تعارف آئیے جناب قمر رضوان قمر صاحب، تعارف کروائیےاورسوالات کے جوابات عنائت فرمائیے۔۔۔

سیما علی

لائبریرین
ایسا کیوں آپا، کام خراب کرنے کی کیا وجہ ہے؟
یہ کہہ رہے ہیں ۔۔۔ایک وزیر اعظم نے کہا
وزیر اعظم بھی کہا کرتے ہیں
بھارت اور ہم ایک ہیں
بس ایک سیما نے کام خراب کر رکھا ہے
یعنی حد جو کھنچی ہے ورنہ را کے اور ایجنٹ اپنی فیکٹری میں بھرتی کرتے ۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ کہہ رہے ہیں ۔۔۔ایک وزیر اعظم نے کہا

یعنی حد جو کھنچی ہے ورنہ را کے اور ایجنٹ اپنی فیکٹری میں بھرتی کرتے ۔۔۔
ایسے کام کرنے سے آپ بھی یعنی سیما بھی نہیں روک سکتی۔۔۔۔ اپنے ملک کے علاوہ بھی ان لوگوں کا کام ہوتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسے کام کرنے سے آپ بھی یعنی سیما بھی نہیں روک سکتی۔۔۔۔ اپنے ملک کے علاوہ بھی ان لوگوں کا کام ہوتے ہیں۔
جی بالکل
مگر اپنے ملک کے جوان سیما پار سمندر پار روزگار کی تلاش میں دردبدر دھکے کھائیں اور یہ باہر سے لوگ اپنے کار خانوں میں بھرتی کریں۔ کیا امتزاج ہے انکے۔ یا ملک چلا لیں یا کارخانے
وفاداری تو کاروبار سے ٹھہری
 
صرف باہر نہیں ۔۔۔۔۔بات ہے انتک وادی کی۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے بھی سونا چھوڑ دیا ہے بٹیا۔۔۔🥰🥰🥰🥰🥰
چھوڑا تو نہیں آپا لیکن عشاء کی نماز 23:47 پہ اور فجر کی 02:32 پہ بیچ کا ٹائم سونے کے لیے کم ہے نا۔ اس لیے ایسا چل رہا ہے۔ اس کے بعد آنکھ لگ جائے تو امن کی فاختائیں آ جاتی ہیں یہ گنگناتے
اٹھ جاگ فقیرا چڑیاں بول پئیاں
جب پرندے حمد و ثنا کرتے ہوئے دانے پانی کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتےہوتے ہیں تو انھیں کھانا دینے کے بعد اپنے لیے چائے بناتے ہیں۔ ہر روز کی طرح " اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے" سنتے ہیں۔ پیارے نبی پہ درود و سلام ۔
ذرا سی وقت کی تبدیلی کے علاوہ یہی چل رہا ہے ۔ سوتے کم بھی اسی لیے ہو گیا کہ وقفےوقفے کی نیند ہمیں نہیں آتی۔ ایکٹیویٹی سینٹر بھی ساتھ ساتھ ہے۔ اب تو سردیوں ہی میں سوئیں گے ۔
لیکن آپ اور روؤف بھائی اتنی دیر تک کیسے تھے محفل پہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لیکن آپ اور روؤف بھائی اتنی دیر تک کیسے تھے محفل پہ۔
کبھی کبھار میری نیند معمول سے ہٹ جاتی ہے پھر نیند کے نہ آنے سے بے چینی بڑھتی جاتی ہے۔ اُس وقت مجھے اپنے معمولات میں کچھ تبدیلی کرنے سے ہی نیند آتی ہے۔ رات بھی یہی کچھ میرے ساتھ چل رہا تھا۔ 🙂
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل ہم سب ایک پیج پہ تھے 😁😁😁😁😁
پہلے تو ہم نے بیچ پڑھ لیا تو سوچا کہ اتنی رات گئے بیچ پر کیوں؟ کیا طوفانوں کا رخ بدل گیا؟

پھر سمجھ آیا کہ پیج ہے انگریزی والا۔ تو کیا ایسا بھی کہا جا سکتا ہے کہ
کل ہم سب ایک صفحے پر تھے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کبھی کبھار میری نیند معمول سے ہٹ جاتی ہے پھر نیند کے نہ آنے سے بے چینی بڑھتی جاتی ہے۔ اُس وقت مجھے اپنے معمولات میں کچھ تبدیلی کرنے سے ہی نیند آتی ہے۔ رات بھی یہی کچھ میرے ساتھ چل رہا تھا۔ 🙂
اللہ پاک آسانیاں فرمائیں آمین
 
Top