ª!ª ہماری بھی اصلاح ہوجائے ª!ª

آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم
تمام معزز اساتزہ کرام توجہ فرمائیں کہ درج زیل شعر ہماری اک سخنیانہ کاوش ہے ۔ ۔ گر ہوسکے تو اصلاح کردیجئے وگرنہ سند سے نوازیئے ۔ ۔
یہ اک تلخ حقیقت ہے، کہ نہ کوئی فسانہ ہے
خود زخم دے کر ، وقت نے مرہم بھی لگانا ہے
:grin1:
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
تمام معزز اساتزہ کرام توجہ فرمائیں کہ درج زیل شعر ہماری اک سخنیانہ کاوش ہے ۔ ۔ گر ہوسکے تو اصلاح کردیجئے وگرنہ سند سے نوازیئے ۔ ۔
یہ اک تلخ حقیقت ہے، کہ نہ کوئی فسانہ ہے
خود زخم دے کر ، وقت نے مرہم بھی لگانا ہے
:grin1:

برادرم (اگر اپنا نام عطا فرما دیں تو نوازش)!

رسید حاضر ہے گو یہ خاکسار "استاد" ہونے کا بر خود غلط دعویٰ کبھی نہیں کرتا :)

اول: "سخنیانہ" کیا ہوتا ہے بھئی! نہ کوئی اسکا مطلب، نہ کوئی اس نے لطف پیدا کیا، نہ آپ نے اسے "انورٹڈ کوماز" میں لکھا۔ ایک سبق میں نے کہیں سے سیکھا تھا کہ اپنی تحریر و تقریر میں کبھی کوئی ایسا لفظ استعمال نہ کریں جسکے مطلب کا آپ کو علم نہ ہو! اس کو اور وسیع کریں تو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہر وہ لفظ بھی جو مہمل ہو۔

دوم: 'فسانہ' کے ساتھ 'لگانا' قافیہ لا کر آپ نے یہ تو ثابت کیا کہ آپ کا قافیہ تنگ نہیں ہے۔ :) مزید اشعار کہیں اور کم از کم چار قافیے اور لائیں (نہیں ملتے تو قافیہ بدل لیں :) )

سوم: آخری مسئلہ اس شعر کا کسی بحر کا پابند ہونا یا موزوں ہونا یا "تراوز" کے "دشمن" حضرات کی زبان میں وزن میں ہونا تو اس کو آپ چھوڑ دیں، بہت آسان ہے ایسا کرنا لیکن پھر نماز نہیں ہوگی میرا مطلب ہے پھر شاید "مشکل" ہو جائے اس کو شعر کہنا۔ :)

میں اس کو بدل کر اور ایک بحر میں لا کر ایک مثال لکھ رہا ہوں، اور ایسی ہزاروں مثالیں ہو سکتی ہیں:

یہ کوئی تلخ حقیقت ہے یا فسانہ ہے
سمے نے گھاؤ پہ مرہم بھی خود لگانا ہے

اب یہ کیا ہے اور کیسے ہے تو ہم شاید ایک ایسی انتہا تک پہنچ گئے ہیں جہاں سے آگے پر جلنے شروع ہو جاتے ہیں :)


والسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت شکریہ محمد وارث بھائی یقین تھا کہ یہاں پہلا رپلائی آپ ہی کا ہوگا ۔ ۔ ویسے بندہ کو عابد عنائت کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔لفظ سخنیانہ پر دلی معذرت استادوں کی بزم میں ایسی گستاخی آئندہ ہرگز نہ ہوگی ۔ ۔ ۔ باقاعدہ شاعر تو نہیں ہوں ویسے ہی کبھی کبھی کوئی خیال ذہن میں آجائے تو اشعار کہ قالب میں ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں اس طرح سے متفرق موضوعات پر کافی اشعار کہے ہیں مگر اب اس اصلاح کہ بعد ان سب کو یہاں پیش کرنے سے قاصر ہوں ۔ ۔ والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ عابد صاحب!

گستاخی کیسی بھائی، صرف یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ ایسے الفاظ عموماً اچھا تاثر نہیں چھوڑتے تاوقتیکہ وہ کوئی لطف آپ کی تحریر یا تقریر میں نہ پیدا کر دیں کہ پڑھنے اور سننے والے بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں یا کم از کم تسبم زیرِ لب تو آ جائے۔

'اصلاح' کا مطلب جب درستگی ہے تو پھر آپ نے جو اشعار کہہ رکھے ہیں وہ اگر یہاں پیش کرنے کے قابل نہیں تو یقیناً بہت اعلٰی پائے کے اور اصلاح سے ماوراء ہونگے، تو کیا انہیں "آپ کی شاعری" میں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے :)
 

آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم
بہت شکریہ بھائی آپ کی حوصلہ افزائی کا اصل میں بہت عرصہ پہلے جب ہم ابھی میٹرک میں تھے تو شاعری سے شغف ہوا تھا اس زمانے میں کافی اُلٹا سیدھا لکھا تھا ۔ ۔ اب چونکہ پردیس میں ہوں لہزا جو کچھ لکھا تھا وہ دیس میں ہی رہ گیا اب جیسے جیسے کچھ یاد آتا گیا یہاں پیش کرتا رہوں گا سردست چند متفرق اشعار پیش خدمت ہیں کہ انکی بھی گر اصلاح ہوجائے تو؟؟؟؟؟؟؟


