آج کا شعر -6

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ ہم میں پرکھنے کا سلیقہ بھی نہیں تھا
ظالم تو وہ تھا مگر اتنا بھی نہیں تھا
بے بس تھا تو دعوے نہ وہ باندھتااتنے
اب اس پہ مصر ہے کہ وہ دھوکا بھی نہیں تھا
 

کاشفی

محفلین
تیری آہیں بھی پہنچ جائیں گی رب تک اک دن
آہوں میں اپنی وہ دل دوز اثر پیدا کر

(رام چندر ورما ساحل)
 

سیما علی

لائبریرین
کبھی بہلول نے بیچی ،کبھی حُر نے خریدی ہے
‏خداوندا تیری جنت بڑی سستی نظر آئی
‏محسن نقویؔ
 

سیما علی

لائبریرین
آج کی رات اماوس ہے‘ آج گگن پر چاند نہیں!!!!!!
تبھی تو سائے گھنے گھنے ہیں‘ تبھی ستارے ماند نہیں
(ابن انشا)
 

سیما علی

لائبریرین
اسی کو جینے کا حق ہے جو اس زمانے میں
ادھر کا لگتا رہے اور ادھر کا ہو
جائے

وسیم بریلوی

 

سیما علی

لائبریرین
تنہا ھی کر گئی ، یہ بدلتی ھُوئی سَرشت
سب دِل میں رھنے والے ھی ، دِل سے اُتر گئے
اب کچھ نہیں کریں گے ، خلافِ مِزاج ھم
اکثر یہ خود سے وعدہ کیا ، پِھر مُکر گئے۔

"عرفان ستار"
 
Top