رؤف خلش

  1. ع

    درد پل پل دہائی دیتا ہے ۔ رؤف خلش

    درد پل پل دہائی دیتا ہے کب کسی کو سنائی دیتا ہے دل عجب ہے کہ ایک غم لے کر عمر بھر کی کمائی دیتا ہے روئے گی یہ صدی کہ تو کس کو ایک دن کی خدائی دیتا ہے آئینے کی طرح ہیں وہ چہرے جن میں سب کچھ دکھائی دیتا ہے اور دیتا ہے کیا شریکِ سفر تھوڑی سی آشنائی دیتا ہے ڈھونڈ لیتا ہے راہ کہرے میں جس کو...
  2. ع

    کھلی زباں سے کروں جو بھی انکشاف کروں ۔۔ رؤف خلش

    کھلی زباں سے کروں جو بھی انکشاف کروں کھٹک رہی ہے کوئی بات صاف صاف کروں جو سارے خواب تھے ، پتھراؤ میں ہوئے زخمی میں پتھروں کے نگر میں ہوں ، اعتراف کروں میں سوچتا ہوں یہ مٹی کی خاصیت تو نہیں کہ ساری عمر تمناؤں کا طواف کروں تو مجھ سے ملنا جو چاہے تو اپنے دل میں بلا میں تیرے ذہن میں کم کم...
  3. ع

    میں کیوں لکھتا ہوں ۔ رؤف خلش

    میں کیوں لکھتا ہوں ۔ رؤف خلش "میں کیوں لکھتا ہوں " کے تین جواب ممکن ہیں ۔ ایک یہ کہ میں صرف اپنے لیے لکھتا ہوں ۔ دوسرے یہ کہ اوروں کے لیے لکھتا ہوں ۔ تیسرے یہ کہ میرے اندر کی تحریک مجھ سے لکھواتی ہے ، جیسے اندرونی احساس" یا Inner feeling کانام دیا جاسکتا ہے ۔ اگر میں اپنے تخلیقی تجربہ...
  4. تعمیر

    جدید لب و لہجہ کے شاعر رؤف خلش (حیدرآباد دکن) سے ایک مصاحبہ

    سوال: رؤف خلش صاحب ! آپ حیدرآباد میں جدید شاعری کے آغاز سے ہی اس رجحان سے وابستہ رہے ہیں ۔ آپ کا نام ہماری شاعری کے معتبر شعرأ میں سرفہرست آتا ہے ۔ آپ یہ بتلائیے کہ وہ کیا محرکات تھے جن کی وجہ سے اس رجحان کی ابتدأ ہوئی؟ جواب: روایتی شاعری کے ہر دور میں "جدید شاعری" کی اصطلاح عام ہوتی رہی ہے ۔...
  5. ع

    کن سے لگائے بیٹھے تھے چاہت کی آس لوگ - رؤف خلش

    غزل (رؤف خلش / حیدرآباد دکن) کن سے لگائے بیٹھے تھے چاہت کی آس لوگ خود میں بکھر بکھر گئے آخر اداس لوگ ملتی ہیں قربتیں تو ملو پَر الگ رہو ! ہوتے بہت ہیں دور جو رہتے ہیں پاس لوگ کچھ لوگ تھے جو چاندنی بن کر جیا کئے اب تو نکالنے لگے دل کی بھڑاس لوگ جلتے گھروں کی آگ ہے جلتے گھروں کی آگ...
  6. ع

    زمیں کا راستہ دریاؤں کے سفر سے ملا۔غزل رؤف خلش (حیدرآباد دکن)

    غزل رؤف خلش: حیدرآباد دکن زمیں کا راستہ دریاؤں کے سفر سے ملا نئے جہاں کا کولمبس نئی ڈگر سے ملا یہاں بدن ہی بدن ہیں مگر ہیں سر غائب تجھے ملانا ہی ٹہرا تو میرے سر سے ملا رکھی تھی ہاتھوں میں مٹی کو گوندھنے کی صفت جو فن تھا کوزہ گری کا وہ کوزہ گر سے ملا مکیں مکان کے کیسے تھے اس کا...
  7. ع

    نظم : نیا مفہوم

    نیا مفہوم - رؤف خلش (حیدرآباد ، انڈیا) درد ، مروّت ، رشتے ناطے بچپن میں اِن لفظوں کے کچھ معنی تھے جیسے جیسے دن بیتے ان لفظوں کے معنی بدلے اب یہ دنیا عمر کی جس منزل میں ہے ، لگتا ہے ، یہ سارے الفاظ اندھے ہو کر اپنے آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں !
Top