آؤ جشنِ ولادت منائیں

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
میلاد النبی پر ساری بحث کی اصل جڑ "بدعت" کا الزام ہے۔
اسی بدعت کے نام پر میلاد النبی کو گمراہی و ضلالت قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی بدعت کے نام پر میلاد النبی اور عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اور یہی بدعت ہے جس کے نام پر معصوم ذہنوں کو برین واش کر کے انہیں خود کش حملہ آوروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے کہ وہ جائیں اور جا کر میلاد النبی اور عاشورہ کے جلوسوں میں خود کو بم دھماکے سے اڑا دیں اور اپنے ساتھ بے تحاشہ معصوم زندگیوں کو خون میں نہلا دیں۔

صرف اس ایک بدعت کے مسئلے کو سمجھ لیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں اور بہت سے جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔

محترم برادر شاکر القادری صاحب کے فورم "القلم" پر آپ یہ مضمون پڑھ سکتے ہیں: "بدعت کے نام پر نفلی عبادات کو حرام بنانا (اہلحدیث تضادات)" لنک

والسلام
 
Top