آئیے کروشیا سیکھیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

زیک

مسافر
یو ٹو بروٹ ؟
کسرِ نفسی کے پس منظر میں :LOL:
ہاہا۔ اس بات کا پس منظر ہے۔ انکا ٹریل پر گروپ اور گائیڈ کے ساتھ ماچو پچو جا رہے تھے۔ راستے میں کتنے ہی کھنڈرات تھے۔ گائیڈ بتا رہا تھا کہ انکا شہنشاہوں میں بڑے بیٹے کو بادشاہت دینے کا رواج نہ تھا بلکہ جو زیادہ باصلاحیت ہوتا وہ شہنشاہ بنتا۔ ہمارے ساتھی خواب دیکھنے لگے کہ وہ اس زمانے میں ہوتے تو وہ بھی شہنشاہ ہوتے۔ میں نے کہا کہ اگر میں اس زمانے میں ہوتا تو شاید ان بچوں میں ہوتا جن کو قربان کیا جاتا تھا۔

سو معاملہ یہ ہے کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ پدرم سلطان بود۔ نہ آباء نواب تھے نہ میں aristocrat۔ جو ہم سب نے پایا وہ زورِ بازو (و عقل) ہی سے حاصل کیا۔ باقی عجز سے دور ہی رہے کہ حاصل اکثر کافی کچھ کیا۔
 
نہیں ویسے ہی اچھی لگتی ہے درختوں کی چھاؤں۔
درخت کی چھاؤں میں بیٹھنے کا واقعی بہت مزہ ہے۔ میں جب کبھی ابا جان والے گھر جاؤں تو ایک سکھ چین کا درخت ہے اس کے نیچے کچھ دیر ضرور بیٹھتی ہوں ۔
میری چھوٹی بہن نے لگایا ہوا ہے جو اب ہم سے بہت دور جا چکی ہے ہمیشہ کیلئے۔
 
اللہ پاک انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ آمین۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
درخت کی چھاؤں میں بیٹھنے کا واقعی بہت مزہ ہے۔ میں جب کبھی ابا جان والے گھر جاؤں تو ایک سکھ چین کا درخت ہے اس کے نیچے کچھ دیر ضرور بیٹھتی ہوں ۔
میری چھوٹی بہن نے لگایا ہوا ہے جو اب ہم سے بہت دور جا چکی ہے ہمیشہ کیلئے۔
اللہ پاک آپ کی بہن کو جنت کے باغات کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں عطاء فرمائے۔ آمین
 
Top