آئیے ہم قافیہ الفاظ کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں۔
اس دھاگے میں ناظرین شعرائے کرام اور قارئینِ کرام سے دو کام مطلوب ہیں:
۱۔ہم قافیہ الفاظ اس دھاگے میں جمع کریں۔
۲۔ہم قافیہ الفاظ سے متعلق کتب اور لنکس کی طرف رہنمائی کریں۔
 
پیام، کلام، خرام، سلام، دوام، نام، شام، غلام، کام، عوام، انتقام
آم، بام، تام، جام، خام، دام، رام، شام، عام، کام، گام، لام، ایام، اکرام، انعام، الہام، آرام، گلفام، مادام، بادام، اوہام، افہام، اعلام، نیلام، کہرام۔۔۔۔۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بھئی میں تو اس معاملے میں کورا ہوں۔ لیکن حتی الوسع کوشش کروں گا۔:)
اگر نام بھی شامل ہوں تو کافی سارے ہم قافیہ نام مل جائیں گے۔ میرے خیال سے ناموں کو اس ذخیرے سے علیحدہ کیجئے۔ نہیں تو الفاظ کے بجائے ناموں کا انبار لگ جائے گا۔:)
 
آری، باری، پیاری، جاری، خواری، زاری، ساری، طاری، عاری، قاری، کاری، ماری، ناری، ہاری، یاری۔۔۔۔
مداری، جواری، ہماری، تمھاری، کیاری، لیاری، کنواری، سواری، آبیاری، خوش نگاری، پاسداری، جانکاری۔۔۔۔
تیاری، لاچاری، بے داری، پھلواری، غمخواری، دلداری، بازاری، بےزاری، سرشاری، معیاری، سرکاری۔۔۔۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
میرے جیسے کم ہمت کے لیے ایسا باِرِ گراں اٹھانا کہاں ممکن ہو گا۔ جہاں تک یاد پڑتا ہے دیوانِ ناسخ کا مطالعہ اس قبیل کے کاموں کے لیے انتہائی مناسب ہے۔کلامِ ناسخ گہرائی سے خالی ضرور ہے مگر انھوں نے زبان کی صفائی کا جو کام کیا وہ گراں قدر ہے۔ نئے شاعروں کے لیے تو ان کا مطالعہ کافی سود مند ثابت ہو گا کہ الفاظ و محاورات اور قافیہ ردیف کی رنگینیاں ان کے کلام میں بہت خوب ہیں۔ باقی یہ دھاگہ اچھا ہے۔ دلچسپی کا باعث رہے گا۔ کبھی کوئی مشکل زمین پکڑ لی تو شاید کام بھی آئے!
 
بم، جم، خم، دم، عم، غم، کم، نم، ہم۔۔۔۔
الم، بھرم، کرم، شرم، نرم، حرم، عجم، قسم، بھسم، قلم، قدم۔۔۔۔۔
آدم، اکرم، اعلم، پیہم، بے دم، بے غم، بیگم، بلغم، شلجم، اگڑم شگڑم، محرم، اعظم، یکدم، ہمدم۔۔۔۔۔۔
 
Top