آئیے سب احمد ِ مختار کی باتیں کریں

آئیے سب احمد ِ مختار کی باتیں کریں
راحت ِ جاں سید ِ ابرار کی باتیں کریں

انکی صورت انکی سیرت انکے اخلاق ِ جمیل
انکے حسن ِ خُلق کی، گفتار کی باتیں کریں

جس کے آگے جھک گئی تھی رفعت ِارض و سماں
اس عظیم المرتبت سردار کی باتیں کریں

جن کے جلووں سے مہہ و اختر کو تابانی ملی
انکے تاب ِ حسن کی، انوار کی باتیں کریں

جس نے انسانوں کو بتلائے رموز ِ زندگی
اس کے قول و فعل کی ، اطوار کی باتیں کریں

قیصر و کسریٰ کو جس کے فقر نے پارہ کیا
اس گرامی قافلہ سالار کی باتیں کریں

جو یتیموں اور مسکینوں پہ تھا دل سے نثار
اس شہ ِ لولاک کے ایثار کی باتیں کریں

فقر پر جن کو رہا ہے فخر ساری زندگی
ان کے صبر و شکر کے معیار کی باتیں کریں

رحمت اللعالمین، جان ِ دو عالم ہیں غزل
ٓآئیں ان کی شفقت ِ گل بار کی باتیں کریں


سیدہ سارا غزل ہاشمی
 
صلی اللہ علیہ وسلم

کیا ہی خوبصورت نعتیہ کلام ہے۔ لفظ لفظ موتی ہونے کے ساتھ اس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ غلو سے پاک ہے۔ اس کو پڑھ کر ہمیں اپنے ماموں جان کی ایک نعت یاد آ گئی، شاید بحر بھی یہی ہے۔

وہ نبی محترم خیر البشر خیر الانام
جن کی عظمت اور رفعت کے ہیں شاہد خاص و عام

رحمت و شفقت ہے جن کی سارے عالم کو محیط
اسود و احمر ہوں یا ادنیٰ گدا عالی مقام

آپ کے دامان رحمت میں ملی ان کو پناہ
جن کے ظلم و جبر سے تھا ایک دن جینا حرام

۔۔۔۔ الخ

ڈاکٹر شبیر احمد شبیر
 
جی سعود بھیا، ایک ہی بحر ہے، اللہ سوہنا آپ کے مامون جان سر شبیر احمد شبیرصاحب کو اجز ِعظیم عطا فرمائے ۔ ان کی خدمت میں میرا سلام اور آداب ضرور کہیئے گا ۔ گو نعت ِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر قلم اٹھانا اللہ پاک کے حضور بڑا مقبول ہے ، اللہ پاک خود اپنے حبیب پر درود بھیجتے ہیں لیکن یہ نعت گوئی بڑا ہی نازک کام ہے۔ اولیا ء اکرام ، علما ء حق فرماتے ہیں کہ جس نے نعت گوئی میں نبی پاک ص کی شان اک رتی کم بیان کی وہ بھی اللہ کا مجرم اور جس نے بڑھا کر بیان کی وہ شرک کی دہلیز تک پہنچ گیا، ( بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر) بس دعا ہے کہ اللہ مجھ جیسی نبی ص کی باندی کا ہدیہ ء عقیدت قبول و منظور فرمائیں اور محشر میں ان کی شفاعت مل پائے ورنہ وہاں کوئی چارا نہیں ۔ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ زندگی میں ڈھیروں خوشیاں پائیں۔ الہی امین
 
آمین۔

جی بٹیا رانی، ان شاء اللہ اگلی دفعہ ماموں سے فون پر بات ہوئی تو ان تک آپ کا سلام ضرور پہونچا دیں گے۔ بے شمار خوشیاں اور دونوں جہانوں کی سعادتیں آپ پر سزاوار ہوں۔ آمین۔ :)
 
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہی سچا سخن ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہی وجہ شفاعت ِ نبی آخرالزمان محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہہ وسلم ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولائے کائنات دین و دنیا موں آپ کے درجات بلند فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جگ جگ جیو بیٹا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ، بڑی پیاری نعت ہے، اور بقول سعود کے غلو سے عاری۔ تمہاری غزلوں سے بھی اچھی لگی ہے یہ نعت مجھے۔ اس میں شاید عقیدت کی بھی کچھ کار فرمائی ہو! اللی کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
 
ہم سے پڑھنے میں غلطی ہو رہی ہے یا پھر مقطع میں ٹائپو ہے۔ "رحمت العالمین" ہے یا پھر "رحمت للعالمیں"؟

ویسے ہم یہ بھی بتا دیں کہ یہ نعت کچھ اتنی اچھی لگی کہ آج دن میں کئی مرتبہ اس کو پڑھا۔ :)
 

