آج کا یاد گار واقعہ / لمحہ

ایم اے راجا

محفلین
ہر انسان کے ساتھ ہر روز کوئی ایسا واقعہ ضرور پیش آتا ہے یا ہر روز کوئی ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جو کہ اس دن کا یاد گار واقع یا لمحہ ہوتا ہے اور سالوں نہ بھی تو مہینوں ضرور یاد رہتا ہے۔
ہم اس دھاگے میں روز مرہ پیش آنے والے ایسے واقعات اور لمحات شیئر کریں، ایسے واقعات اور لمحات نہ صرف خوشی کا سبب بنتے ہیں بلکہ نہایت نصیحت آموز بھی ہوتے ہیں، تو آئیں شروع کرتے ہیں،

سب سے پہلے میں،

میری خوشی کی اسوقت انتہا نہ رہی جب بذریعہ ٹی سی ایس مجھے اپنے دفتر میں خرم شہزاد خرم کی طرف سے فاعلات کی پرنٹیڈ بک لیٹ ملی جو خوبصورتی سے بنائی اور نہایت محنت سے مجلد کی گئی ہے، کیونکہ جب سے وارث بھائی نے بتایا تب سے مجھے اسکی شدت سے تلاش تھی مگر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو سکی۔
شکریہ خرم۔

اب آپ کی باری، اور امید ہیکہ آپ سب دوست روز اس دھاگے پر آکر حاضری لگائیں گے۔ شکریہ۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اعجاز صاحب، وارث اور شمشاد بھائی صرف شکریہ سے کام نہیں چلے گا، کیا آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش ہی نہیں آیا؟ اگر ایسا ہے تو پھر تو آپ اس دنیا کے باسی ہی نہیں ہوئے ناں:)
 

الف نظامی

لائبریرین
مجھے اس لمحے بہت خوشی ہوئی جب بذریعہ ٹی سی ایس محمد وارث صاحب کی طرف سے ڈاکٹر عبدالغنی صاحب کی کتاب the life and works of mirza bedil موصول ہوئی۔
بہت شکریہ محمد وارث صاحب۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نظامی صاحب یہ آپ کی خوش قسمتی تھی کہ اس کتاب کی دوسری کاپی مجھے انارکلی کے فٹ پاتھ پر مل گئی تھی وگرنہ اسطرح کی کتابیں تو میں کسی کو دکھاتا بھی نہیں ہوں :)
 

ایم اے راجا

محفلین
اسکا مطلب ہے ہمیں بھی وارث بھائی سے امید رکھنی چاہئیے، اب یہ تو وارث بھائی ہی بتائیں گے کہ امیدکو تہہِ دل میں ہی رکھا جائے یا نوکِ انگشت پر بھی لایا جائے:)
 

ایم اے راجا

محفلین
زبان اس لیئے نہیں لکھا تھا کہ انگلیوں سے کام لے رہا ہوں آپ سے بات نہیں ہوئی ناں، ابھی صرف امید ہے ضرورت ہوئی تو ضرور دونوں نوکوں ( انگلیوں اور زبان) پر رکھوں گا، آپ نے پوچھا اس کے لیئے نہایت شکر گذار ہوں۔:grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہاں کیا چل رہا ہے راجا بھائی بہت شکریہ آپ کا ویسے مجھے لگ رہا ہے میں نے کتاب کی کم کاپیاں کی ہے مجھے اور کرنی چاہے تھی :) ہماری طرح اور بہت سارے دوستوں کو بھی اس کی ضرورت ہے انشاء اللہ جلد سے جلد اس پر پھر سے کام شروع کرتا ہوں اور جن جن دوستوں کو کتاب چاہے ہوگی ان کو ارسال کر دون گا
 

الف عین

لائبریرین
اخٌتر الایمان کی نظم یاد آ رہی ہے
خدا کا شکر بجا لاؤ آج کے دن بھی
نہ کوئی حادثہ گزرا
نہ کوئی کام ہوا
سحر سویرے اٹھے
روز نامہ دیکھا
۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔۔ اب پوری نظم تو یاد نہیں نا۔۔۔
 
پی آئی اے کی ٹکٹس کم سے کم دو سو یورو کم قیمت پر بکتی رہی ہیں، ابھی معلوم ہوا کہ ساری ری فنڈ ہوچکی ہیں، مطلب مسافر کو معلوم ہی نہیں، اور جس نے ٹکٹس بنوائیں، پیسے واپس لے لئے۔
فرض کریں اگر دو سو ٹکٹس ہوئیں تو 800 یورو فی ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔ کل ملا کے 160000 یورو ہوئے، جوپاکستانی سکہ رائج الوقت کے مطابق تقریباُ 16000000 ہوئے، کوئی مال بنا گیا ہے۔

میں تو اس بندے کے دماغ پر رشک کر رہا ہوں۔ یہ ہے آج کا واقعہ یا ہوسکا ہے واقع ہی ہو۔
 

ایم اے راجا

محفلین
میں آج اپنی کار میں گھر سے ڈیوٹی کے لیئے آرہا تھا کوئی ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت ہے اور کیلا تھا ایک کیسٹ لگا رکھی تھی اور گانے کے ساتھ ساتھ خود بھی گائے جارہا تھا کہ اچانک ایک گاڑی نے مجھے اوور ٹیک کیا اور آگے جا کر مجھے رکوایا اور اس بھلے شخص نے مجھے آ کر کہا کہ آپ نے مجھے اسوقت کچھ کہا ہے جب میں نے آپ کو کراس کیا، میں حیرت سے اس شخص کو دیکھ رہا تھا، کیوں کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہ کب اسنے مجھے کراس کیا ہے، پھر مجھے ذہن میں آیا اور میں نے اس بندے کو عرض کی کہ بھائی میں تو کیسٹ پلیئر پر چلنے والے گانے کے ساتھ گنگنا رہا تھا اور آپ نے میرے ہلتے ہوئے ہونٹ دیکھ کر یہ غلط اندازہ کر لیا کہ میں نے آپ کو کچھ کہا ہے لیکن پھر بھی میں معذرت خواہ ہوں، اصل میں اس بندے نے جب مجھے کراس کیا تو ہلتے لب دیکھ کر سمجھا کہ شاید میں نے اسے کوئی مغلظات بکی ہیں، کیوں کہ کچھ ڈرائیورز اکثر ایسا کرجاتے ہیں، جو کہ بری بات ہے:)
 
Top