اتنے غم تیری زمیں پہ آکر ملے
کہ پہن لی غموں کی پوشاک میں نے
وہ رزق جو تیری پناہ میں تھا یارب
اسکی تلاش میں چھانی ہے خاک میں نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانے کونسی خطاؤں کا ازالہ کررہا تھا
میں غم کو اپنے اور بھی دوبالا کررہا تھا
آبی نے کب کہا تھا کہ شاعر ہوں میں
وہ تو یونہی صفحہ قرطاس کو کالا کررہا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایک غزل کا بس یہی شعر یاد رہ گیا ہے
جب بھی مظلوم محبت تیرا قصہ یاد آیا
اپنی بے بس جوانی کا ہر حصہ یاد آیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چند متفرق اشعار ۔۔
خود بناکر زمانے میں اخلاص کہ دستور
پھر انہی کو ہنسی میں اڑاتے ہیں لوگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باہم کچھ اختلاف تک بھی رسائی ہو
کہ گلہائے رنگ رنگ سے آشنائی ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقدیر کہ پہلو کی یہی خاص ہے منطق
کہ ہر شخص مقدر کا سکندر نہیں ہوتا


اس کہ علاوہ مزاحیہ شاعری بھی کی تھی اگر حکم ہو تو اسے میں سے بھی کچھ پیش کرسکتا ہوں والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھے اشعار ہیں عابد صاحب!

ایک بات، اگر میں ان کو 'سیدھا' کردونگا تو اس سے آپ کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا تاوقتیکہ آپ خود اس قابل ہو جائیں،

اس کیلیئے دو چار چیزیں بہت ضروری ہیں:

- اچھی شاعری کا مطالعہ
- علمِ عروض سے بنیادی واقفیت
- جستجو اور تلاش
- استقامت اور جہدِ مسلسل

پہلی دو چیزوں کی محفل پر کمی نہیں ہے، 'پسندیدہ کلام' کا بغور مطالعہ کریں اور 'اصلاحِ سخن' میں مختلف موضوعات کا بھی جیسے "براہِ کرم تقطیع کر دیں" وغیرھم۔

یہیں اسی تھریڈ میں یا متعلقہ موضوعات میں آپ مجھ سے کوئی بھی بات پوچھ سکتے ہیں میں مقدور بھر جواب دیتا رہونگا۔

آخری دو چیزیں جو کہ بظاہر کچھ بھی نہیں ہیں، انہی پر سارا دار و مدار ہے، دیکھیئے گا کیا فرما گئے اقبال:

دَر طَلب کوش و مَدہ دامنِ امّید ز دست
دولتے ھست کہ یابی سرِ راہے گاہے

طلب میں لگا رہ اور امید کے دامن کو کبھی بھی ہاتھ سے مت چھوڑ، یہ (جس کی تلاش میں تُو ہے) ایسی دولت ہے کہ کبھی سرِ راہے بھی مل جاتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
دَر طَلب کوش و مَدہ دامنِ امّید ز دست
دولتے ھست کہ یابی سرِ راہے گاہے
کیا عمدہ شعر ہے!

مقدمہ شعر و شاعری از مولانا الطاف حسین حالی سے چند نکات:
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت اچھے اشعار ہیں عابد صاحب!

ایک بات، اگر میں ان کو 'سیدھا' کردونگا تو اس سے آپ کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا تاوقتیکہ آپ خود اس قابل ہو جائیں،

اس کیلیئے دو چار چیزیں بہت ضروری ہیں:

- اچھی شاعری کا مطالعہ
- علمِ عروض سے بنیادی واقفیت
- جستجو اور تلاش
- استقامت اور جہدِ مسلسل
بہت شکریہ محمد وارث بھائی اور الف عین بھائی آپ نے شاعری کہ بارے میں جن بنیادی تکنیکی چیزوں کا ذکر کیا ہے میں ان کہ بارے میں قطعی کچھ نہیں جانتا مثلا علم عروض ،بحر تقطیع وغیرہ ۔ ۔۔
یہاں اپنے چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ پیش کرنے کا فقط مقصد فقط یہ تھا کہ جو کچھ ہم کہتے آئے ہیں آیا اس پر شاعری کا اطلاق ہو بھی سکتا ہے یا نہیں ۔ ۔ ۔ اگر تو وہ واقعی شاعری ہی ہے تو ہم مزید بھی کوشش کریں اور اگر نہیں تو ہم باز آجائیں :mrgreen: ۔ ۔ ۔ ۔ بحرحال آپکا بہت بہت شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم عابد بھائی جب انسان کشتیاں جلا دے تو پھر واپسی کا راستہ نہیں ہوتا ۔
خیر کسی بھی کام کو اگر یہ سوچ کر چھوڑ دیا جائے کے یہ مشکل ہے اور دوسرے اس کو بڑے مزے کے ساتھ کر رہے ہوں تو پھر ہماری زندگی کا کیا فائدہ بھائی آپ اس کو چھوڑے نا اور یہاں کے استادوں سے فائدہ اٹھائیں جب میں یہاں آیا تھا تو میں بھی آپ کی طرح تھا لیکن اب اللہ کے کرم سے اور اساتذہ کی شفقت سے میں بھی کچھ نا کچھ بحر کے بارے میں جانتا ہوں آپ بھی جلد جان جائے گے ۔ تھوڑی سے ہمت کرے منزل آپ کی منتظر ہے
خرم
 

دوست

محفلین
جناب تقطیع کرنا بہت آسان ہے۔ اور سچ بتاؤں تو فن ہے انگریزی والا۔ بڑہ مزہ آتا ہے شعر کی چیر پھاڑ کرکے۔ مجھے تو ایک ہفتے میں ہی آگئی آپ بھی کوشش کریں یہ مشکل نہیں۔ اور شاعری کریں تو پھر جم کر کریں معذرت خواہانہ انداز میں کیوں کہ لکھتے بھی ہیں اور کسی کو سنا بھی نہیں سکتے کہ بے بحری ہے۔
 
Top