آئی فون فایو- ایس اور ایکسپیریہ ذی-۲ میں سے کون سا موبائیل خریدا جائے؟

عثمان

محفلین
آئی فون کا سنا ہے کہ کافی سارا ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر سامسنگ سے ہی آتا ہے :)
میرا ذاتی تجربہ اینڈرائیڈ پر بہترین رہا ہے۔ اڑھائی سالوں میں میں نے جو فون استعمال میں رکھے ہیں وہ یہ ہیں
سامسنگ ایس تھری، میرا پہلا سمارٹ فون
سامسنگ ایس فور، دو ماہ
سامسنگ ایس فائیو، ڈیڑھ ماہ
سامسنگ نوٹ ٹو، تین ماہ
سامسنگ نوٹ تھری، پانچ ماہ
دو ہفتے کے لئے سامسنگ گلیکسی ایکس کور ٹو بھی رکھا تھا
ایکس کور ٹو کا ایک مسئلہ تنگ کرتا تھا کہ اس کی میموری آپریٹنگ سسٹم کے بعد چند سو ایم بی بچ جاتی ہے۔ا گر ایکسٹرنل کارڈ نہ ہو تو فون بہت تنگ کرتا ہے
اینڈرائیڈ کے حمایتیوں کا یہ من پسند اعتراض ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ہر کوئی پہیہ نئے سرے سے تو ایجاد نہیں کرتا۔ کہیں سے تو بات شروع ہوتی ہے۔ :)
ایپل اپنے ہارڈ وئیر کئی دوسری کمپنیوں سے لیتا ہے۔ لیکن ان سب کو لے کر جو مصنوعات تیار کرتا ہے اس کی بات نرالی ہے۔
آپ ہر دوسرے مہینے سیل فون بدلتے ہیں۔ کبھی آئی فون بھی استعمال کر کے دیکھیے۔ :)
 
arifkarim

معطل
کیا فضول اور بیکار کی بحث ہے۔ اسمارٹ فون چاہے کتنا ہی جدید اور اسمارٹ کیوں نہ ہو، جب تک اسکے چلانے والا بیوقوف رہے گا اسوقت تک اسکا کوئی فائدہ نہیں! :)
 
arifkarim

معطل
میں نے 9 سال میں اس سے کم فون استعمال کئے ہیں۔ بس 3 آئی فون اور ایک پالم کا ٹریو

اور میں نے پچھلے دس سالوں میں صرف دو موبائل فونز استعمال کئے ہیں۔ اور دونوں سونی ایریکسن کے۔ اس وقت تک فون استعمال کرتا رہتا ہوں جب تک وہ خود ہی جواب نہ دے دے۔ ابھی تک میرے پانچ سال پرانے W995 کی بیٹری، اسکرین، بٹن وغیرہ سب صحیح سلامت کام کر رہے ہیں۔ جبکہ اسی عرصہ میں میرے بہت سے قریبی دوست، رشتہ دار ومتعدد بار اپنے نام نہاد "اسمارٹ" فونز محض فنی خرابی کی وجہ سے تبدیل چکے ہیں۔ :)
اسمارٹ فون کا مطلب ہے فون کم اور تفریح زیادہ ۔
how-we-use-our-smartphones.jpg
 
حسن جاوید

محفلین
کیا فضول اور بیکار کی بحث ہے۔ اسمارٹ فون چاہے کتنا ہی جدید اور اسمارٹ کیوں نہ ہو، جب تک اسکے چلانے والا بیوقوف رہے گا اسوقت تک اسکا کوئی فائدہ نہیں! :)

تو جناب آپ ہی بتا دیں کہ ایکسپیریہ اب تک کا سب سے بہتر میموری والا موبائیل ہے، مطلب پروسیسر ، ریم، کیمرہ وغیرہ سب سے زیادہ ہیں۔ آئی-فون 5ایس سے بھی بہتر۔۔ بس اتنا جاننا ہے کہ ایکسپیریہ لے لیا جائے کہ نہیں؟ آپ کی نظر میں ایکسپیریہ کی کوئی خاص خامی تونہیں؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اینڈرائیڈ کے حمایتیوں کا یہ من پسند اعتراض ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ہر کوئی پہیہ نئے سرے سے تو ایجاد نہیں کرتا۔ کہیں سے تو بات شروع ہوتی ہے۔ :)
ایپل اپنے ہارڈ وئیر کئی دوسری کمپنیوں سے لیتا ہے۔ لیکن ان سب کو لے کر جو مصنوعات تیار کرتا ہے اس کی بات نرالی ہے۔
آپ ہر دوسرے مہینے سیل فون بدلتے ہیں۔ کبھی آئی فون بھی استعمال کر کے دیکھیے۔ :)
آفس کے کام کے حوالے سے آئی فون ساڑھے چار یعنی فور ایس اور کچھ دن کے لئے فائیو بھی میرے استعمال میں رہ چکا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت زیادہ سفر کرتا ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ اپنے گانے اور اپنے ایپس ہر دوسرے ملک جا کر نئے سرے سے خریدوں کہ پچھلی خریداری محض اس ملک تک محدود ہے :)
 
