آئیے خط لکھیں

پپو

محفلین
جدید دور کا یہ رابطہ بھی خط و کتابت کی جگہ ہی ہے ابھی کسی کا دل کیا تو کہے گا روایت زندہ کرو کبوتر کے ہاتھ پیغام بھیجنا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اگر کسی نے کبوتر کے ذریعے پیغام بھیجا تو اس کا جواب یہیں دے دوں گا اور کبوتر پکا کر کھا جاؤں گا۔ پہلے بتا رہا ہوں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
 

فلک شیر

محفلین
کیا بات ہے
پر یہ تبھی ممکن ہے جب ٹیکنالوجی سے کسی حد تک ہاتھ اٹھایا جا سکے
ویسے ایک آدھ ماہ کے لیے technology detox کے لیے بہت اچھا ہے
خط لکھنے کی خواہش زندگی کو سست کرنے کی خواہش ہے.... تعلقات کو ٹھنڈے سے گرم کرنے کی فطری سبیل... اس کے برعکس ٹیکنالوجی سے جڑتے رشتے گرم سے ٹھنڈے
 

تاصف ہندی

محفلین
جب میں پہلاخط لکھا تھا اپنے دل کی دھڑکن پوجا شرما کو اور میرا خط اس کے بھائی صاحب کے ہاتھ لگ گئی اسکے بعد مجھکو ڈاٹ پڑھیں تبھی سے خط سے مجھکو نفرت ہوگئی اس کے بعد خط کے بجائے میل کرنے لگا اور آج ہم دونو کو میل والو نے میاں بیوی بنا دیا الحمد اللہ ہم دونوں کی زندگی بہت خوشگوار ہیں
 
Top