آئی فون کے بہترین اطلاقیے

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ ایپس کا آئیڈیا ہی ایسا انوکھا ہوتا ہے کہ آپ بے اختیار انہیں خرید لیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ایپ ریکٹ ٹیون ہے۔
ٹینس ریکٹ کے سٹرنگز کی ٹینشن اہم ہوتی ہے۔ جب آپ نئے سٹرنگ ڈلواتے ہیں تو ایک خاص ٹینشن رکھتے ہیں۔ وقت کے ساتھ سٹرنگ لوز ہو جاتے ہیں اور جب آپ بال ہٹ کرتے ہیں تو وہ زیادہ دور جانے لگتی ہے۔ جب کنٹرول زیادہ ہی خراب ہو جائے اور پاور بہت بڑھ جائے تو بہتر ہے کہ نئی سٹرنگنگ کروا لی جائے۔
یہ ایپ آپ کے ریکٹ کے سٹرنگز کی ٹینشن ناپتی ہے۔ اس کا طریقہ زبردست ہے۔ آپ ریکٹ کو فون کے قریب لا کر اس کے سٹرنگز پر چمچ ماریں تو اس سے سٹنگز میں وائبریشن پیدا ہو گی۔ فون کا مائکروفون اس وائبریشن کی آواز کو سنے گا اور ایپ اس کی فریکیونسی کیلکولیٹ کرے گی۔ اس فریکیونسی اور سٹرنگ کے خصائص سے وہ سٹرنگ کی ٹینشن کا حساب لگائے گی۔
کیا ٹینشن ناپنے کے ریگولر طریقوں کے نتائج اور اس ایپ کے نتائج کا کوئی موازنہ ہے جو اس ایپ کے عملی طور پر مؤثر ہونے کا پتہ دے یا بس مجرد آئیڈیا ہی ہے۔:) ۔
 

زیک

مسافر
کیا ٹینشن ناپنے کے ریگولر طریقوں کے نتائج اور اس ایپ کے نتائج کا کوئی موازنہ ہے جو اس ایپ کے عملی طور پر مؤثر ہونے کا پتہ دے یا بس مجرد آئیڈیا ہی ہے۔:) ۔
انتہائی accurate نہیں ہے مگر اتنا ضرور ہے کہ آپ کو اچھا اندازہ رہتا ہے کہ ٹینشن کتنی کم ہوئی ہے پہلے سے۔ اگر آپ نئے سٹرنگ ڈلوانے کے فورا بعد ایپ سے measure کر لیں تو پھر سٹرنگنگ مشین اور ایپ کا فرق معلوم ہو جائے گا اور ٹینشن کی کمی کا بہتر اندازہ ہو گا۔
 
Top