زیک

مسافر

کیا مطلب؟ وہ تو صرف اس صورت ہوتا ہے اگر آپ ملک بدل لیں۔ سفر کی صورت تو نہیں
 
زیک

مسافر
آفس کے کام کے حوالے سے آئی فون ساڑھے چار یعنی فور ایس اور کچھ دن کے لئے فائیو بھی میرے استعمال میں رہ چکا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت زیادہ سفر کرتا ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ اپنے گانے اور اپنے ایپس ہر دوسرے ملک جا کر نئے سرے سے خریدوں کہ پچھلی خریداری محض اس ملک تک محدود ہے :)
جہاں تک مجھے علم ہے آپ کے خریدے ہوئے گانے وغیرہ تو آپ استعمال کر سکتے ہیں البتہ نئی خریداری صرف لوکل سٹور میں ممکن ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جہاں تک مجھے علم ہے آپ کے خریدے ہوئے گانے وغیرہ تو آپ استعمال کر سکتے ہیں البتہ نئی خریداری صرف لوکل سٹور میں ممکن ہے۔
اگر آپ پاکستان جاتے ہیں تو سب کچھ ختم ہو جاتا ہے، یا میرے پاس ختم ہو گیا تھا۔ اسی طرح یورپ کے اندر بھی کئی جگہ مجھے یہ مسئلہ ہوا کہ کام کے سلسلے میں گیا تھا اور کام والا فون ہی ساتھ تھا
 
کام کے فون کی بات نہیں کر سکتا کہ وہ دفتر والوں کے کنٹرول میں ہوتا ہے۔ البتہ میں اپنا آئی فون پاکستان، اٹلی، کینیڈا وغیرہ لے کر گیا ہوں اور ایسا کچھ نہیں ہوا۔
 
میرا کام کا فون ہے تو وہ میرے ہی استعمال میں رہتا ہے کہ جب میں ملک سے باہر ہوں تو فوری رابطے کے لئے آفس اسی نمبر پر رابطہ کرتا ہے۔ فون کا نمبر محض آفس کی ملکیت ہے ورنہ فون پرچیزڈ ہے اور اس میں مجھے کھلی چھوٹ ہے کہ کچھ بھی انسٹال کر سکتا ہوں یا خرید سکتا ہوں، منتھلی بجٹ میں رہتے ہوئے
 
arifkarim

معطل
تو جناب آپ ہی بتا دیں کہ ایکسپیریہ اب تک کا سب سے بہتر میموری والا موبائیل ہے، مطلب پروسیسر ، ریم، کیمرہ وغیرہ سب سے زیادہ ہیں۔ آئی-فون 5ایس سے بھی بہتر۔۔ بس اتنا جاننا ہے کہ ایکسپیریہ لے لیا جائے کہ نہیں؟ آپ کی نظر میں ایکسپیریہ کی کوئی خاص خامی تونہیں؟؟
میرے کچھ جاننے والوں نے ایکسپیریا خریدا ہے۔ انکے مطابق اسمیں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ بہت اچھا فون ہے۔

آفس کے کام کے حوالے سے آئی فون ساڑھے چار یعنی فور ایس اور کچھ دن کے لئے فائیو بھی میرے استعمال میں رہ چکا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت زیادہ سفر کرتا ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ اپنے گانے اور اپنے ایپس ہر دوسرے ملک جا کر نئے سرے سے خریدوں کہ پچھلی خریداری محض اس ملک تک محدود ہے :)
ہاہاہا! یہ سب Steve Jobs کی سرمایہ دارانہ روح کا کمال ہے جو ملک بدلتے ہی آپکے من پسند گانے اور ایپس قبض کر لیتی ہے :)
 
Top