آئی ٹی ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کے لیے گائیڈ لائن!

نبیل نے 'اردو آئی۔ٹی ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2008

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,612
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    میں اس پوسٹ میں آپ دوستوں کو محفل فورم پر آئی ٹی ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کے بارے میں نئی گائیڈ لائن کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا۔ اب تک محفل فورم پر آئی ٹی ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں رہا ہے۔ اگرچہ آئی ٹی ٹیوٹوریل کے نام سے ایک زمرہ موجود ہے لیکن مناسب موڈریشن نہ ہونے کے باعث اس پر غیر متعلقہ پوسٹس بھی اکٹھی ہوتی رہی ہیں۔ محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر جب ٹیوٹوریل ڈے کے انعقاد کی تجویز سامنے آئی تو ہم نے آئی ٹی ٹیوریل پوسٹ کرنے کے نظام کو سٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ آئی ٹی ٹیوریل براہ راست پبلک فورم پر پوسٹ کرنے کی بجائے انہیں پہلے مضامین کی ادارت فورم پر پوسٹ کیا جائے گا جہاں مصنفین صرف اپنے پیغامات کو دیکھ اور مدون کر سکیں گے۔ اس کے بعد ان ٹیوٹوریلز کو نظر ثانی کے بعد پبلک فورم پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ابن سعید نے اس مقصد کے لیے ایک گائیڈ لائن تیار کی ہے جسے میں ذیل میں پیش کر رہا ہوں:

    تعارف:

    اس میں موضوع کا بنیادی تعارف، فوائد، اغراض و مقاصد، ٹارگیٹ احباب اور ان کی پہلے سے ضروری صلاحیتیں، ضروری سافٹوئیرس اور تاریخ (اگر ضروری ہو تو، طوالت سے بچنے کے لئے ترک کیا جا سکتا ہے یا روابط کے زمرے میں روابط فراہم کیے جا سکتے ہیں۔) وغیرہ فراہم کیئے جائیں۔

    اصل مضمون:

    یہاں نفس مضمون کی شروعات کی جائے اور بتدریج آگے بڑھایا جائے۔ انسٹالیشن کے لئے روابط دیئے جائیں۔ ان کی تفصیل میں پرنا غیر ضروری ہوگا۔ جبکہ ہر سافٹوئیر بہترین انسٹال نوٹس کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے۔ اجنبی اصطلاحات کا فوری مختصر تعارف کرایا جائے اور تفصیل کے لئے روابط چھوڑے جائیں۔ تصویروں کے ساتھ کوڈ ٹیگ کا استعمال کرکے نمونے کے کوڈ بھی فراہم کئے جائیں۔

    نتیجہ:

    اس زمرے میں یہ بیان کیا جائے کہ موضوع سے کس قدر انصاف کیا جا سکا ہے۔ آئندہ اس تسلسل میں کیا پیش کیا جا سکتا ہے۔ اور مزید معلومات کے رسورسیز کہاں کہاں اور کس کس شکل میں دستیاب ہیں۔ قارئین کو اسائنمنٹ بھی دئے جا سکتے ہیں۔ نیز ان کو اس سلسلے میں ممکنہ تعاون پر اکسایا جا سکتا ہے۔

    حوالے/روابط:

    - ٹیوٹوریل کی تیاری میں اگر کہیں سے استفادہ کیا گیا ہے تو اس کا حوالہ
    - ضروری سافٹوئیرس کے ڈاؤن لوڈ روابط ان کے انسٹال انسٹرکشنس کے روابط
    - مزید ٹیوٹوریل رسورسیز کی معلومات/روابط
    - پریکٹس کے لئے تیار کی گئے مکمل یا جزئی زپ کردہ کوڈ برائے ڈاؤن لوڈ


    واضح رہے کہ پبلک فورم پر اشاعت کے لیے ٹیوٹوریل کی فارمیٹ کا اس گائیڈ لائن کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ ان ٹیوٹوریلز کی نظرثانی کے دوران ان میں ضروری ترمیم کی جا سکتی ہے یا ان کے مصنفین سے ہی ضروری نظرثانی کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

    آئی ٹی ٹیوریل پوسٹ کرنے والوں کو اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر ممکن ہوا تو ان کے ڈیمو کوڈ‌ کو بھی اردو ویب پر ہوسٹ کیا جائے گا۔ اگر ایک مرتبہ ٹیوٹوریل ڈے منعقد کرنے کا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو ہم اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں اس مقصد کے لیے ایک آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہو جس سے ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کے لیے کچھ اضافی سہولت فراہم ہو سکتی ہے۔ میں ابن سعید کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے initiative پر اس سلسلے کا آغاز کیا گیا۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 16
    • متفق متفق × 1
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,105
    بہت شکریہ نبیل بھائی!

    امید ہیکہ احباب مایوس نہیں کریں گے۔ اور حسب استطاعت پروگرامننگ، فانٹ ڈیویلپمینٹ اور ڈیزائننگ وغیرہ کے ٹیوٹوریلز تیار کرکے اردو کمپوٹنگ کو صدقہ دینگے۔

    انشاء اللہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,774
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,123
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    یہ دھاگہ اُوپر لا رہا ہوں اس سالگرہ پر ٹیوٹوریل پیش کرنے میں‌دلچسپی رکھنے والے احباب اپنے نام مجھے ذپ کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. Tahir Shahzad

    Tahir Shahzad محفلین

    مراسلے:
    36
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    میں آئی ٹی ٹیوٹوریل لکھ سکتا ہوں اور احباب کی مدد کر سکتا ہوں، مگر مجھے معلوم نہیں کہ احباب کو کس موضوع کی کمی محسوس ہوتی ہے اور مجھے کس موضوع پر لکھنا چاہئے؟
     
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ جن موضوعات پر ٹٹوریل بنا سکتے ہیں. بنا لیں. ہر موضوع پر ضرورت مند خود بخود آ جائیں گے. :)
     
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ فہرست پوسٹ کر دیں. جن موضوعات پر بنا سکتے ہیں. خواہش مند حضرات اس کے مطابق بتا دیں گے
     
  8. Tahir Shahzad

    Tahir Shahzad محفلین

    مراسلے:
    36
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    میری قابلیت پروگرامنگ کے حوالے سے ہے۔ ایلگورتھم اور مختلف پروگرامنگ زبانیں سمجھا سکتا ہوں جیسا کہ سی پلس پلس، جاوا، پائتھون، پی ایچ پی،
    اس کے علاوہ میرا تجربہ ویب ڈیولپمنٹ میں ہے۔ ویب سائٹس کیسے بناتے ہیں، ایج ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جاواسکرپٹ۔
    ایک ہی ویب سائٹ کو مختلف ڈسپلے سکرین پر کیسے دکھایا جا سکتا ہے۔
    C++, java, python, PHP, HTML, CSS, javascript, responsiv websites
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر