آج کا موسم: اسلام آباد کا تغیر

04:40 تک دن بھر گرمی اور دھوپ کے بعد اچانک مٹی اور گردوغبار کا طوفان، اتنی گرد کہ آس پاس کے علاقے نظر نہ آئیں، تیز ہوائیں اور پھر تھوڑی سی بوندیں۔ کچھ اندازہ ہی نہ ہو سکا موسم کا اسطرح تبدیل ہوا۔ 10 منٹ کے اندر اندر
 
نایاب

لائبریرین
موسم ہی کیا یہاں تو انسان بھی بدل جاتے ہیں اک پل میں ۔۔۔۔۔۔۔ محترم بھائی
اللہ کرے جیسے اک پل میں اسلام آباد کو موسم بدلا ۔ ویسے ہی یہاں کے صاحب اقتدار بدل جائیں ۔ اور آنے والوں کی پالیسیوں سے سوہنی دھرتی پر پھیلا کرپشن کا موسم بھی بدل جائے۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
جس طرح سے موسم بدلا ،لوگوں کے دل بدل جائیں ،ہر سو امن و امان ،پیار و محبت اور سکون کا ماحول ہو ۔خدا وند کریم سے بس یہی دعا ہے بھائی جان۔
 
اس میں بھلا وحی والی کیا بات ہے؟
بھائی جان ! آپ نے ایسی بات ہی کہی ایسا نہیں کہنا چاہئے ۔آپ تو بڑے ہیں اور کافی سمجھدار بھی ۔میں تو ابھی آپ کے نزدیک بچہ ہوں ۔لیکن یہ کہنا آپ کا مجھے اچھا نہیں لگا تھا ۔اس لئے میں نے ایسا کہا تھا ۔اگر مجھ سے گستاخی ہوئی تو معذرت۔
 
سید ذیشان

محفلین

بھائی مذاق میں کہا تھا- یہ سمائیلی ;) اسی لئے استعمال کیا تھا۔
 
Top