آج کا دن کیسا رہا؟ - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آج صبح ایم کیو ایم کے ایک کارکن کو مار دیا گیا اور اس کے بعد پورا شہر جنگل بنا دیا گیا، تمام کار و بار بند ، پٹرول اسٹیشن سب بند کروڑوں کی مالیت کی گاڑیاں جلا دی گئیں ، سڑکوں پر بھی آگ ، خوف و ہراس اربوں کا نقصان ایک بار پھر ملک کو :(
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جو آج کراچی میں ہوا۔ میں نے آپ کے مراسلے پڑھنے کے بعد خبریں سُنی تھیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آج صبح ایم کیو ایم کے ایک کارکن کو مار دیا گیا اور اس کے بعد پورا شہر جنگل بنا دیا گیا، تمام کار و بار بند ، پٹرول اسٹیشن سب بند کروڑوں کی مالیت کی گاڑیاں جلا دی گئیں ، سڑکوں پر بھی آگ ، خوف و ہراس اربوں کا نقصان ایک بار پھر ملک کو :(
درست کہا آپ نے۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ اخبار میں خبر کا مفہوم تھا کہ ایم کیو ایم کے ایک رہنما کو دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا۔ اس ہلاکت کے بعد جو ہوا کیا وہ دہشت گردی نہیں؟

ابھی لندن میں ایک کزن سے گپ شپ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ واقعی اے این پی اور دیگر جماعتیں بھتہ لے رہی ہیں۔ ایم کیو ایم درست کہہ رہی ہے۔ میں نے جب کہا کہ ہیں جی؟ تو جواب ملا۔ جی ہاں۔ ایم کیو ایم کا تو یہ "پیدائشی حق" ہے۔ دیگر جماعتیں اگر اس کے حق پر ڈاکہ مار رہی ہیں تو وہ جرم ہے
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ہمارا دن اچھا گزر گیا ہے آج بجلی بہت زیادہ بند ہوتی رہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

لیکن مرشد نے تو اعلان کیا تھا کہ اب لوڈ شیڈنگ نہیں ہوا کرے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top