آئی ڈونیشن! ایک نظم از فاتح الدین بشیرؔ

نایاب

لائبریرین
یہ تو پڑھنے والے کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ اس کی تفہیم کیسے کرتا ہے، شاعر کے ذہن میں جو ہو اگر وہی قاری کے ذہن میں بھی منتقل ہو جائے تو ایسی شاعری کو کمال کہا جاتا ہے۔
محترم بھائی
شاعری تو بلا شبہ کمال کی ہے ،
اب مجھ پر نہ کھلی تو یہ میری ہی کند ذہنی کا سبب ۔
چلیں اسی بہانے اک کند ذہن قاری تو مل ہی گیا آپ کو
 
میں جہاں کوئی نیا مکالمہ لکھتا ھوں وہاں اوپر لکھائی کا کلر ۔لکھائی کا سائز تبدیل ھو جا تا تھا مگر اب وہاں پر کچھ نہیں ھے یب دائیں طرف چھوٹے چھوٹے نشان بن گے ھیں مگر وہ کوئی کام نہیں کرتے کیا میں اس کو دوبارا سہی کر سکتا ھوں
 
مغزل

محفلین
آپ تو "ہمزاد" ہیں۔۔۔ آپ جس طرح چاہیں پکاریں۔۔۔
مجھے شرمندگی ہو رہی ہے کہ نادانستگی میں آپ کو اور بھابھی کو ملول کر دیا۔ دعاؤں پر یقین بچا ہوتا تو آپ کی اور بھابھی کی صحت کے لیے اور سچی خوشیوں کے لیے دعا کرتا لیکن تمنائیں تو اثاثہ ہیں ہمارا لہٰذا آپ دونوں کے حق میں نیک تمنائیں۔۔۔
’’ ہم زاد ‘‘ ہیں بھائی ۔۔ آپ کا یہ کہنا ہی دعا ہے۔۔ کافی ہے آمین ثم آمین۔۔ سدا سلامتی ہو۔۔ آمین
نظم کی کیفیت کے حوالے سے باقی گفتگو کے لیے محفل مناسب پلیٹ فارم نہیں کہ یہاں ہماری ایک ایسی بہن پائی جاتی ہے جس نے فون کر کے کم از کم چھے مرتبہ دھمکی دی ہے کہ "خبردار بھیا اگر آپ نے مغزل بھائی کو کوئی رونے دھونے والا جواب لکھا نا تو میں نے ڈیلیٹ کر دینا ہے"۔ :) لہٰذا ذاتی مکالمے یا فون وغیرہ کا سہارا لیتے ہیں۔
ہاں ضرور فاتح بھائی ضرور بات کریں گے ۔۔ مقدس بٹیا کا کہنا آپ اپنی جگہ درست ہے۔۔ مگر ۔۔ میرے خیال میں یہی موقع ہوتا ہے کسی شاعر یاادیب کو مکمل جان لینے کا اور اس کے تخلیقی عمل پربات کرنے کا ۔۔ فاتح بھائی اپنا آپ لکھنا اور اس طرح لکھنا کہ نشتر بھی آلودہ ہونے سے بچ جائے کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔۔ بس جسے نصیب اسے نصیب ۔۔ ہم خود نہیں چاہتے کہ مزید آنسو لکھنے کی مشقت میں رہیں اور آپ کے آنسو سمیٹ بھی نہ پائیں۔۔ بس جذبات پر قابو نہ رہا تو اناپ شناپ لکھتا گیا کئی مرحلوں پر غزل نے کچھ جملے منہا بھی کیے کہ ایک اور نظم سسکیاں لینے لگتی۔۔
 
فاتح

لائبریرین
’’ ہم زاد ‘‘ ہیں بھائی ۔۔ آپ کا یہ کہنا ہی دعا ہے۔۔ کافی ہے آمین ثم آمین۔۔ سدا سلامتی ہو۔۔ آمین

ہاں ضرور فاتح بھائی ضرور بات کریں گے ۔۔ مقدس بٹیا کا کہنا آپ اپنی جگہ درست ہے۔۔ مگر ۔۔ میرے خیال میں یہی موقع ہوتا ہے کسی شاعر یاادیب کو مکمل جان لینے کا اور اس کے تخلیقی عمل پربات کرنے کا ۔۔ فاتح بھائی اپنا آپ لکھنا اور اس طرح لکھنا کہ نشتر بھی آلودہ ہونے سے بچ جائے کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔۔ بس جسے نصیب اسے نصیب ۔۔ ہم خود نہیں چاہتے کہ مزید آنسو لکھنے کی مشقت میں رہیں اور آپ کے آنسو سمیٹ بھی نہ پائیں۔۔ بس جذبات پر قابو نہ رہا تو اناپ شناپ لکھتا گیا کئی مرحلوں پر غزل نے کچھ جملے منہا بھی کیے کہ ایک اور نظم سسکیاں لینے لگتی۔۔

بجا مغل بھائی
 
Top