فخرنوید

محفلین
جیسا کہ آپ لوگوں کے اس سے قبل ہم نے ورڈ پریس ایڈمن ایڈیٹر کی ڈائریکشن اور فونٹ میں تبدیلی کا طریقہ بتایا تھا۔

درج بالا طریقہ دراصل ورڈ پریس کے پرانے ورژن کے لئے کار آمد تھا ۔ لیکن اب چونکہ ورڈ پریس میں نئی اپ ڈیٹ اس وقت جو میسر ہے وہ 3.2.1 ہے اس میں آپ کو ایڈمن ایڈیٹر کے فونٹ میں تبدیلی کا طریقہ بتاتے ہیں۔ کہ کیسے آپ اپنے نیو پوسٹ ایڈیٹر میں اپنی مرضی کا اردو یونیکوڈ فونٹ شامل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے آپ کو سب سے پہلے

اس کے لئے سب سے پہلے ہم ایف ٹی پی کے زریعے اپنے ورڈ پریس سی ایم ایس کی درج ذیل ڈائریکٹری میں جائیں گے۔

مکمل مضمون پڑھیں: اپ ڈیٹ : ورڈ پریس3.2.1 ایڈمن ایڈیٹر کے فونٹ میں تبدیلی کا طریقہ
 

جاویداقبال

محفلین
میری طرف پاکستان کا چونسٹھ۔ واں جشن آزادی سب کو مبارک ہو۔
آج الحمداللہ ہم اپناچونسٹھ۔ واں یوم آزادی منارہےہیں۔ اورقوموں کی زندگی میں اس دن کی اہمیت روزروشن کی عیاں ہےقومیں اس دن میں عہد کرتےہیں کہ ہم نے ملک کی تعمیروترقی کے لئے کیاکرناہے اور اس کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں کسطرح داخل کرناہے لیکن بڑے ہی افسوس کے ساتھ۔ یہ کہنے کی جسارت کررہاہوں کہ ہم نے چونسٹھ۔ سال میں بس اس دن کو ایک دن کی طرح روٹین کی طرح ہی منایاہے اور اس دن کی اہمیت کویاتوصحیح طورپراجاگرنہیں کرسکےہیں یاکہ اس دن کی اہمیت بھی عام دنوں کی طرح ہوگئی ہےجسمیں حکمران ٹولہ بیانات دیتاہے جوکہ بہت ہی پراثرہوتےہیں کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے یہ کریں گے اور پھران کو بھول جاتاہے کہ انہوں نے کیاکہاتھااورہم لوگ بھی بس جلوس میں شامل ہوئےجھنڈیاں لگایااورتقاریرسنی اور

جشن آزادی 14 اگست 2011 عہد ساز دن
 

جاویداقبال

محفلین
عقل کے اندھوں میں کچھ۔ کانے راجوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں انڈین فلموں کی نمائش نےپاکستانی فلم انڈسٹری کوبرباد کردیاہے۔ ان کے خیال پرمیرا ذاتی خیال یہ ہے کہ حسب معمول اورحسب روایت ہم اپنی نااہلیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال رہے ہیں۔ مالی، فکری اور تکنیکی اعتبارسے بری طرح پٹ جانے والوں کو شاید معلوم نہیں کہ آج جو فلم نیویارک اور لاس انیجلس میں ریلیز ہوتی ہے اگلے ہی روز پیرس اور لندن میں دکھائی جاتی ہے۔

اندر کی تصویریں:۔
 

فخرنوید

محفلین

فخرنوید

محفلین
پاکستان ٹیلی کمینوکیشن اتھارٹی نے پاکستان بھر میں تمام سیلولر کمپنیوں کے صارفین کی سہولت کے لئے ایک پبلک سروس میسج مختلف اخبارات میں شائع کروایا ہے۔ جس میں پی ٹی اے کی طرف سے سیلولر صارفین کو کہا گیا ہے۔ کہ اگر آپ کو ناپسندیدہ نمبرز سے کالز جو کہ فراڈ یا گمراہی پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا پسندیدہ کالز اور ایس ایم ایس سپیمنگ کی پی ٹی اے کو رپورٹ کریں۔
 

