السلام علیکم
مجھے معلوم ہوتا تو کوشش کرتی تب آن لائن آنے کی۔۔ اور میں تو چائے کے ہر کپ کے ساتھ آپ کو یاد کرتی ہوں۔۔کافی تو یوں بھی نیٹ پر آتے مل ہی جاتی ہے آپکی طرف سے

:ڈ ویل سیڈ۔۔پلو ٹالک۔۔۔ ہاں واقعی اب یہاں ایک دوست اور کزن ہیں جن کا یہی حال ہے ۔۔۔ویسے اب تو دن گزر ہی گئے سارے

ای میل نہ ہونے میں میری اس بار میری سستی سے زیادہ واپڈا والوں کی تیزی کا کمال ہے :ش: نیٹ بھی آہستہ چلتا ہے۔۔ بہت سے لوگ ہیں جن کو شکوے اور شکایتیں ہیں۔۔کتنے دنوں سے ایک دوست کو عیادت کا کارڈ بھیجنا تھا۔۔کل ان سے بھی ڈانٹ کھائی کہ تمہیں کسی کا خیال نہیں وغیرہ وغیرہ :ش: آج صبح سے بیٹھی ہوں کہ آپ کو ای میل بھی کروں اور ان کو بھی کارڈ بھیجوں۔۔لیکن اپلوڈ ہی نہیں ہو رہیں تصویریں۔۔۔

سوچا یہیں کچھ لکھ جاؤں۔۔۔
گُل آجکل سیرسپاٹے میں مصروف ہے۔۔آپ کا سلام پہنچ گیا۔۔۔جواب عرض قبول کریں

:ہی ہی: بس آپ تیار رہیں۔۔کریم تیار ہونے کو ہی ہے :big grin:
اور جو کہنا تھا یاد آیا کیا؟؟؟
اقراء ، نمرہ اور مناہل کیسی ہیں؟؟؟