جیلانی

محفلین
آئیے سب احمد ِ مختار کی باتیں کریں
راحت ِ جاں سید ِ ابرار کی باتیں کریں

انکی صورت انکی سیرت انکے اخلاق ِ جمیل
انکے حسن ِ خُلق کی، گفتار کی باتیں کریں

جس کے آگے جھک گئی تھی رفعت ِارض و سماں
اس عظیم المرتبت سردار کی باتیں کریں

جن کے جلووں سے مہہ و اختر کو تابانی ملی
انکے تاب ِ حسن کی، انوار کی باتیں کریں

جس نے انسانوں کو بتلائے رموز ِ زندگی
اس کے قول و فعل کی ، اطوار کی باتیں کریں

قیصر و کسریٰ کو جس کے فقر نے پارہ کیا
اس گرامی قافلہ سالار کی باتیں کریں

جو یتیموں اور مسکینوں پہ تھا دل سے نثار
اس شہ ِ لولاک کے ایثار کی باتیں کریں

فقر پر جن کو رہا ہے فخر ساری زندگی
ان کے صبر و شکر کے معیار کی باتیں کریں

رحمت العالمین، جان ِ دو عالم ہیں غزل
ٓآئیں ان کی شفقت ِ گل بار کی باتیں کریں


سیدہ سارا غزل ہاشمی
ماشا ء اللہ خوب نعت ہے

بہت بہت شکریہ کہ آج آپ لوگوں نے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں کرنا غلو سے پاک جانا۔۔۔۔ ورنہ یہاں بھی ہمیشہ کی طرح تہمت در دیتے صرف احمد ِ مختارصلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں کروگے تو نماز کون پڑھے گا ،اللہ کو کون یاد کرے گا ۔۔۔۔۔ پھر طرہ ماشا ء اللہ مختار بھی مانا ۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ جناب میرا بھی رونا یہی ہے کہ ہر مسلمان محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کرے ۔۔۔ گنتی والی محبت نہ کرے:rose::rose::rose:
 
اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اتنے بڑے فونٹ میں لکھ کر کیا جتانے کی کوشش کی گئی ہے۔ رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرنا اور ان کے اوصاف حمیدہ کا بیان مسلمانوں کا شیوہ ہے لیکن حد سے تجاوز کرنا اور اور ایسے صفات منسوب کرنا جو اللہ کے لئے مخصوص ہوں، غلو میں شمار ہوتا ہے۔ نعت میں کہیں بھی ایسا نہیں کہا گیا کہ سب کچھ ترک کرکے بس نبی اخر الزماں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت سرائی میں گم ہو جائیں۔ ویسے ہم تو نماز میں بھی اپنے نبی پر درود سلام بھیجتے ہیں۔ اور ہمین یہ بھی اندازہ نہیں کہ "مختار" کو کن معنوں میں کوئی قابل اعتراض گردانے گا۔ ہم تو اس کا مطلب "منتخب شدہ" جانتے ہیں، اب کوئی اور بھی مفہوم ہوتا ہو تو جاننا یقیناً دلچسپی سے عاری نہ ہوگا۔

ویسے یہ "آپ لوگوں" سے کون لوگ مراد ہیں؟
 
برادر محترم سعود صاحب آپ نے صحیح نشاندھی کی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ،، رحمت اللّعالمین ،، ہونا چاھیئے ، یقیناً ٹائیپنگ کی غلطی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
برادر جیلانی صاحب ھم کب گن گن کر درود بھیجتے ھیں اس ذات ِ احمد مختار صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم پر کہ جس پر ملائکہ اور خود اللہ سبحان تعالی بنا گنتی کے درود بھیجتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کون مسلمان کہتا ھے کہ عشق نبی اسے نماز اور یاد الہی سے روکتا ھے؟ ۔۔۔۔۔۔ اور وہ بعد از خدا بزرگ و مختار نہ ھوتے تو نہ چاند شق ھوتا نہ سورج الٹے قدم پھرتا ، نہ سوکھی کھجوریں اگتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولائے کائنات و مقتدر اعلی اللہ نے ھی میرے نبی اخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کو سب معجزات عطا کر کے انہیں سب نبیوں رسولوں سے ممتاز اور سرداربنایا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
آئیے سب احمد ِ مختار کی باتیں کریں
راحت ِ جاں سید ِ ابرار کی باتیں کریں

انکی صورت انکی سیرت انکے اخلاق ِ جمیل
انکے حسن ِ خُلق کی، گفتار کی باتیں کریں

جس کے آگے جھک گئی تھی رفعت ِارض و سماں
اس عظیم المرتبت سردار کی باتیں کریں

جن کے جلووں سے مہہ و اختر کو تابانی ملی
انکے تاب ِ حسن کی، انوار کی باتیں کریں

جس نے انسانوں کو بتلائے رموز ِ زندگی
اس کے قول و فعل کی ، اطوار کی باتیں کریں

قیصر و کسریٰ کو جس کے فقر نے پارہ کیا
اس گرامی قافلہ سالار کی باتیں کریں

جو یتیموں اور مسکینوں پہ تھا دل سے نثار
اس شہ ِ لولاک کے ایثار کی باتیں کریں

فقر پر جن کو رہا ہے فخر ساری زندگی
ان کے صبر و شکر کے معیار کی باتیں کریں

رحمت اللعالمین، جان ِ دو عالم ہیں غزل
ٓآئیں ان کی شفقت ِ گل بار کی باتیں کریں


سیدہ سارا غزل ہاشمی

ماشاء اللہ۔ بہت ہی عمدہ بہت ہی خوب۔ جزاک اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ
سارا صاحبہ بہت عمدہ نعت کہی ہے آپ نے پڑھ کر جی خوش ہوگیا۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے (آمین)۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ سارا، اطلاع دے دوں کہ میرا نام سر الف عین نہیں، اعجاز عبید یا محض اعجاز ہے، زیادہ سے زیادہ چچا یا انکل کا لاحقہ لگا دو۔
 
Top