فخرنوید

محفلین
بارش یا دھوپ، موسم دیکھیں گوگل میپس پر

بارش یا دھوپ، موسم دیکھیں گوگل میپس پر اگر آپ کہیں سفر پر جارہے ہیں خواہ کسی بھی غرض سے خواہ رشتہ داروں یا عزیزوں کو ملنے یا کاروباری سلسلہ میں اب گوگل آپ کے لئے لایا ہے۔ ویدر ڈاٹ کام کی مدد سے گوگل میپس پر موسم کا حال اور اس کے ساتھ امریکی
 

جاویداقبال

محفلین
ستغفراللہ ربی من کل ذنب و التوب الیہ:-
ہم الحمداللہ مسلمان ہیں اور ایک مسلمان ملک میں رہ رہےہیں لیکن ہمارے ہاں اسلام کوپوری طرح سمجھا نہیں جاتاہے بلکہ ہرجگہ پر مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے کوششیں کی جاتیں ہیں اور قومی طور پر بھی اور بین الاقوامی طور پر میڈیا اسلام کے خلاف لکھتارہتاہے اور اسلام پر اعتراضات کرتاہے رہتاہے لیکن حقیقت میں بات یہ ہےکہ ہم لوگوں نے دراصل اسلام کو بس اپنا اوڑھنا بوچھنا تو بنالیاہے
ہماری ضرورت اجتماعی توبہ
 

ملائکہ

محفلین
حاطشپت قدیم مصر کے اٹھارویں شاہی خاندان کی پانچویں ملکہ ہے۔ مصر کی تمام ملکہ میں سے حاطشپت کو بہترین ملکہ قرار دیا جاتا ہے جس نے ۱۴۷۹ سے ۱۴۵۸ قبل مسیح حکومت کی۔ کچھ مورخوں کا کہنا ہے کہ حاطشپت نے ۲۲ سال حکومت کی جبکہ مورخ منیتھو کے مطابق حاطشپت کا دور حکومت ۲۱ سال اور چھے مہینے قائم رہا۔ حاطشپت کی وفات ۱۴۵۸ قبل مسیح میں بتائی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ انکی موت ہڈی کے کینسر کی وجہ سے ہوئی۔


حاطشپت۔۔۔۔ قدیم مصر کی ملکہ
 

عمر ثالث

محفلین
تلاشنا ہے اُسی وطن کو
اساس تھی لا اِلٰہ جس کی
حصول جس کاتھا دیں کی خاطر
تھی انتہا لا اِلٰہ جس کی

وہ جس کی خاطر ضعیف ماؤں نے
اپنے بیٹے فدا کئے تھے
تلاشتا ہوں جب اِس وطن کو
تو ایسے لگتا ہے
دیس میرا
وہ کھو چکا ہے


تلاشنا ہے اُسی وطن کو اساس تھی لا اِلٰہ جس کی
 

ملائکہ

محفلین
۵ ستمبر ۱۸۸۲ کے روز نیویارک میں پہلی مزدوروں کے عالمی روز کی پریڈ ہوئی جس میں ۱۰۰۰۰ مزدوروں نے حصہ لیا۔یہ امریکہ کی پہلی مزدوروں کی پریڈ تھی۔ مزدور سٹی ھال سے مارچ کرتے ہوئے یونین اسکوار تک پہنچے اور پھر 42 اسٹریٹ پر پہنچ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پہلی مزدوروں کی عالمی پریڈ
 

فخرنوید

محفلین
جب قریب جا کر کسی جماعت کے طالب علم کو دیکھتا کہ اس نے کتاب کھولی ہوئی ہے۔ اور وہ اونچی آواز میں گورنمنٹ سکولوں والے لہجے میں پڑھ رہا ہوتا ۔



“ڈینگی ۔ ڈینگی ۔۔۔۔۔۔۔ ایک خطرناک ۔۔۔۔۔ بیماری ہے۔۔۔۔ یہ مادہ مچھر کے زریعے۔۔۔۔۔۔۔ پھیلتا ہے۔ڈینگی۔۔۔۔ صاف پانی پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ پیدا اور جوان ہوتا ہے۔”

