تب ہی ان کے کمینٹس آتے ہیں ۔۔۔ یا پھیر جب گڑبڑ کروں ۔۔یعنی نمک مرچ وغیرہ ڈالنا بھول جاوں ۔۔۔تب ۔۔ :oops: ۔۔۔ :)

محفل والوں کے ندیدے پن کا تو نہیں پتا ۔۔۔ مین نے سوچا ایسا نہ ہو کسی کے منہ میں پانی آ جائے ۔۔اتنی مزے مزے کی چیزیں دیکھ کر ۔۔۔ :wink: :)
 

قیصرانی

لائبریرین
شائستہ نے کہا:
شکریہ قیصرانی ، یہ طریقہ تو بہت بار استعمال کیا ہے میں‌ نے ، بس نام نہیں‌معلوم تھا اس ڈش کا
ارے، یہ تو بہت ہی زیادہ مقامی بلکہ بہت ہی زیادہ علاقائی ڈش ہے۔ کیا بتانا پسند کریں گی کہ پاکستان میں کس شہر سے آپ کا تعلق ہے؟ کیونکہ ہر جگہ اس ڈش کو جاننے والے ہی نہیں‌ ملتے
 

قیصرانی

لائبریرین
آج میں‌ نے ناشتہ نہیں‌کیا، دوپہر کا کھانا تھوڑی دیر قبل کھایا۔ روٹی کے ساتھ انڈہ تھا، انڈے میں‌ آلو کو باریک باریک چوکور ٹکڑوں میں‌کاٹ کر ڈالا ہوا تھا۔ اس طرح انڈہ کھانے کے قابل ہو گیا۔ ساتھ تھوڑی سی پچھلے ہفتے والی فروزن بریانی تھی، وہ بھی ختم کی
 

نوید ملک

محفلین
السلام علیکم
قیصرانی بھائی دو دن کے بعد اس دھاگے پہ آ رہا ہوں یہ مت سمجھیے گا کہ 2 دن بھوکا رہا :wink: آج پکا پکایا نہیں ملا ، کیونکہ آج باربی کیو بنانے تھے اور اس سلسلے میں اکثر میری ہی شامت آتی ہے تو ابھی مٹن چانپیں بھون کر آ رہا ہوں ، وائل بھوننگ کافی چکھ لیں تھیں اس لئے کھانے کی نوبت ہی نہ آئی :)
 

سارہ خان

محفلین
میں نے آج لنچ میں مرغی کا سالن جو کہ امی نے بنایا تھا ۔۔ اور دنر میں فرائے بھنڈی جو کہ میں نے بنائی تھیں ۔۔۔ کھائے ۔۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
نوید ملک نے کہا:
السلام علیکم
قیصرانی بھائی دو دن کے بعد اس دھاگے پہ آ رہا ہوں یہ مت سمجھیے گا کہ 2 دن بھوکا رہا :wink: آج پکا پکایا نہیں ملا ، کیونکہ آج باربی کیو بنانے تھے اور اس سلسلے میں اکثر میری ہی شامت آتی ہے تو ابھی مٹن چانپیں بھون کر آ رہا ہوں ، وائل بھوننگ کافی چکھ لیں تھیں اس لئے کھانے کی نوبت ہی نہ آئی :)
وعلیکم السلام۔ مٹن چانپیں، بہت عمدہ بھائی :D
 

حجاب

محفلین
آج لنچ میں املوک اور ناشپاتی اور ڈنر میں آلو بھرے پراٹھے اور شامی کباب ۔کباب میں نے بنائے اور پراٹھے امی اور میں نے مل کے بنائے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top