آئی ایس آئی امریکہ کو بدترین دشمن مانتی ہے‘

عسکری

معطل
اس بات پر روشنی میرے سینئرز ڈالیں گے
نایاب
ساجد
عاطف بٹ
Pakistani
اسے بنانے میں قوم کی بد نصیبی کا بڑا ہاتھ ہے :D اگر یہ سارے سیاستدان کسی ایدمن جاب کے لیے اپلائی کریں تو بمشکل 5-7 بن جائیں باقی سارے ریجیکٹ ہو جائیں گے اور ہم نے ملک ان کے حوالے کر رکھا ہے یہ سب سے بڑی بد نصیبی ہے ہماری
 
ویسے ہی جیسے انٹر پاس لوگ گورنر اور ایڈمنسٹریڑز بن جاتے ہیں۔
یہ سیاست دان اور ان کے باس فوجی جنرلز ملک کو کھاگئے ہیں اور قوم کو امریکہ کےپاس گروی رکھ گئے ہیں۔ یہ لٹیرے لوٹ گئے ملت کو۔ کس کس بات پر رونا روئیں۔ یہ تو ایمان فروش ہیں
 

سید زبیر

محفلین
ویسے ہی جیسے انٹر پاس لوگ گورنر اور ایڈمنسٹریڑز بن جاتے ہیں۔
یہ سیاست دان اور ان کے باس فوجی جنرلز ملک کو کھاگئے ہیں اور قوم کو امریکہ کےپاس گروی رکھ گئے ہیں۔ یہ لٹیرے لوٹ گئے ملت کو۔ کس کس بات پر رونا روئیں۔ یہ تو ایمان فروش ہیں
عزیزم خان صاحب ! سب ایمان فروش نہیں ہوتے صرف وہ ہوتے ہیں جو 1948 ، 1965،1971،کارگل،سیاچن کے شہیدوں کے لہو بیچ کرDHA کے پلاٹوں اور صنعتوں کے مالک بنتے ہیں جن کے بچے یورپ اور امریکہ کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں،ریٹائرمنٹ کے بعد دفاعی سامان کے ٹھیکیدار بن جاتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہوتے جنمیں انٹر پاس کرنے کے بعد کسی پروفیشنل کالج میں داخلہ لینے کی اہلیت نہیں ہوتی اور متوسط طبقے سے آتے ہیں کسی کا تعلق جاگیردار ، صنعت کار،سے نہیں ہوتا ۔90 فیصد سرفروشوں کی قربانیاں ان مٹھی بھر لوگوں کی بد عنوانی چھپا دیتی ہے جبکہ سول میں 90 فیصد بد عنوان ہوتے ہیں جن سے دس فیصد ایمان دار لوگ چھپ جاتے ہیں ۔
 

Fawad -

محفلین
امریکی انتظامیہ کی آشیرباد سے چلنے والے فاکس نیوز کا جیل کے اندر بند ایک قیدی کا غیرقانونی طریقے سے انٹرویو کرنا ایک بار پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ امریکی خود کو کسی قانون اور ضابطے کا پابند نہیں سمجھتے۔​



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


کيا آپ سمجھتے ہيں کہ پاکستانی ميڈيا ميں جو کچھ بھی رپورٹ کيا جاتا ہے وہ سرکاری حکومتی پاليسی کے عين مطابق اور درست حقائق پر مبنی ہوتا ہے؟ کيا يہ درست نہيں ہے کہ پاکستانی میڈيا ميں بہت سی رپورٹس اور تجزيے حکومت پاکستان کی پاليسيوں کے خلاف ہوتے ہيں تو پھر ايک آزاد امريکی ميڈيا سے يہ توقع کيوں کی جار ہی ہے کہ ہر رپورٹ سرکاری حکومتی پاليسی کی آئينہ دار اور ترجمانی کرتی ہے؟

اگر آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ فاکس نيوز امريکی حکومت کے اشاروں پر کام کرتا ہے تو پھر آپ ان درجنوں رپورٹس، تجزيوں اور تبصروں کو کس کھاتے ميں ڈاليں گے جو تواتر کے ساتھ امريکی حکومتی کی داخلی اور خارجہ پاليسيوں اور فيصلہ سازی پر تنقيد پر مبنی ہوتے ہيں؟

کيا اس سوچ ميں دانش کا کوئ بھی پہلو ہے کہ امريکی حکومت دانستہ ايک ايسے نجی نيوز چينل کی حمايت يا تعاون کرے يا اس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے جو خود اس کی پاليسيوں کے خلاف تنقید ميں پيش پيش ہے؟

جہاں تک مبينہ انٹرويو اور اس پر جاری بحث کا سوال ہے تو ميں واضح کر دوں کہ امريکی حکومت کا ايک ايسے شخص کے خيالات پر کوئ کنٹرول نہيں ہے جو پاکستان ميں زير حراست ہے۔

امريکہ حکومت پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری مشکل کاوشوں ميں ايک مضبوط اور قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر شامل ہے۔

جيسا کہ امريکی وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی کاوشوں اور ان دہشت گردوں کے قلع قمع کے ليے جو ہم دونوں کے ليے مشترکہ خطرہ ہيں، امريکہ کے پاس پاکستان سے زيادہ مضبوط پارٹنر اور کوئ نہيں ہے۔

ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکہ آئ – ايس –آئ پر حملے کی پاليسی پر عمل پيرا نہيں ہے۔ حقیقت يہ ہے کہ امريکہ آئ – ايس – آئ سميت پاکستان کی بہت سے ايجينسيوں کے ساتھ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خاتمے کے ليے کی جانے والی بہت سی کوششوں کے ضمن ميں مل کر کام کر رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 

وجی

لائبریرین
آپ لوگوں کا خیال ہے کہ آئی ایس آئی نے ڈاکٹر کو چھوڑ دیا ہے ۔ کیا ابھی بھی اس پر نظر نہیں رکھی جارہی ہوگی۔
یہ انٹرویو ہوا تو ہوسکتا ہے اس میں بھی کوئی مصلحت ہو انکی جو ہونے دیا۔

ایک بات یاد رکھیئے گا کہ آئی ایس آئی کو اگر دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی کہاجاتا ہے تو اسکی اور وجوہات کے علاوہ سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کچھ بھی کر گزرسکتے ہیں ۔
وہ چاہیں تو اپنے چیف و صدر کو مروا بھی سکتے ہیں اور دنیا جسکی تلاش میں ہے اسکو بغل میں دبا کر بھی رکھ سکتے ہیں
اور وقت پڑنے پر اسکو دوسروں کے حوالے یا مروا بھی سکتے ہیں ۔
اگر تو ایسا نہیں ہے تو آئی ایس آئی کو دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی کہلانے کا حق نہیں ۔
 
Top