مکمل مضمون برائے: مستقبل کے تعلیمی مضامین اور تدریس
 

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ جو کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اس میں بے شمار صنعتیں اور کارخانے کام رکر ہے ہیں۔جہاں سے اربوں روپے سالانہ ٹیکس حکومت کو مل رہا ہے۔ لیکن یہ شہر اس قدر ترقی نہیں کر سکا۔ جس قدر اس کا حق تھا۔ گوجرانوالہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سے ایک واحد خوش قسمت شہر ہے۔ جہاں اس دہشت گردی کے بد ترین دور میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے کوئی دہشت گردی کی جان لیوا واردات نہیں ہو سکی ہے۔
گوجرانوالہ پہلوانوں کے شہر سے احتجاجیوں کے شہر تک
 

فخرنوید

محفلین
ٹینڈر طلبی کے بعد مختلف ٹھیکیدار صاحبان کے ٹینڈرز منظور کئے جاتے ہیں۔ ٹینڈر کی منظوری کے ساتھ ہی بازار کرپشن کھل جاتا ہے۔ ٹینڈر جس ٹھیکیدار کو دیا جاتا ہے۔ اس ٹھیکیدار نے تخمینہ لاگت کا تقریباً 10 فی صد اس ایم این اے یا ایم پی اے کو ادا کرنا ہے جس نے وہ فنڈ دیا ہے۔ اس کے بعد 5 سے 7 فی صد ایکسین صاحب کو تخمینہ لاگت کا ادا کیا جاتا ہے۔ ان مراحل کے بعد پراجیکٹ پر کام شروع ہو جاتا ہے۔ جوں جوں پراجیکٹ پر کام ہوتا جاتا ہے۔ ساتھ ساتھ مکمل ہوئے کام کا بل بنتا جاتا ہے۔ اس بننے والے بل پر 3 فی صد ایس ڈی او صاحب اور 3 فی صد ہی اوو سئیر صاحب کو دیا جاتا ہے۔ پھر یہی بل جب کلرک صاحب یعنی اے ایس ڈی سی کے پاس پہنچتا ہے۔ تو اس کو بھی ہر بل پر 1 فی صد ادا کیا جاتا ہے۔ یوں یہ سارا عمل بغیر کسی تگ و دو اور نشکل ایمانداری کے ساتھ مکمل ہو جاتا ہے۔
ٹیکس ،منظم کرپشن اور غیر معیاری ترقیاتی منصوبہ جات
 

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ بورڈ کے چیرمین کی عدالتی کمیشن کو گولیاں

ان احتجاجوں میں ایک احتجاج گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے خلاف بھی تھا جو کہ تقریباً 3 دن تک جاری رہا۔ جس میں کچھ طلبا لاٹھی چارج کی وجہ سے زخمی بھی ہوئے اور ان کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچایا گیا۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کو منسوخ کر کے اس کو دوبارہ سے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اور اس کے ساتھ ہی ان نتائج میں خامیوں کے زمہ داران کے خلاف ایک عدالتی کمیشن کیا گیا جو کہ تحقیقات کرے گا۔ اس ضمن میں کل 15 نومبر 2011 کو چیرمین بورڈ بشیر مہر صاحب نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ جس کو پڑھ کر آپ کو اندازہ ہو گا۔ سوال گندم اور جواب چنا والا معاملہ ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
حقانی میمو کے بعد نئی سازش کا پیش خیمہ


“”ان کے زہین ، قابل، تیز طرار اور ابوالکلام ہونے میں کلام نہیں تو اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سیاست اور سفارت میں حسین حقانی کا کردار ہمیشہ متنازع رہا ۔ میان نواز شریف کے ساتھ تھے تو بے نظیر بھٹو کے خلاف ان کے اقدامات کو حدود سے باہر گردانا جاتا تھا اور پھر بے نظیر بھٹو کے ساتھ چلے گئے تو میاں نواز شریف کے خلاف آخری حدوں تک چلے گئے۔ پرویز مشرف کے دور میں امریکہ گئے تو بہت جلد امریکی حلقوں میں قربتیں بڑھائیں۔ بلکہ وہاں اچھے بھلے لابست بن گئے۔ یہاں پرویز مشرف کی مخالفت میں اس حد تک گئے کہ فوج اور آئی ایس آئی پر ایسی ناقدانہ کتاب لکھ ڈالی جسے امریکی آج تک ریفرنس کے طور پر استعمال کرتے ہیں”"
 
Top