آئیے خط لکھیں

خط لکھنے کی روایت اور مشغلہ جتنا مفید ہے خط کے پکڑے جانے کی داستانیں بھی اتنی ہی دلچسپ ہیں ۔ موبائل کی وبا پھیلنے کے بعد ایس ایم ایس کی بدعت نے جنم لیا۔ یوں قلمی دوستی اور خطوط نویسی کی روایت دم توڑ گئی۔ یہ الگ بات کہ آج بھی خط کے معاملات پر ملکی عدلیہ متحرک ہو جاتی ہے اور لوگوں سے وزارت عظمی تک چھن جاتی ہے۔
بہر حال جی چاہتا ہے کہ قلمی دوستی اور خطوط نویسی والی بزرگوں کی سنت کو زندہ کیا جائے ۔
اگر انتظامیہ کی پالیسی اجازت دے تو اس دھاگے میں اراکین اپنے ایڈریس دے سکتے ہیں اور قلمی دوستی کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں۔
اگرچہ ڈاک کا ڈاک کا ٹکٹ 8 روپے کا ہو گیا ہے پھر بھی میں تو خط لکھتا ہوتا ہوں۔ اپنے احباب کو
 
قیصرانی

لائبریرین
میں تو موجود ہوں ساتھ دینے کو لیکن یہ یاد رہے کہ پاکستان سے باہر بھیجنے پر آپ کو آٹھ روپے کے کئی ٹکٹ لگانے ہوں گے :)
 
بات تو آپ کی ٹھیک ہے ۔
ویسے کتنے روپے لگتے ہیں باہر کے لیے۔
پھر اس کا بھی کوئی حل سوچتے ہیں جی
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کی پالیسی کے تحت ذاتی پتہ، فون نمبر وغیرہ اوپن فورم پر دینا ممنوع ہے۔ اس کے لیے اراکین محفل ذاتی گفتگو کا سہارا لے سکتے ہیں۔

کامران بھائی آجکل اتنا وقت کس کے پاس ہے کہ کاغذ قلم لیکر خط لکھا جائے، پھر پوسٹ کیا جائے اور پھر جواب کا انتظار کیا جائے۔

اب تو ای میل، فورم، ایس ایم ایس کا زمانہ ہے، ادھر بات منہ سے نکلی، ادھر اس کا جواب آیا۔
 
اشتیاق علی

سر یہ بات ٹھیک ہے لیکن انتظار کی لذت کچھ اور ہی ہوتی ہے۔
اگر ایڈریس اوپن فورم پر دینا ممنوع ہے تو اس ذاتی مکالمے میں شئر کیا جا سکتا ہے نا ؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
بات تو خوب ہے، خط لکھنے کی روایت کی واقعی الگ ہی بات ہے۔ لیکن شمشاد بھائی کی بات بھی ٹھیک ہے۔

متبادل کے طور پر ایسا ہوسکتا ہے کہ خط روایتی انداز میں لکھا جائے اور ای میل پر ارسال کردیا جائے۔ جو لوگ ہاتھ سے خط لکھنا چاہ رہے ہیں وہ خط لکھ کر اسکین کر کے بھیج دیں۔

اس طرح آپ دنیا کے کسی بھی خطے میں اپنا خط باآسانی اور تیزی کے ساتھ بھیج سکیں گے، شوق بھی کسی حد تک پورا ہو جائےگا۔

ویسے مجھے تو اردو محفل بھی قلمی دوستی کی طرح کی ہی کوئی چیز لگتی ہے۔ اب یہی دیکھ لیجے کہ اردو محفل پر ہم لوگ شمشاد بھائی سے ڈھیروں ڈھیر باتیں کرتے ہیں، لیکن مجال ہے جو شمشاد بھائی نے کسی کو اپنی تصویر تک کی ہوا لگنے دی ہو۔ :) اور قلمی دوستی کیسی ہوتی ہے؟؟؟
 
شمشاد بھائی کا جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، انہوں نے کم از کم ایک بار تو اپنی تصویر شیئر کی تھی
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بات تو خوب ہے، خط لکھنے کی روایت کی واقعی الگ ہی بات ہے۔ لیکن شمشاد بھائی کی بات بھی ٹھیک ہے۔

متبادل کے طور پر ایسا ہوسکتا ہے کہ خط روایتی انداز میں لکھا جائے اور ای میل پر ارسال کردیا جائے۔ جو لوگ ہاتھ سے خط لکھنا چاہ رہے ہیں وہ خط لکھ کر اسکین کر کے بھیج دیں۔

اس طرح آپ دنیا کے کسی بھی خطے میں اپنا خط باآسانی اور تیزی کے ساتھ بھیج سکیں گے، شوق بھی کسی حد تک پورا ہو جائےگا۔

ویسے مجھے تو اردو محفل بھی قلمی دوستی کی طرح کی ہی کوئی چیز لگتی ہے۔ اب یہی دیکھ لیجے کہ اردو محفل پر ہم لوگ شمشاد بھائی سے ڈھیروں ڈھیر باتیں کرتے ہیں، لیکن مجال ہے جو شمشاد بھائی نے کسی کو اپنی تصویر تک کی ہوا لگنے دی ہو۔ :) اور قلمی دوستی کیسی ہوتی ہے؟؟؟
واقعی یہ بات تو سچ ہے کہ شمشاد بھائی نے اپنی تصویر کو ہوا نہیں لگنے دی۔ :):):):)
شمشاد کیا آپ اپنا دیدار کروانا پسند کریں گے۔
 
مقدس

لائبریرین
ویے آن لائن خط بھی لکھے جا سکتے ہیں ناں
ایک نیا تھریڈ بنا کر ہم ایک دوسرے کو خط لکھ سکتے ہیں
مزہ آئے گا
 
Top