آئی ٹی ایکسپرٹ پلیز ہیلپ می

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم۔ کیا حال ہیں بھائیو؟ ایک مدد چاہئے۔ مجھے پی ایم یوتھ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ ملا تھا ۔اور اس کے ساتھ نیٹ ڈیوائس بھی۔ مگر لیپ ٹاپ اور ڈیوائس وائی فائی کو سپورٹ نہیں کرتے۔کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم دوسری ڈیوائسز جیسے فون وغیرہ پر نیٹ کنیکٹ کر سکیں؟؟
 

ہادیہ

محفلین
بھائی دیکھ چکی ہوں یہ سب۔connectify سوفٹ ویر کیا تھا۔ اس سے کبھی چلتا کبھی نہیں۔ یہ بھی تین چار انسٹال کیا ہے۔ مگر کوئی مستقل حل نہیں مل رہا مجھے
 

اسد

محفلین
... کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم دوسری ڈیوائسز جیسے فون وغیرہ پر نیٹ کنیکٹ کر سکیں؟؟
صرف ایک فون کے لیے ڈیوائس میں سے سِم نکال کر فون میں ڈال کر دیکھیں، فون پر انٹرنیٹ چل جانا چاہیے۔ ایک سے زیادہ کے لیے فون کو بطور ہوٹ‌سپوٹ استعمال کریں۔
یا
ڈیوائس کو OTG کیبل کے ذریعے فون سے جوڑنے کے لیے
how to use mbb device as hotspot
سرچ کریں۔
... مگر لیپ ٹاپ اور ڈیوائس وائی فائی کو سپورٹ نہیں کرتے۔ ...
... لیکن یہ بات ہضم نہيں ہو رہی کہ وائی فائی سپورٹ نہیں ہے
لیپ‌ٹوپ وائی‌فائی سپورٹ کرتا ہے، لیکن بعض لیپ‌ٹوپ بطور ہوٹ‌سپوٹ استعمال نہیں ہو سکتے۔ لیپ‌ٹوپ سکیم کے تحت ملنے والی MBB ڈیوائس USB پورٹ پر لگائی جاتی ہے اور وائی‌فائی سپورٹ نہیں کرتی۔
 
Top