سُرُور بارہ بنکوی

  1. کاشفی

    اے جنوں کچھ تو کُھلے آخر میں کس منزل میں ہوں - سُرُور بارہ بنکوی

    غزل (سُرُور بارہ بنکوی) اے جنوں کچھ تو کُھلے آخر میں کس منزل میں ہوں ہوں جوارِ یار میں یا کوچۂ قاتل میں ہوں پا بہ جولاں اپنے شانوں پر لیے اپنی صلیب میں سفیرِ حق ہوں لیکن نرغۂ باطل میں ہوں جشنِ فردا کے تصور سے لہو گردش میں ہے حال میں ہوں اور زندہ اپنے مستقبل میں ہوں دم بخود ہوں اب سرِ...
  2. کاشفی

    تو عُروسِ شامِ خیال بھی تو جمالِ روئے سحر بھی ہے - سُرُور بارہ بنکوی

    غزل (سُرُور بارہ بنکوی) تو عُروسِ شامِ خیال بھی تو جمالِ روئے سحر بھی ہے یہ ضرور ہے کہ بہ ایں ہمہ مرا اہتمام نظر بھی ہے نہ ہو مضمحل مرے ہم سفر تجھے شاید اس کی نہیں خبر انہیں ظلمتوں ہی کے دوش پر ابھی کاروان سحر بھی ہے یہ مرا نصیب ہے ہم نشیں سر راہ بھی نہ ملے کہیں وہی مرا جادۂ جستجو وہی ان کی...
  3. کاشفی

    دست و پا ہیں سب کے شل اک دست قاتل کے سوا - سُرُور بارہ بنکوی

    غزل (سُرُور بارہ بنکوی) دست و پا ہیں سب کے شل اک دست قاتل کے سوا رقص کوئی بھی نہ ہوگا رقص بسمل کے سوا متفق اس پر سبھی ہیں کیا خدا کیا ناخدا یہ سفینہ اب کہیں بھی جائے ساحل کے سوا میں جہاں پر تھا وہاں سے لوٹنا ممکن نہ تھا اور تم بھی آ گئے تھے پاس کچھ دل کے سوا زندگی کے رنگ سارے ایک تیرے...
  4. کاشفی

    فصلِ گُل کیا کر گئی آشفتہ سامانوں کے ساتھ - سُرُور بارہ بنکوی

    غزل (سُرُور بارہ بنکوی) فصلِ گُل کیا کر گئی آشفتہ سامانوں کے ساتھ ہاتھ ہیں الجھے ہوئے اب تک گریبانوں کے ساتھ تیرے مے خانوں کی اک لغزش کا حاصل کچھ نہ پوچھ زندگی ہے آج تک گردش میں پیمانوں کے ساتھ دیکھنا ہے تا بہ منزل ہم سفر رہتا ہے کون یوں تو عالم چل پڑا ہے آج دیوانوں کے ساتھ ان حسیں...
  5. طارق شاہ

    سُرُور بارہ بنکوی " اور کوئی دَم کی ہے مہماں گزر جائے گی رات "

    غزلِ سُرُور بارہ بنکوی اور کوئی دَم کی ہے مہماں گزر جائے گی رات ڈھلتے ڈھلتے آپ اپنی موت مرجائے گی رات زندگی میں اور بھی کچھ زہر بھرجائے گی رات اب اگر ٹھہری، رگ و پے میں اترجائے گی رات ہے اُفق سے ایک سنگِ آفتاب آنے کی دیر ٹوٹ کر مانندِ آئینہ بکھر جائے گی رات ہم تو جانے کب سے ہیں آوارۂِ ظُلمت...
  6. طارق شاہ

    سُرُور بارہ بنکوی "تو کیا یہ طے ہے، کہ اب عمر بھرنہیں ملنا"

    غزل سُرُور بارہ بنکوی تو کیا یہ طے ہے، کہ اب عمر بھرنہیں ملنا تو پھر یہ عمربھی کیوں، تم سے گرنہیں ملنا یہ کون چُپکے سے تنہائیوں میں کہتا ہے تِرے بغیر سُکوں عُمْر بھر نہیں ملنا چلو زمانے کی خاطر یہ جبْر بھی سہہ لیں کہ اب مِلے تو کبھی ٹوٹ کر نہیں ملنا رہِ وفا کے مُسافر کو کون سمجھائے کہ...
Top