شمشاد
لائبریرین
آتشدان کا بُت - صفحہ 5
"یار عمران صاحب! ۔۔۔ یہ کیا مصیبت ہے!" صفدر بُرا سا منہ بنا کر بڑبڑایا۔
"مصیبت نہیں ٹریننگ! میں تمہیں بتاؤں گا کہ اونچی سے اونچی دیوار پر کیسے چڑھتے ہیں!" عمران نے لاپرواہی سے جواب دیا۔
"تو یہی عمارت کیوں۔۔۔؟"
"فی الحال اسی سے کام چلاؤ!" عمران نے مُربیانہ انداز میں کہا! " اگلے سال اس قسم کی ٹریننگ کے لئے اپنی ذاتی عمارت بنوا لوں گا۔!"
"میں کہتا ہوںً اگر پکڑے گئے تو۔!"
"مار پڑے گی۔! قدرتی بات ہے۔۔۔!" عمران کا جواب تھا۔
"مانا کہ ہم میک اَپ میں ہیں! مگر پکڑے جانے کی صورت میں میک اَپ شاید ہی برقرار رہ سکے گا۔"