جون ایلیا آج لبِ گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیا (جونؔ ایلیا)

علی صہیب نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 16, 2018

  1. علی صہیب

    علی صہیب محفلین

    مراسلے:
    62
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    (اس دو غزلہ کے تمام اشعار مجھے محفل میں نہیں ملے، سو پیش ہے منتخب کلامِ جون ایلیا بمع ویڈیو پیشکش!)



    آج لبِ گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیا
    تذکرۂ خجستۂ آب و ہوا نہیں کیا

    کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئی
    تو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا

    جانے تری نہیں کے ساتھ کتنے ہی جبر تھے کہ تھے
    میں نے ترے لحاظ میں تیرا کہا نہیں کیا

    مجھ کو یہ ہوش ہی نہ تھا تُو مرے بازوؤں میں ہے
    یعنی تجھے ابھی تلک میں نے رہا نہیں کیا

    تُو بھی کسی کے باب میں عہد شکن ہو غالباً
    میں نے بھی ایک شخص کا قرض ادا نہیں کیا

    ہاں وہ نگاہِ ناز بھی اب نہیں ماجرا طلب
    ہم نے بھی اب کی فصل میں شور بپا نہیں کیا


    دل نے وفا کے نام پر کارِ وفا نہیں کیا
    خود کو ہلاک کر لیا خود کو فدا نہیں کیا

    خیرہ سرانِ شوق کا کوئی نہیں ہے جنبہ دار
    شہر میں اس گروہ نے کس کو خفا نہیں کیا

    جو بھی ہو تم پہ معترض اس کو یہی جواب دو
    آپ بہت شریف ہیں آپ نے کیا نہیں کیا

    نسبتِ علم ہے بہت حاکمِ وقت کو عزیز
    اس نے تو کارِ جہل بھی بے علما نہیں کیا

    جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکم خدا دیا قرار
    ہم نے نہیں کیا وہ کام ہاں بہ خدا نہیں کیا

    (جون ایلیا)
     
    آخری تدوین: ‏اگست 16, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,749
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دوسری غزل کا دوسرا شعر
    خیرہ سرانِ شوق کاکوئی نہیں ہے جنبہ دار
    شہر میں اس گروہ نے کس کو خفا نہیں کیا

    باقی تو مکمل ہے
     
    • متفق متفق × 1
  3. علی صہیب

    علی صہیب محفلین

    مراسلے:
    62
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اوہ! شاید ویڈیو ایڈیٹنگ میں سہواََ حذف کر بیٹھا! (n)
    خیر عبارت میں شامل کیے دیتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,749
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,238
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    بہت خوب اور عمدہ طریقے سے پڑھی گئی غزل. ماشاء اللہ عباد بھائی کی قابلیت ہر میدان میں نمایاں ہے. اللہ.کامیابیوں سے نوازے بیحد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. علی صہیب

    علی صہیب محفلین

    مراسلے:
    62
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    آمین
     

اس صفحے کی تشہیر