خواجہ میردرد

  1. طارق شاہ

    درد خواجہ میر درد :::: سر سبز نیستاں تھا میرے ہی اشکِ غم سے :::: Khwajah Meer Dard

    غزل سر سبز نیستاں تھا میرے ہی اشکِ غم سے تھے سینکڑوں ہی نالے وابسطہ ایک دَم سے واقف یہاں کسی سے ہم ہیں نہ کوئی ہم سے یعنی کہ آگئے ہیں بہکے ہُوئے عَدم سے مَیں گو نہیں ازل سے، پر تا ابد ہُوں باقی میرا حدوث آخر جا ہی بِھڑا قدم سے گر چاہیے تو مِلیے اور چاہیے نہ مِلیے سب تُجھ سے ہو سکے ہے، مُمکن...
  2. طارق شاہ

    درد خواجہ میر درد :::: تُو اپنے دِل سے غیر کی اُلفت نہ کھوسکا :::: Khwajah Meer Dard

    غزل تُو اپنے دِل سے غیر کی اُلفت نہ کھوسکا مَیں چاہُوں اور کو تو یہ مُجھ سے نہ ہوسکا رکھتا ہُوں ایسے طالعِ بیدار مَیں، کہ رات ! ہمسایہ، میرے نالَوں کی دَولت نہ سو سکا گو، نالہ نارَسا ہو، نہ ہو آہ میں اثر ! مَیں نے تو دَرگُزر نہ کی، جو مُجھ سے ہو سکا دشتِ عَدَم میں جا کے نِکالُوں گا جی کا غم...
  3. کاشفی

    درد جگ میں آکر اِدھر اُدھر دیکھا - خواجہ میر درد

    غزل (خواجہ میر درد) جگ میں آکر اِدھر اُدھر دیکھا تو ہی نظر آیا جدھر دیکھا جان سے ہوگئے بدن خالی جس طرف تونے آنکھ بھر دیکھا نالہ، فریاد، آہ اور زاری آپ سے ہوسکا جو کر دیکھا اُن لبوں نے نہ کی مسیحائی ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا زور عاشق مزاج ہے کوئی درد کو قصہ مختصر دیکھا
  4. کاشفی

    درد مقدور ہمیں کب ترے وصفوں کی رقم کا - خواجہ میر درد

    حمد باریء تعالی سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم مقدور ہمیں کب ترے وصفوں کی رقم کا حقا کہ خداوند ہے تو لوح و قلم کا جس مسند عزت پہ کہ تو جلوہ نما ہے کیا تاب گزر ہووے تعقل کے قدم کا بستے ہیں ترے سائے میں سب شیخ و برہمن آباد ہے تجھ سے ہی تو گھر دَیر و حَرم کا ہے خوف اگر جی میں...
Top