جاوا اسکرپٹ آئیں جاوا اسکرپٹ کمپیوٹر کی لینگوئج کو سیکھیں

جاوا لینگوئج کو سن مائیکرو سسٹم نے 1991 میں بنایا اور انہوں نے اِس لینگوئج کو شروع میں اوک نام دیا تھا بعد میں اِس لینگوئج کا نام تبدیل کرکے جاوا رکھ دیا گیا
 
<html>
<body>

<h2>JavaScript Statements</h2>

<p>A <b>JavaScript program</b> is a list of <b>statements</b> to be executed by a computer.</p>

<p id="demo"></p>

<script>
var x, y, z; // Statement 1
x = 5; // Statement 2
y = 6; // Statement 3
z = x + y; // Statement 4

document.getElementById("demo").innerHTML =
"The value of z is " + z + ".";
</script>

</body>
</html>
اِس کوڈنگ میں اسٹیٹمنٹ کی کوڈنگ کی گئی ہے
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں 5 کو 6 میں جمع کیا گیا ہے
جاوا اسکرپٹ کے ذریعے
 
سوال : کیا جاوا اسکرپٹ کو سیکھنے کے لئے ہمیں کوئی اور لینگوئج بھی سیکھنا ہوگی؟

جواب : اگر آپ جاوا اسکرپٹ سیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل لینگوئج کو سیکھنا ہوگا ۔ کیونکہ کسی بھی ویب سائٹ کا اسٹرکچر کھڑا کرنے کے لئے جو لینگوئج آپ کو درکار ہوگی۔ وہ ایچ ٹی ایم ایل لینگوئج ہوگی۔ پہلے آپ ایچ ٹی ایم ایل لینگوئ اور سی ایس ایس لینگوئج سیکھ لیں۔ پھر آپ کسی بھی لینگوئج کو سیکھنے کے قابل ہوجائیں گے۔
 
وزیول اسٹوڈیو میں ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس ، جاوا اسکرپٹ کی تینوں فائلوں کو کِس طرح سے لنک کیا جاتا ہے اگر کسی صاحب کو پتا ہے تو طریقہ بتائیں
 
وزیول اسٹوڈیو میں ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس ، جاوا اسکرپٹ کی تینوں فائلوں کو کِس طرح سے لنک کیا جاتا ہے اگر کسی صاحب کو پتا ہے تو طریقہ بتائیں
اِن تینوں فائلز میں ایک کوڈ ڈالا جاتا ہے وہ کوڈ ڈالنے سے تینوں فائلز کا آپس میں لنک ہوجاتا ہے
 
آپ اگر ورڈ پریس پر ویب سائٹس بنائیں گے تو اُس میں ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ پلگ اِن خریدنے پڑیں گے اور دوسرا یہ کہ اُس میں چند لینگوئج ہی آپ استعمال کرسکتے ہیں ۔
ہاں اگر آپ وزیول اسٹوڈیو میں نوٹ پیڈ کی مدد سے اپنی ویب سائٹ کو تیار کریں گے تو اُس میں آپ جو چاہے کمپیوٹر کی لینگوئج کو استعمال کرسکتے ہیں۔
 
محب علوی صاحب سے گذارش ہے کہ آپ بھی اِس لڑی میں نظرِ ثانی کریں
اور اپنے مفید مشورے عنایت فرمائیں
میری رائے میں جاوا اسکرپٹ کے بنیادی موضوعات کی ایک فہرست بنا کر پوسٹ کر دیں۔ اس کے بعد ہر موضوع پر ایک علیحدہ لڑی بنا دیں تاکہ سیکھنے والے کسی بھی طالب علم کو ایک موضوع پر ایک لڑی مل سکے۔
مرکزی لڑی میں ہر موضوع کے متعلق ایک مختصر پوسٹ مع لنک کے پوسٹ کر دیں۔ اس طرح مختلف موضوعات کو علیحدہ علیحدہ لڑیوں میں تفصیل سے سمجھایا جا سکتا ہے اور گفتگو بھی ایک موضوع پر ہی رہے گی۔
ممکن ہو سکے تو مواد اور تبصرہ جات / گفتگو کے لیے علیحدہ دھاگہ بنا لیں تاکہ مواد مختصر اور جامع رہے۔
 

asakpke

محفلین
آپ اگر ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو تین کمپیوٹر کی لینگوئج آنا بہت ضروری ہیں
ایچ ٹی ایم ایل (یہ اسٹرکچر کھڑا کرنے میں مدد کرتی ہے)
سی ایس ایس (یہ ویب سائٹ کا ڈیزائن اور رنگ وغیرہ بھرنے کے کام میں آتی ہے)
جاوا اسکرپٹ (یہ ویب سائٹ کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے)
عموما پہلی دو زبانیں (ایچ ٹی ایم ایل و سی ایس ایس) ہی ویب سائیٹ بنانے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔
 
Top